وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث خواتین کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کا سحری میں گیس فراہم کرنے کا دعوی غلط ثابت ہوگیا اور وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت گیس کی فراہمی منگل کو بھی معطل رہی، جیکب لائن، نارتھ کراچی، سرسید ٹائون، کلیانہ ٹائون، یو پی سوسائٹی میں گیس غائب رہی۔اس کے علاوہ خواجہ اجمیر نگری گلستانِ جوہر،سرجانی،اور گلبہار سعودآباد ، گڈاپ، کاٹور سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر رہی۔جس کے باعث خواتین کیلیے سحری میں کھانا پکانا ناممکن ہوگیا، اس سے پہلے ایس ایس جی سی نیرات تین سے صبح سات بجے تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایس ایس جی سی نے سسٹم میں آر ایل این جی مکس کرکے گیس کے پریشر کو مستحکم کرنے کا دعوی کیا تھا، لیکن اس کے باوجود شہریوں کو گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کمپنی حکام نے بتایاتھاکہ سسٹم میں آرایل این جی مکس کر کے گیس پریشرکو مستحکم کر دیا ہے۔یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں سحر و افطار میں گھریلو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی کی شکایات کا نوٹس لیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

 سحر و افطار میں گیس کی عدم فراہمی:وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک:وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ماہ رمضان کے دوران سحر و افطار میں گیس کی فراہمی میں مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم نے اس حوالے سے رات گئے ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں سوئی کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامیہ کے ساتھ سحر و افطار میں گیس کی فراہمی کے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم کی ہدایات پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے فوری طور پر گیس پریشر میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 310 زخمی 

اس کے علاوہ گیس ڈسٹریبیوشن مراکز کے آخری سروں پر واقع علاقوں میں سحری اور افطار کے اوقات سے 30-45 منٹ پہلے گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، جس سے ان علاقوں میں گیس کے پریشر میں بہتری آئے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی ترسیل کے نظام کی نگرانی کے لیے ہیڈ آفس اور ریجنل دفاتر میں کنٹرول رومز بنانے کا اعلان بھی کیا ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر گیس کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ گیس کے کم پریشر کی شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

رمضان المبار ک میں پانی کی کمی سے بچنے کے طریقے

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سوئی سدرن کے دعوے کے باوجود شہر میں گیس لوڈشیڈنگ برقرار
  • وزیراعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری
  • کراچی، ایس ایس جی سی کا سحری میں گیس فراہمی کا دعویٰ غلط نکلا
  • وزیراعظم  کا سحر و افطار میں گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس
  • وزیر اعظم کا سحر و افطار میں گیس کی عدم فراہمی پر نوٹس
  •  سحر و افطار میں گیس کی عدم فراہمی:وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
  • حکومتی دعوے دھرے کے دھرے، کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر و افطار کے وقت گیس غائب
  • رمضان المبارک کے دوران کن اوقات میں گیس ملے گی؟ شیڈول جاری
  • کراچی میں سحری کے وقت گیس کی عدم فراہمی پر ایم کیو ایم کا اظہارِ تشویش