آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا دعویٰ مسترد
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سوالات اٹھاد یے اور ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے دعوے بھی مسترد کردیے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن اور وزارت خزانہ کے مذاکرات جاری ہیں۔ اس دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ٹیم نے آئی ایم ایف مشن سے ملاقات کی ہے، جس میں نئے ٹیکس اہداف پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں سرکاری اداروں کے انضمام اور اخراجات میں کمی پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ اداروں کے انضمام اور اسامیاں ختم کرنے سے 17 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی کمزور کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔ عالمی مشن نے ایف بی آر کے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے دعوے مسترد کردیے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سرکاری ملازمین کی رائٹ سائزنگ اور گولڈن ہینڈشیک پر غور کیا گیا، جس کے نتیجے میں گریڈ 17 سے 22 تک 700 اور نچلے درجے کی ہزاروں اسامیاں ختم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ غیر ضروری سرکاری ملازمین فارغ کرنے کے لیے سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم کی تجویز ہے۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی اخراجات کم کر کے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کی حکمت عملی تیار ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ریونیو شارٹ فال پورا کرنے نے ایف بی آر آئی ایم ایف
پڑھیں:
اسرائیلی آبادکار اسلحہ کے زور پر وادی اردن میں بدو برادری کی1500 بھیڑیں اٹھا کرلے گئے
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) اسرائیلی آبادکاروں نے اسلحہ کے زور پر وادی اردن میں بدو برادری کی15سو بھیڑیں اٹھاکرلے گئے وادی اردن میں یہ حالیہ سب سے بڑے واقعات میں سے ایک ہے جس میں علاقے میں بدوﺅں پر حملہ کیا گیا اور انہیں ہراساں کیا گیا.(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق غزہ کی لڑائی شروع ہونے کے بعد سے علاقے میں اس طرح کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو کے شمال میں عین العوجا کے قریب ہونے والے واقعے کی شدت اس سے کہیں زیادہ ہے متاثرہ عرب بدوہانی زاید نے بتایا کہ یہ اب تک کا سب سے بڑا واقعہ تھا ہم لوگوں نے حملے میں 70 بھیڑیں کھو دی ہیںقانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ برسوں کے تجربے کے بعد پولیس سے مدد کی اپیل کرنے کے خیال کا بھی کوئی فائدہ نہیں.
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کچھ نہیں کرتی کبھی بھی کسی کام میں ہماری مدد نہیں کی اگر آپ انہیں بتائیں کہ آباد کار آپ کی بھیڑوں کو لے جا رہا ہے تو وہ پوچھیں گے کیا آپ کو یقین ہے کہ یہ آپ کی ہے؟ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کی نگرانی میں تقریباً 1500 بھیڑ بکریوں کویہودی آبادکار اپنے ساتھ لے گئے مقامی باشندوں اور انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ وادی اردن جو دریائے اردن کے قریب نسبتاً کم آبادی والا علاقہ ہے وہاںآباد کاروں کے دباﺅ میں اضافہ ہورہا ہے بہت سے بدو چرواہوں کے لیے بھیڑ کھونے کا مطلب معاش کمانے کا ذریعہ کھو دینے کے مترادف ہے بہت سے فلسطینیوں کی طرح عین العوجا کے نیم خانہ بدوش چرواہوں کا خیال ہے کہ یہودی آباد کاروں کا بڑا مقصد انہیں زمین سے بے دخل کرنا ہے تاکہ اسرائیل کا مکمل قبضہ ہوجائے. قبائیلوں کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ تقریباً 40 سال پہلے قائم کیا گیا تھا اور اس میں موبائل سولر پینلز سے پیدا ہونے والی بجلی کے علاوہ کوئی بجلی نہیں ہے پانی ٹینکروں کے ذریعے لایا جاتا ہے حالانکہ چند سو میٹر کی دوری پر ایک بڑا چشمہ ہے جو صرف آباد کاروں کے استعمال کے لیے مختص ہے بتایا گیا ہے کہ بھیڑیں چھیننے اور چوری کرنے کا یہ واقعہ رات 9 بجے کے قریب اس وقت شروع ہواجب اسرائیلی آباد کاروں نے اپنی ہی کچھ بھیڑوں کو بدو کیمپ میں دھکیلا اور بدوﺅں پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کو بلالیا انہوں نے بتایا کہ پک اپ ٹرکوں میں سوار کئی مسلح آباد کار پولیس اور فوجیوں کے ساتھ پہنچے جو لوگوں کے گھروں میں گھس آئے اور بھیڑ بکریوں کو لے گئے. اسرائیلی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ ”مسٹاکلیم“ کے کارکنوں نے بھیڑ بکریوں کو رات کے وقت بھگانے کی ویڈیو بنائی اس گروپ سے تعلق رکھنے والے ایک اسرائیلی رضاکار گیلی ایویڈور نے کہا کہ یہ سب کچھ بہت تیزی سے ہوا تھا انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک درجن گاڑیوں میں نقاب پوش آباد کار پولیس کی گاڑیوں کے ساتھ کیمپ میں داخل ہوئے آباد کاروں کو گھروں میں داخل ہوتے دیکھا اور بعد میں سینکڑوں بھیڑوں کو باہر نکال کر لے گئے.