حکومت سہولتیں دے تاکہ عوام سحر اور افطار کر سکیں: منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر--فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ سحر اور افطار کر سکیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا ہوا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کر دی جاتی ہیں۔
منعم ظفر نے مزید کہا کہ عام استمعال کی چیزیں مہنگی کر دی گئی ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ لوگ پانی، گیس اور بجلی کے لیے پریشان ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلامی کراچی
پڑھیں:
فلسطین سے یکجہتی کا عملی مظاہرہ، امریکی شہریوں کا اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے افطار
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افطار میں شریک افراد نے کہا کہ رمضان المبارک میں جہاں مسلمان امن، بھائی چارے اور عبادت میں مشغول ہوتے ہیں، وہیں اسرائیل غزہ میں بھوک، قتل و غارت اور بربریت کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پوری دنیا میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں امریکی عوام نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے اجتماعی افطار کا اہتمام کیا، جس میں درجنوں افراد نے شرکت کرکے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ اقدام اسرائیل کے وحشیانہ مظالم اور غزہ کے معصوم روزہ داروں پر جاری محاصرے کے خلاف ایک خاموش مگر پُرزور پیغام ہے کہ دنیا بیدار ہو رہی ہے اور اسرائیل کے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنا اب ممکن نہیں رہا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افطار میں شریک افراد نے کہا کہ رمضان المبارک میں جہاں مسلمان امن، بھائی چارے اور عبادت میں مشغول ہوتے ہیں، وہیں اسرائیل غزہ میں بھوک، قتل و غارت اور بربریت کو فروغ دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ افطار نہ صرف فلسطینی عوام سے محبت اور ہمدردی کا اظہار ہے بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ مظلوموں کا ساتھ دینا ہر ذی شعور انسان کی ذمہ داری ہے۔