کراچی:

 شہر قائد کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں پانی کی فراہمی کے مسئلے پر علاقہ مکینوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے گارڈن عثمان آباد میں پانی کی فراہمی معطل ہے، جس سے روزمرہ زندگی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

رمضان المبارک میں پانی کی کمی کی وجہ سے افطار اور سحری کے اوقات میں مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

مظاہرین احتجاج کے دوران واٹر بورڈ کے دفتر پہنچے اور وہاں پانی کے وال کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے وال خراب ہے اور واٹر بورڈ کے اہلکاروں نے اس بارے میں ایکسیئن کو مطلع کیا تھا، لیکن ابھی تک مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔

احتجاج کے باعث گارڈن عثمان آباد اور گھاس منڈی کے اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین نے کہا کہ گارڈن کے مکین پانی سے محروم ہیں اور واٹر بورڈ کو اس مسئلے کا کوئی احساس نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں پانی کی

پڑھیں:

کراچی، راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار

کراچی:

گارڈن پولیس نے راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سٹی پولیس کے مطابق ملزم محمد علی کو تھانہ گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے متعدد واقعات میں ملوث ہے۔

اس حوالے سے پولیس کو ملزم کے خلاف کئی شکایات بھی موصول ہوچکی تھیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان، نشتر ون سے 2 شعبوں کی نشتر ٹو منتقلی کیخلاف ڈاکٹرز اور عوام سراپا احتجاج 
  • ملتان، نشتر ون سے 2شعبوں کی نشتر ٹو منتقلی کیخلاف ڈاکٹرز اور عوام سراپا احتجاج 
  • لال مسجد تنازع کیا ہے اور طالبات کیوں سراپا احتجاج ہیں؟
  • رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ ناقابلِ قبول ہے، ناصر حسین شاہ
  • پارا چنار میں راستوں کی بندش کے خلاف شہری سراپا احتجاج، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر
  • ایک بارش نے قذافی سٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا پول کھول دیا
  • مسلم پرسنل لاء بورڈ کا وقف ترمیمی بل کے خلاف 10مارچ کو دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کا اعلان
  • کراچی: گارڈن میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار