اسلام آباد:

تاجکستان نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہیں استعمال کرنے، لاجسٹک مسائل حل کرنے اور پاکستان سے براہ راست پروازوں کی درخواست کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے تاجک سفیر نے ملاقات کی اور دو طرفہ تجارتی تعلقات پر اہم گفتگو کی۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات گہرے ہیں، تجارتی روابط مزید بڑھائیں گے، تاجک سفیر نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کے استعمال میں دلچسپی ظاہر کی ہے، تاجک سفیر نے لاجسٹک مسائل کے حل کی درخواست کی ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ برادر ملک تاجکستان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، تاجکستان کی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی خوش آئند ہے، تاجکستان کی پاکستان کو تجارتی نمائش کی تجویز زیر غور ہے۔

وفاقی وزیر نے تاجکستان کے ساتھ ایف ٹی اے (فری ٹریڈ ایگریمنٹ) معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ تاجکستان کو چینی برآمد کرنے پر رانا تنویر حسین اور تاجک سفیر کے درمیان بات چیت ہوئی۔

تاجک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کی ضرورت ہے۔ جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ تاجکستان کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین تاجک سفیر نے تاجکستان کے نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی میں میونسپل چارجز میں اضافے کی تجویز

کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے میونسپل چارجز میں اضافے کی تجویز دے دی۔

کے ایم سی حکام کے مطابق میونسپل ٹیکس میں اضافے کی تجویز سٹی کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

حکام کے مطابق کراچی میں شہری سہولتوں میں بہتری کےلیے میونسپل ٹیکس میں معمولی اضافہ کیا ہے، صارفین سےحاصل رقم شہری سہولتوں پر خرچ کی جائے گی۔

تجویز میں کہا گیا کہ 50 یونٹ تک بجلی کا بل ادا کرنے والے میونسپل چارجز سے مستثنیٰ ہوں گے جبکہ 51 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے 30 روپے کے اضافے کے ساتھ 50 روپے ادا کریں گے۔

چارجز میں اضافے کی تجویز میں کہا گیا کہ 201 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے 50 روپے اضافے کے ساتھ 100روپے ادا کریں گے۔

تجویز میں مزید کہا گیا کہ 301 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والے 100روپے اضافے کے بعد 200 روپے چارجز دیں گے۔

ٹیکس اضافے کی تجویز میں یہ بھی کہا گیا کہ 401 سے 500 بجلی کے یونٹ استعمال کرنے والے 100روپے اضافے کے بعد 225 روپے ادا کریں گے۔

کے ایم سی ٹیکس تجویز میں کہا گیا کہ 501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والے 125 روپے اضافے سے 275 روپے ادا کریں گے۔

تجویز میں کہا گیا کہ 601 سے700 یونٹ استعمال کرنے والوں پر 125روپے اضافے کے بعد 300 جبکہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کو 450 روپے اضافے سے 750 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

کے ایم سی ٹیکس اضافے کی تجویز میں کہا گیا کہ جنرل سروسز پر 600، کمرشل صارفین پر 550 اور صنعتی صارفین پر 750 روپے چارجز کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چائینہ کی ائیر کارگو کمپنی کا پاکستان میں براہِ راست آپریشن
  • وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کسان پیکج کی تعریف، 15 ارب روپے کے براہ راست ریلیف کو خوش آئند قرار دے دیا
  • ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحال
  • کراچی میں میونسپل چارجز میں اضافے کی تجویز
  • غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 41 فیصد اضافہ
  • یو اے ای جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
  • سی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی، چینی میڈیا
  • سی پیک کے تحت 25.4 ارب ڈالرز کی براہِ راست سرمایہ کاری ہو چکی: چینی سفیر
  • کاروباری اعتماد بحال؛ پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ