سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)  کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرمد علی کو صدر، ناز آفرین سہگل کو سینئر نائب صدر، اطہر قاضی کو سیکرٹری جنرل، شہاب زبیری کو نائب صدر، محسن بلال کو جوائنٹ سیکرٹری اور نوید کاشف کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ 

 محسن نقوی نے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، کہا کہ اے پی این ایس درخشاں صحافتی روایات کی امین ہے، ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کیلئے اے پی این ایس کے شاندار کردار کو  سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران میڈیا انڈسٹری کی ترقی اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار  جاری رکھیں گے۔ 

اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے نومنتخب عہدیداران اے پی این ایس محسن نقوی

پڑھیں:

پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ملک گیر سفر، آج کراچی کے فریئر ہال میں رونمائی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹرافی کی رونمائی ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ

آج پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی کراچی کے مقامی فریئر ہال میں کی گئی۔

کل سے ٹرافی 2 روزہ دورے پر لاہور کے مختلف مقامات پر جائے گی جہاں کل رات 30:8 بجے ٹرافی پیکجز مال جائے گی۔

اس کے بعد ٹرافی کی رونمائی کس شہر میں ہوگی، اس حوالے سے پی سی بی نے ابھی شیڈول جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ 29 مارچ تک کن 11 شہروں کا سفر کرے گی؟

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی اس سے قبل حیدرآباد میں ہوئی، جہاں مقامی اسکول کے بچوں نے استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ٹرافی رونمائی ٹرافی سفر وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اے پی این ایس انتخابات، سرمد علی صدر، نوید کاشف فنانس سیکرٹری منتخب
  • پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ملک گیر سفر، آج کراچی کے فریئر ہال میں رونمائی
  • وفاقی وزیر اطلاعات  کی اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
  • آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا سالانہ اجلاس، عہدیداروں کا انتخاب
  • دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • محسن نقوی کا لکی مروت میں تھانوں پر حملہ ناکام بنانے پر ردعمل
  • دہشتگردوں کا حملہ ناکام، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • محسن نقوی کا نیشنل ٹی 20 میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کم کرنے کا سخت نوٹس
  • محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا