حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے حیدرآباد ڈویژن کے تمام 35اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں QR کوڈ کے ذریعے روزانہ کی قیمتوں کی فہرستوں کی آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ شہری آسانی سے نرخوں کی معلومات حاصل کر سکیں۔ یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول میکانزم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد، ایڈیشنل کمشنر II، اسسٹنٹ کمشنرز حیدرآباد، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو، زراعت، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران قیمتوں میں اضافے اور مصنوعی قلت کے تدارک کے لیے حکمت عملی پر غورو خوص کیا گیا۔ ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے ہر ضلع کی پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیااور ہدایت کی کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے تحت انٹیلی جنس بیورو کی فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں ہراضلاع میں چینی مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ چینی مافیاکے گوداموں تک پہنچنے سے پہلے ہی ضبط کر لی جائے۔ ڈویژنل کمشنر نے مزید ہدایت دی کہ پرائس کنٹرول روم کو مکمل فعال رکھا جائے، تمام افسران مارکیٹ کے دورے کرنے کویقینی بنائیںاور جہاں نیلامی کمیٹیاں موجود ہیںوہاں مشترکہ نیلامی کمیٹی کے تحت نیلامی کرائی جائے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے، قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے اور ضرورت پڑنے پر منافع خور مافیا کے خلاف گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فلو کیسز میں اضافہ؛ محکمہ صحت سندھ کی ماسک پہننے، فاصلہ رکھنے سے متعلق مہم چلانے کی ہدایت

سندھ میں ایچ ون این ون انفلوئنزا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظرڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) صحت سندھ نے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کردی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تمام ضلعی ہیلتھ افسران، سرکاری اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور دیگر متعلقہ حکام کوجاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اسپتالوں میں ایچ ون این ون کیسز کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز کی فوری اطلاع صوبائی ہیلتھ آفس کو دی جائے۔اسپتالوں میں عملے کے لیے پی پی ای کٹس سمیت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ عوام میں آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ وہ ماسک پہننےاورسماجی فاصلہ برقرار رکھنے جیسے حفاظتی تدابیر اپنائیں۔انفلوئنزا کی ویکسینیشن پر زور دیا جائے خاص طور پر کمزور افراد، طبی عملے، بچوں اور بیمار افراد کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی جائے۔تمام طبی مراکز انفیکشن کنٹرول پروٹوکولز پر سختی سے عمل کریں۔

ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر کیسز اور درپیش چیلنجز کی رپورٹ جمع کرائیں۔محکمہ صحت کے مطابق احتیاطی تدابیر اور بروقت ویکسینیشن سے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔ عوام کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت ہجوم میں جانے سے گریز کریں اور بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیتھ اسکواڈ، مافیاز کی سرپرستی بند کی جائے، مولانا ہدایت الرحمٰن
  • جشن بہاراں فیسٹیول،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،انتظامات کا جائزہ
  • فلو کیسز میں اضافہ؛ محکمہ صحت سندھ کی ماسک پہننے، فاصلہ رکھنے سے متعلق مہم چلانے کی ہدایت
  • سجاول، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کی زیرصدارت اجلاس
  • پڈعیدن،ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں اجلاس ہورہاہے
  • نوابشاہ، کمشنرکی تجاوزات کیخلاف آپریشن تیز کرنیکی ہدایت
  •  اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیراہتمام 14فروری کو یوم حیا کے طور پر منایا جائے گا، قاری ہدایت اللہ 
  • سپیکرقومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس کی تزئین و آرائش اور صفائی ستھرائی سے متعلق اہم جائزہ اجلاس
  • سندھ بھر میں سیکیورٹی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت