سندھ ؛پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اسلحہ دکانداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
سندھ حکومت نے پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اسلحے کے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی میر شاہنواز کے مطابق صوبے بھر کے اسلحہ فروخت کرنےوالےڈیلرز کو ایک ہی قیمت مقرراور ریٹ لسٹ آویزاں کرنی پڑے گی۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اوردکانیں سیل ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیلرز اسلحہ اور بارودی مواد جس قیمت پر فروخت کریں وہ لسٹ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت آویزاں کرنا ضروری ہے۔ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کا سیکشن 18 کہتا ہے کہ کوئی بھی چیز فروخت کی جائے تو اس کی قیمت لکھنا لازمی ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹربیورو آف سپلائی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر عملدآمد نہ کرنے پر محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز نےسندھ کنزیو مر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت عدالت میں شکایت جمع کرادی ہے۔ عدالت نے 13 مارچ کی تاریخ دی ہے۔ سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے سیکشن 26 اور دیگر تمام متعلقہ دفعات کے تحت شکایت درج کرائی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد: شہریوں سے ریٹ لسٹ سے زائد قیمت لینے پر 11 دکاندار گرفتار
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 دکانداروں کو ایچ 9 بازار، 4 کو ترامڑی سے گرفتار کیا گیا ، پارکنگ میں بدانتظامی پر پارکنگ کمپنی کے 3 افراد بھی گرفتار کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کا کہنا ہے کہ شہری کسی صورت سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمت نہ دیں، ماہ صیام میں شہریوں کو لوٹنے والوں کو کوئی معافی نہیں دی جائے گی۔