مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں عبادتوں کی سعادت حاصل کرنے کے لیے دنیا بھر سے مسلمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں معتمرین اور عبادت گزاروں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔ سحر و افطار میں خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

گرمی سے بچاؤ کے لیے خصوصی نظام وضع کیا گیا ہے۔ افطار کے بعد جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انتظامی امور کے نگران نے بتایا کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مسجد نبویﷺ اس کی چھتوں اور صحنوں میں نمازیوں کی تعداد ایک کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

معتمرین اور نمازیوں کی آمد و رفت کو آسان اور رواں بنانے کے لیے مسجد نبوی کے اطراف میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مسجد نبوی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار اور خادمین نمازیوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے موجود ہیں۔

سعودی حکومت کی بے مثال انتظامات اور خدمات کے باعث مسجد نبوی آنے والے معتمرین اور عبادت گزاروں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے رمضان المبارک میں معتمرین اور عبادت گزاروں کو ہر ممکن سہولت اور آسانی فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رمضان المبارک معتمرین اور نمازیوں کی مسجد نبوی کے لیے

پڑھیں:

ارب پتی امیتابھ بچن کا پہلا معاوضہ کتنا تھا اور ایک کمرے میں کتنے لوگوں کیساتھ گزارا کیا؟

بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کا شمارآج بھارت کی امیر ترین شخصیات میں کیا جاتا ہے اور گزشتہ برس سامنے آئی رپورٹ میں بگ بی کی مجموعی دولت 3 ہزار 669 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی گئی تھی۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں آج ہزاروں کروڑ کے مالک 82 سالہ امیتابھ بچن کی پہلی تنخواہ سیکڑوں میں تھی اوران کا ماضی ایک عام انسان کی طرح مشکلات بھرا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16’ کے ایک ایپی سوڈ کے دوران امیتابھ بچن اپنی زندگی کی مشکلات سے پردہ اٹھاچکے ہیں۔

اس شو میں امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ’ان کی پہلی آمدنی400 روپے تھی اور وہ ماضی میں 8 لوگوں کے ساتھ ایک کمرے میں بھی گزارا کرچکے ہیں‘۔

اس شو میں امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ’ کالج سے پڑھائی کے بعد ملازمت کی تلاش میں کلکتہ آیا تھا جہاں 400 روپے ماہانہ تنخواہ پر نوکری مل گئی، اس دوران ہم 8 لوگ ایک ہی کمرے میں رہتے تھے، 8 لوگوں کے کمرے میں 2 پلنگ تھے لہٰذا زمین پر سونا پڑتا تھا، پلنگ پر سونے کیلئے آپس میں جھگڑے بھی ہوتے تھے لیکن بہت مزہ آتا تھا اور سب خوش رہتے تھے‘۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ اور اللہ تعالی کی طرف سے خصوصی انعام ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
  • ارب پتی امیتابھ بچن کا پہلا معاوضہ کتنا تھا اور ایک کمرے میں کتنے لوگوں کیساتھ گزارا کیا؟
  • لاہور میں یوم علیؑ کے جلوس کیلئے انتظامات، ڈی سی نے خصوصی ہدایات جاری کردیں
  •  صدر کے خطاب پر ریڈزون میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات
  • رمضان کی خصوصی آفر...!!!
  • 25 رمضان المبارک سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی: حنیف عباسی
  • رمضان کا پہلا عشرہ، چینی 10 روپے کلو مہنگی، قیمت مزید بڑھنے کا امکان
  • دوسرے عشرہ رمضان کے فضائل
  • چاندنی چوک کے پل کے نیچے خصوصی سحری انتظامات، روایتی کھانوں کا لطف