برطانوی بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی رمضان کی تیاریاں، لندن کے ریستوران میں کھجوریں پیک کیں، کھانے کا بھی معائنہ کیا، فوٹیج وائرل ہوگئی۔
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے رمضان کی آمد سے قبل مسلم کمیونٹی کے لیے کھجوریں پیک کیں ۔
لندن کی مسلم کمیونٹی کے لیے بھارتی دارجیلنگ ایکسپریس ریستوران میں رمضان کی آمد کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانوی شاہی جوڑے نے شرکت کی اور باصلاحیت برطانوی مسلم خواتین کی خدمات کو خوب سراہا۔
اس تقریب میں برطانوی شاہی جوڑے نے غیر معمولی مسلم خواتین کھلاڑیوں سے لے کر فنکاروں اور عالمی رہنماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ رمضان کی تیاریوں میں حصہ لیا اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔
اس موقع پر انہوں نے مسلم کمونیٹی کے لیے افطار میں استعمال ہونے والی کھجوریں بھی پیک کیں، جو مقامی اسپتالوں میں بھیجی جائیں گی،شاہی خاندان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ویڈیو میں شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کو پُرجوش انداز میں کھجوریں پیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کھجوریں پیک رمضان کی پیک کیں

پڑھیں:

بیساکھی میلہ؛ محسن نقوی کی امریکی وفد کے ہمراہ کرتار پور راہداری آمد، گوردوارہ صاحب کا بھی دورہ کیا

سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی، امریکی کانگریس مینز کے وفد کے ہمراہ سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کرتار پور راہداری پہنچ گئے۔ وفد میں امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی، امریکی کانگریس مین جوناتھن جیکسن، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز شامل تھیں۔

 محسن نقوی اور امریکی وفد کا درشنی ڈیوڑی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔ 

حافظ آباد میں آرگنائزڈکرائم یونٹ کو ن لیگ کے پبلک دفتر پرچھاپہ مارنا مہنگا پڑ گیا

محسن نقوی اور امریکی کانگریس مینز تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن نے بیساکھی میلے کی سکھ برادری کو مبارکباد دی ۔ 

 محسن نقوی اور  امریکی کانگریس مینز کے وفد نے گوردوارہ صاحب کا دورہ کیا، اس موقع پر بابا گرونانک دیو جی سے وابستہ مختلف اشیاء دیکھیں، انہوں نے گوردوارہ صاحب میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور تاریخی کنواں بھی دیکھا۔ محسن نقوی اور امریکی کانگریس مینز کے وفد کو گوردوارہ صاحب کرتا رپور کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ 

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ و اغوا کیس کا فیصلہ آگیا

  محسن نقوی اور امریکی کانگریس مینز کے وفد  کو سروپا پہنایا گیا اور کرپان پیش کی گئی۔ 

 محسن نقوی اور امریکی وفد  سے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے ملاقات کی، اس موقع پر سکھ برادری نے ا ن کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں ۔ جس کے بعد  محسن نقوی اور امریکی کانگریس مینز  خصوصی طور پر لنگر ہال گئے اور سکھ برادری کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا ۔ 

امریکی کانگریس مینز کے وفد نے کرتار پور راہداری اور گوردوارہ صاحب میں سہولتوں کو سراہا، کہا کہ سکھ برادری کے میلے میں شرکت کرکے دلی خوشی ہوئی۔ کرتار پور راہداری اور گوردوارہ صاحب میں پاکستان نے سکھ یاتریوں کے بہترین انتظامات کئے ہیں۔ امریکی وفد نے پاکستان کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا ۔ محسن نقوی اور امریکی وفد نے زیرو پوائنٹ کا بھی دورہ کیا۔ 

شاہدرہ ٹاؤن: تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو کچل دیا

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ سکھ یاتریوں کے لئے بہترین سہولیات مہیا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، سکھ یاتریوں کے لئے ویزا کے حصول کو آسان بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتری پاکستان آئیں اور اپنے مقدس مقامات پر جائیں، پاکستانی محبت کرنے والے اورپرامن لوگ ہیں، پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • صدر سپریم کورٹ بارکی وفدکے ہمراہ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات
  • مسلم لیگ (ن)کا عوامی رابطہ مہم کیلئے لاہور میں8کروڑ کی لاگت سے سیکریٹریٹ کے قیام کا فیصلہ
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا امریکی  وفد کے ہمراہ کرتارپور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ
  • دہشتگردی کے خلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے: محسن نقوی
  • بیساکھی میلہ؛ محسن نقوی کی امریکی وفد کے ہمراہ کرتار پور راہداری آمد، گوردوارہ صاحب کا بھی دورہ کیا
  • اوورسیز کنونشن کا شاندار آغاز: دنیا بھر سے پاکستانیوں کی بھرپور شرکت، ہزاروں محروم
  • دہشتگردی کیخلاف کثیر الجہتی بین الاقوامی حکمت عملی تیار کی جائے، محسن نقوی
  • شہرہ آفاق لیڈی ڈیانا اور ان کا المناک انجام
  •  وزیرِ اعظم کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد