2025-02-07@21:27:27 GMT
تلاش کی گنتی: 907
«کراچی اور قونصل»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: ملک میں پولیو کا 70واں کیس سامنے آیا ہے اور اس بار متاثرہ بچہ کراچی سے ہے۔ ایکسیرپس نیوز کے مطابق کراچی ایسٹ سے تعلق رکھنے والے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد 2024 میں ملک میں پولیو کیسز کی کل تعداد 70 ہوگئی۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کیس پر 21 دسمبر کو شروع ہوا، جس کے بعد ٹیسٹ کیے گئے اور اب رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ادارہ صحت کے مطابق کراچی ایسٹ میں اب 2024 میں پولیو کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان گزشتہ سال 70 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پاکستان میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 27 بلوچستان، 21 خیبرپختونخوا، 20 سندھ اور...
کراچی: کاسمیٹکس کے شوقین افراد تعلیم کے ساتھ اپنا شوق بھی پورا کرسکتے ہیں،کورنگی کریک میں قائم نجی یونیورسٹی نے کاسمیٹکس سائنس کے شعبے میں بیچلر پروگرام کا آغاز کردیا۔ کورنگی کریک میں قائم سلیم حبیب یونیورسٹی نے کاسمیٹکس کے شعبے میں 4 سالہ بیچلرز آف سائنسز (بی ایس) پروگرام متعارف کرا دیا ہے جس میں طلبا کو اس شعبے میں تعلیم و تربیت دی جائے گی۔ یہ ڈگری 8 سیمسٹرز پر مشتمل ہے اور اس میں 124 گھنٹے کی تعلیمی مدت شامل ہے۔ اس پروگرام میں طلبا کو کاسمیٹکس، پروڈکٹ ڈویلپمنٹ، فارمولیشن، مارکیٹنگ اور کاروباری انتظام کے بارے میں تعلیم دی جائے گی تاکہ وہ میک اپ اور بیوٹی کی صنعت میں کامیاب کیریئر کے لیے تیار ہو سکیں۔ نئے...
کراچی: سندھ کے وزیر توانائی، منصوبہ بندی اور ترقیات ناصر حسین شاہ نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی افواہوں کے حوالے سے وضاحت کردی ہے۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور مراد علی شاہ 2029 تک وزیر اعلیٰ سندھ رہیں گے۔ کراچی کے مقامی مال میں سرتیون سنگ کرافٹس نماٸش کی افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور بندش کے خاتمے کے لیے وزیر...
فوٹو: فائل وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایف بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کمپنیوں کو سی فوڈز اور چکن مصنوعات سپلائی کے نام پر لاکھوں ڈالرز بٹورنے والے گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان ڈمی کمپنیز کے جعلی اشتہارات کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں سے فراڈ کرتے تھے۔ ملزمان نے فراڈ کے ذریعے ایک لاکھ 36 ہزار ڈالرز اور لاکھوں روپے بٹورے تھے۔سکیمرز نے چین، تھائی لینڈ، سنگاپور، ہانگ کانگ، جرمنی اور قازقستان کی کمپنیز سے فراڈ کیا تھا۔ ملزمان نے میسرز چان پاک شان سے ایک لاکھ امریکی ڈالرز اور 2 لاکھ 23 ہزار چینی یوآن بٹورے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی، مختلف آئی ٹی کال سینٹرز کی سخت نگرانی شروع، چھاپے،...
کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور تحقیقات کی روشنی میں سول لائنز انٹیلیجنس ونگ کے سب انسپکٹر اور 2دواہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے شہری کی شاٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ سامنے آنے اور اے وی سی سی کی تحقیقات کی روشنی میں سی ٹی ڈی سول لائن میں قائم انٹیلیجنس ونگ میں تعینات سب انسپکٹر راجا محمد بشیر اور دو پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمد عمر اور صاحبزادہ علی رضا کو معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر کے ان کا سسپنڈ کمپنی آپریشن سی ٹی ڈی تبادلہ کر دیا۔ واضح رہے...
کراچی: چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے دورے پر آئے آئی سی سی کے وفد کے ارکان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ریکارڈز بورڈ میں گہری دلچسپی لی۔ اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران آئی سی سی کے وفد کے ارکان ریکارڈ بورڈز کے پاس جا کر رک گئے۔ آئی سی سی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کے اندر لگے مختلف دلچسپ ریکارڈ بورڈز کو غور سے دیکھا اور وہاں اپنی تصاویر بھی بنائیں۔ قبل ازیں، آئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ پی سی بی حکام اور تعمیراتی کمپنی کے ذمہ داران نے وفد کو جاری تزئین و آرائش کے حوالے سے کام اور اس کی رفتار سے...
صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن — فائل فوٹو سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک تاجر برادری چلا رہی ہے۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی تاجر برادری پر خصوصی توجہ ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ حکومت آپ کی بات سنجیدگی سے لیتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ نئے صنعتی زون بنانے کی آپ کی سفارش کی 100 فیصد تائید کرتا ہوں۔ نوجوانوں کو ای ٹیکسی کا مالک بنائیں گے: شرجیل میمنسندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ...