ہمارا ہیرو بوڑھا ہوگیا، سلمان خان کی نئی تصویر پر مداحوں کو تشویش
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
دبنگ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی تصویر میں ان کے لُک نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
سلمان خان کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کلین شیو لُک میں اپنی گاڑی میں بیٹھے نظر آرہے ہیں تاہم یہ تصویر ان کی عمر کا خلاصہ بھی کر رہی ہے۔
سلو میاں نے اپنی آنے والی فلم سکندر کے لئے کچھ عرصے سے شیو اور بال بڑھا رکھے تھے تاہم جیسے ہی ان کی شوٹنگ مکمل ہوئی وہ واپس اپنے پُرانے اور پسندیدہ کلین شیو لُک میں آگئے۔
View this post on InstagramA post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends)
اس تصویر میں ان کی ہلکی ہلکی سفید شیو اور چہرے پر جھریاں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ وہ اپنے والد جیسے لگ رہے ہیں اور ان کی بڑھتی عمر اور گرتی صحت نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
صارفین ان تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ان کا ہیرو اب بوڑھا ہوگیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ،’بھائی کی داڑھی کے بال اب سفید ہونے لگ گئے ہیں‘۔
ایک اور صارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر انہیں افسوس ہورہا ہے کہ ان کے بچپن کا ہیرو اب بوڑھا ہوچکا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسامہ بن لادن میرے مداحوں کی طویل فہرست میں اوّل نمبر پر تھے؛ الکا یاگنک
بھارت کی معروف پلے بیک سنگر الکا یاگنک نے کہا کہ ان کے مداحوں کی فہرست طویل ہے جس میں ٹاپ پر اسامہ بن لادن ہیں۔
اس بات کا انکشاف گلوکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا۔ الکا یاگنگ نے کہا کہ اور اس میں میری کوئی غلطی نہیں کہ اسامہ بن لادن میرے مداح تھے۔
خیال رہے کہ 2011 میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی چیزوں میں بھارتی فلموں کے گیت مالا بھی تھے۔
ان میں الکا یاگنگ کے ادت نرائن اور کمار سانو کے ساتھ گائے گئے نغموں کی آڈیو کیسٹس بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر میں بھی نوّے کی دہائی کے کئی مقبول بھارتی نغمے بھی موجود تھے جن میں الکا کے گانوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔
جس کے بعد سے تاحال الکا یاگنک کو مختلف انٹرویوز میں اسامہ بن لادن سے متعلق سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔