کراچی: چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا گینگ سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے 4 رکنی بھتہ خور گینگ کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم متاثرہ شہری کا بھتیجا اور واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں بھتیجے کی فائرنگ سے زخمی چچا دم توڑ گیا۔
ملزمان نے 25 جنوری کو شاہ ولی اللّٰہ نگر کے رہائشی سے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔
بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے شہری اور اس کے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: گارڈن میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے گارڈن میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔
حکام نے کہا کہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔