یو اے ای کی پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی، وزارت خارجہ کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندی کی تردید کردی۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزارت خارجہ نے ایوان کو تحریری جواب میں یو اے ای کی پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا پر پابندی کی تردید کردی۔وزارت خارجہ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد نہیں کی، یو اے ای میں بعض پاکستانی جعلی ڈگری، ڈپلومے جمع کرانے اور ویزا مدت سے زائد قیام سمیت سیاسی و مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔
جعفر ایکسپریس حملہ، آئی ایس پی آر کی تفصیلات، اب آگے کیا ہوگا؟ ویڈیو
تحریری جواب میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں بعض پاکستانی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے نہ مناسب استعمال میں ملوث پائے گئے ہییں ، ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے نے تحریری جواب حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے، ساتھ وزارتی و انڈر سیکرٹری سطح پر معاملہ اٹھایا گیا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے پانچ سالہ ویزا کا اعلان کیا ہے، ویزہ کیلئے رائونڈ ٹرپ ٹکٹ، ہوٹل بکنگ، جائیداد کی ملکیت کا ثبوت اور 3 ہزار درہم کی پیشگی ادائیگی کرنی ہوگی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستانی سفارت کار کی امریکا سے واپسی پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا
پاکستانی سفارت کار کی امریکا سے واپسی کی خبروں پر دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت کار نجی دورے پرسفر کررہے تھے۔ یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔
گزشتہ روز ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
پاکستانی سفیر کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات موجود تھیں۔ امریکی امیگریشن حکام نے پاکستانی سفارت کار کو امریکا میں داخلے سے روکا۔