ممبئی (نیوز ڈیسک) معروف بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورماجو 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تقریباً ایک سال سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ اب چہل نے دھناشری کو 4.75 کروڑ روپے گزارہ الاؤنس دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

بار اینڈ بینچ کی رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت چہل نے یہ مستقل الاؤنس دینے پر اتفاق کیا ہے، جس میں سے 2.

37 کروڑ روپے پہلے ہی دھناشری کو ادا کیے جا چکے ہیں۔ بقیہ رقم کی عدم ادائیگی کو فیملی کورٹ کی جانب سے عدم تعمیل قرار دیا گیا۔ یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی طلاق باضابطہ طور پر 20 مارچ کو مکمل ہو جائے گی۔

بھارتی خبررساں ادارے  کے مطابق اس سے قبل کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دھناشری نے چہل سے 60 کروڑ روپے گزارہ الاؤنس کا مطالبہ کیا تھا، تاہم دھناشری کے اہل خانہ نے ان افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔ ورما خاندان کے ایک رکن نے بیان جاری کرتے ہوئے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ دھناشری نے کبھی بھی یوزویندر چہل سے کوئی رقم طلب نہیں کی۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: یوزویندر چہل کروڑ روپے

پڑھیں:

ڈیجیٹل پرائز بانڈز کیلئے موبائل کی سہولت متعارف، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ رولز کا مسودہ جاری کردیا اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز و عوم الناس سے اس مسودے کے بارے میں آراء و تجاویز بھی طلب کرلیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرانے کے حکومتی فیصلے کے بعد بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، وزارت خزانہ نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیجٹل پرائز بانڈز کا لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کیا جائے گا، انعامی رقم پر ٹیکس لگے گا، زکوٰة لاگو نہیں ہوگی، ڈیجٹیل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہوگی، ہر پاکستانی بالغ شہری بانڈز کے لیے اہل ہوگا۔

بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا

اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بانڈزکے ٹرانسفر آف اوونرشپ اورپلیجنگ کی اجازت نہیں ہوگی، سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں قانونی ورثا کو رقم ادا کی جائے گی۔

حکام کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی مرنے والے کے بانڈ کی رقم جانشینی کے سرٹیفکیٹ کیمطابق ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مینوئل پرائز بانڈز پر انعام نکلنے کی صورت میں انعامی رقم پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 156 کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس منہا کیا جاتا ہے، ٹیکس کٹوتی کی موجودہ شرح فائلرز کے لیے 15 فیصد اور فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست میں شامل نہ ہونے والے افراد کے لیے 30 فیصد ہے۔
 

غزہ جنگ بندی کیوں ٹوٹی، کون لوگ بمباری کا نشانہ بنے، الجزیرہ نیوز کی رپورٹ

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل طلاق پر سابق اہلیہ کو کتنی رقم دیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی باضابطہ طلاق ہوگئی، وکیل کی تصدیق
  • دھناشری سے طلاق! کیا چہل، مہوش کو ڈیٹ کررہے ہیں؟ نئی ویڈیو وائرل
  • چہل دھناشری ورما طلاق کیس میں نئی ​​پیشرفت سامنے آگئی
  • چہل-دھناشری ورما طلاق کیس میں نئی ​​پیشرفت سامنے آگئی
  • اسلام آباد میں 5 سال کے دوران ہونیوالے احتجاجوں سے نمٹنے پر کتنے اخراجات ہوئے، تفصیل سامنے آگئی
  • یوزویندر چاہل اور دھناشری کی راہیں الگ، کرکٹر عدالتی حکم پر اہلیہ کو کتنی رقم دینے کے لیے تیار ہوگئے؟
  • ڈیجیٹل پرائز بانڈز کیلئے موبائل کی سہولت متعارف، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کی تفصیلات سامنے آگئیں