Jang News:
2025-02-22@05:20:06 GMT

جے یو آئی ف میں شمولیت کی خبریں غلط ہیں: پرویز خٹک

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

جے یو آئی ف میں شمولیت کی خبریں غلط ہیں: پرویز خٹک

پرویز خٹک--فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے جے یو آئی ف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا۔

چھوٹے بھائی سے اختلافات ختم کرنے جارہا ہوں، مولانا کو اعتماد میں لے لیا، پرویز خٹک

لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے سے متعلق مولانافضل الرحمان کو اعتماد میں لیا ہے، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن سے صرف معمول کی ملاقات ہوئی تھی۔

 پرویز خٹک نے یہ بھی کہا ہے کہ میں کل فی الحال آزاد حیثیت سے جلسہ کر رہا ہوں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پرویز خٹک

پڑھیں:

جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے، اسلم غوری

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہم آہستہ آہستہ گرینڈ الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں، بغیر سربراہی کے ہی ہمارے قائد اپوزیشن اتحاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی کا قائدانہ کردار اب کسی عہدے کا محتاج نہیں انہوں نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد ان کی کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان جمعیت علما اسلام پاکستان اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ جن کو تکلیف ہے وہی بے بنیاد خبریں چلوا رہے ہیں، بغیر سربراہی کے ہی مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا قائدانہ کردار اب کسی عہدے کا محتاج نہیں، مولانا فضل الرحمان کی اتحاد میں شمولیت سے اپوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا ہ ہم آہستہ آہستہ گرینڈ الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس طرح کے بیانات اپوزیشن کے درمیان فاصلے کم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد ان کی کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، قوم جانتی ہے کہ فصلی بٹیرے کہاں سے متحرک ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • گرینڈ اپوزیشن الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں، جمعیت علمائے اسلام
  • جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے، اسلم غوری
  • جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے، ترجمان
  • جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے، ترجمان
  • جے یو آئی ف میں شمولیت کے حوالے سے پرویز خٹک کا موقف سامنے آگیا
  • پرویز خٹک کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ ،جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ
  • پرویز خٹک نے نئی پارٹی چن لی
  • سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ
  • پرویز خٹک کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ