2025-02-01@01:57:18 GMT
تلاش کی گنتی: 2565

«بنایا گیا»:

(نئی خبر)
    گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آج سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا بھی آغاز ہو گیا۔  نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز پی کے 197 صبح 9:41 بجے مسقط کیلئے روانہ ہوئی۔  مسقط سے یہی اے ٹی آر طیارہ پرواز پی کے 198 کے طور پر دوپہر کو گوادر آئے گا۔  ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا، اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہوگی۔ پی ٹی آئی احتجاج کی فائنل کال ، کروڑوں روپے ملنے پر رہنما ورکرز کو نہ نکال سکے،  مانیٹرنگ سیل...
    ---فائل فوٹو  بلیک لسٹ ہونے پر جدہ، بحرین، ملائیشیا، آذربائیجان امیگریشن نے 5 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی اور ڈی رپورٹ کر دیا۔ منشیات اسمگلنگ میں گرفتار 29، شراب نوشی پر 1 جبکہ دیگر الزامات پر 7 افراد کو امارات سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ 30 افراد کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے گرفتار کر لیا۔ ڈیڑھ سال میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مختلف ممالک سے ڈی پورٹکراچی ڈیڑھ سال میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مختلف... 2 افراد کو قبرص سے، 1 شخص کو تاجکستان میں زائد المیعاد قیام پر، 6 افراد کو مفرور ہونے پر امارات سے، 1 شخص کو عراق سے، 2 کو ویزہ ختم ہونے پر عمان سے پاکستان واپس بھیجا گیا۔مختلف الزامات کے تحت مزید...
    مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں نے بھارتی عوام کو احتجاج پر مجبور کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پتھم پور میں بھوپال سے لائے گئے زہریلے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے پہنچنے کے بعد سے عوام مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ دنیا کی بدترین صنعتی آفات میں سے ایک کے مقام سے 337 ٹن زہریلے فضلے کے کنٹینرز کو ٹھکانے لگانے کے لیے لایا گیا ہے۔   پولیس نے مظاہرین کو منشترکرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔  بھوپال شہر میں 1984 کے گیس سانحے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ زہریلا فضلہ بھوپال میں اب ناکارہ رہ جانے والی یونین کاربائیڈ فیکٹری سے لایا گیا ہے۔ مقامی آبادی کوخدشہ ہے کہ اس فضلے...
    واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاریخ میں ہونے والے 3 اہم قتل کی تحقیقاتی رپورٹس منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق حکم نامے میں ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس اور اٹارنی جنرل کو سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی ان فائلوں کو منظر عام پر لانے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر 2 قتل کی تحقیقاتی رپورٹس کو 45 دن میں منظر عام پر لانے کا حکم دیا ہے۔  اس کے حکمنامے کے تحت سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی، سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی اور شہری حقوق کی اہم سیاہ فام شخصیت مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹس عوام کے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) ملک میں جاڑے کی شدت برقرار رہی، بارش اور برفباری کے بعد شمالی بالائی بلوچستان کی رابطہ سڑکیں آمدورفت کیلئے بند ہوگئیں۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری وقفے وقفے سے جاری رہی، متعدد بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہوگئیں، برفباری کے باعث گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشینری اور عملہ کیل سے تاؤ بٹ تک سڑک کھولنے میں مصروف رہا، 25 کلومیٹر سڑک کو ہلمت تک کھول دیا گیا، مریضوں اور مقامی افراد کو نکالنے کیلئے پاک فوج نے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی۔ 2 ماہر امراض نسواں سمیت 7 ڈاکٹروں کی ٹیم ہلمت منتقل کردی گئی، ہلمت اور تاؤ بٹ کے لوگوں...
    ‎آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں ایک انوکھا واقعہ رونما ہوا جس میں کچھ مرد اور خواتین ایک نوجوان کو گھسیٹتے ہوئے گاڑی میں ڈال کر اغوا کرکے لے گئے۔ مظفرآباد شہر میں رات کے وقت پیش آنے والا یہ واقعہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ ہے اور وہاں پہلے کبھی اس طرح نہیں دیکھا گیا کہ کسی مرد کو خواتین اور مرد اس طرح اغوا کرکے لے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم میں بہادر ننھی بچی کا ریسکیو آپریشن سوشل میڈیا پر وائرل اغوا کاروں کا تعلق وادی نیلم سے تھا اور انہوں نے اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے۔ نوجوان کو پہلے گاڑی میں ڈال کر شہر کے مختلف علاقوں میں گھمایا گیا اور اس دوران اس پر مبینہ...
    ایک خبر کے مطابق خیبرپختونخوا کے حالات کے تناظر میں منعقدہ اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سے صوبے کو انسداد دہشتگری کی مد میں دیے گئے 500ارب روپے کے بارے میں سوال پوچھا کہ وہ پیسہ کہاں اور کیسے خرچ ہوا تو دوران اجلاس ہی وزیراعلیٰ صاحب شدید غصہ ہوئے اور اجلاس چھوڑ کر باہر نکل گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف بھی موجود تھے۔ گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ان کے سیاسی حریف وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور میں سے کون زیادہ بہتر ہے؟ ہمارا موضوع یہ نہیں ہے لیکن جو سوال وزیراعلیٰ سے پوچھا گیا تھا وہ بہت اہم ہے۔ اس وقت حالات یہ ہیں کہ صوبہ انتظامی طور پر...
    انٹر بورڈ کے حالیہ امتحانات کے نتائج نے شہر کراچی کو اعلیٰ تعلیم میں پیچھے دھکیل دیا تو اس کو سوتیلی ماں کا سا سلوک سمجھا گیا۔ شہر کراچی میں ایسا بھونچال بپا ہے کہ ماتم کناں ہے علم کا گہوارہ۔ کیا یہ نتائج کسی دوررس منصوبے کا حصہ ہیں؟ جی ہاں سیاست کے بطن سے کچھ یوں ہی ظاہر ہوتا ہے، جس کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکمرانی میں وزیراعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کے لسانی بل سے ہوا، مگر یہ منصوبہ جلد بازی کی وجہ سے ناکام ٹھیرا اور اس نے منہ کی کھائی تو پھر کوٹا سسٹم کے نام پر اس کو کوٹیڈ کرکے اندرون سندھ یعنی دیہی اور شہری تقسیم داخلوں اور ملازمتوں میں یہ...
    نوابشاہ (نمائندہ جسارت )ملک بھر کی طرح نوابشاہ میں بھی 22 رجب یوم وفات سیدنا امام امیر معاویہ ؓعقیدت واحترام سے منایا گیا۔ مرکزی مداح صحابہ جلوس جامع مسجد کبیر ریلوے اسٹیشن سے نکالا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا جہاں سنی علما نوابشاہ کے رہنما قاری محمد حنیف عثمانی ،قاری منیر احمد حقانی ،قاری محمد اکرم فاروقی، علامہ محمد عامر فاروقی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسمان نبوت کاچمکتا ہوا ستارا سیدنا امام معاویہؓ ہیں سیدناامام امیرمعاویہؓکی فضیلت کیلیے اتناہی کافی ہے کہ وہ صحابی رسول ﷺ ہیں کاتب رسولﷺ ہیں کاتب وحی ہیں سفیر رسول ہیں حضور ﷺ کی بشارتوں کے امین ہیں محمدعربی ﷺ سے جنت کی بشارت پانے...
    کوٹری (جسارت نیوز) الخدمت فائونڈیشن جامشورو کی جانب سے آنکھوں کا مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سمیت دیگر رہنماوں کی پریس کلب آمد۔ دریائے سندھ پر کینال کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی دعوت۔ تفصیلات کے مطابق کوٹری میڈیکل سینٹر میں مفت آنکھوں کا طبی کیمپ لگایا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے 112 مریضوں کا معائنہ کیا اور 25 سرجری کے مریضوں کو آپریشن کا وقت دیا گیا۔ مفت طبی کیمپ پر جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن جامشورو خلیل الرحمن کورائی، امیر جماعت اسلامی ضلع جامشورو مولانا محمد عمر خان، امیر جماعت اسلامی کوٹری اعجاز احمد شیخ، ایڈمنسٹریٹر الخدمت میڈیکل سینٹر کوٹری ثاقب علی ابڑو اور میڈیا کوآرڈینیٹر عبیداللہ منگی نے...
    سجاول (نمائندہ جسارت) 22 رجب المرجب 23 جنوری کو کاتب وحی 64 لاکھ مربعہ میل پر اسلامی سلطنت قائم کرنے والے عظیم سپاہ سالار حضرت سیدنا امیر معاویہ ؓ کی یوم وفات کی نسبت سے ان کی دینی خدمات اور بے مثال فتوحات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پورے ملک کی طرح سجاول میں بھی سیرت کمیٹی، سنی رابطہ کونسل اور جماعت اہلسنّت کی جانب سے بعد نمازِ ظہر جامع مسجد خالد بن ولید سے مدح صحابہ ؓ جلوس عرفان علی ہاشمی اور حافظ محمد سلیمان راجا کی قیادت میں نکالا گیا، جس میں کثیر تعداد میں شہریوں اور جمعیت اہلحدیث ضلع کے رہنمائوں حفیظ الرحمان میمن رحمانی، حاجی سکندر جھتیال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جلوس...
    اسلام آباد: بلاول بھٹوزرداری اور خواجہ محمدآصف کو ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا ممبر بنادیا گیا، وزیر اعظم شہبازشریف نے بلاول بھٹو کی خواہش پر انھیں ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا ممبر بنایا ہے۔  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے انھیں ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں شامل کرنے کامطالبہ کیا تھا۔  تفصیلات کے مطابق ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی تعیناتی کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بلاول بھٹوزرداری اور خواجہ آصف کی تعیناتی کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔  ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں سروسز گروپ کے گریڈ 22 کے افسران ترقی پر فیصلے کیے جائیں گے ، بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا ممبربننے کی خواہش کا اظہار...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورا لائی کے 50رکنی طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے بلوچستان کے تمام طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بلوچستان کے طلبہ کی درخواست پر سیروسیاحت کے لئے جیب خرچ دینے، ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کی سیر کرانے اور بہترین ہوٹل میں لنچ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔ بلوچستان کے طلبہ نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات کی تعریف کی اور طلبہ نے پنجاب میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...
     اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا جمعرات کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس  طلب کیا تھا۔تاہم   ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا  یعہ  اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی نجی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
    واقعہ اسراء و معراج’’پاک ہے وہ اللہ تعالی جو اپنے بندے کو رات ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک لے گیا جس کے آس پاس ہم نے برکت دے رکھی ہے تاکہ ہم اْسے اپنی قدرت کے بعض نمونے دکھائیں، یقیناً اللہ تعالی ہی خوب سننے دیکھنے والا ہے‘‘۔ (سورۃ الاسراء: 1)آیتِ مذکورہ میں ’’اسراء ومعراج‘‘ کے واقعے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، جو ہجرت مدینہ سے تقریباً ایک سال پہلے پیش آیا، حدیث اورسیرت کی کتابوں میں اس واقعے کی تفصیلات بکثرت صحابہ کرام سے مروی ہے جن کی تعداد 25 تک پہنچتی ہے۔ قرآن مجید یہاں صرف مسجد حرام (یعنی بیت اللہ) سے مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس) تک حضور کے جانے کی تصریح...
    کراچی(کامرس رپورٹر)دو روزہ مندی کے اثرات زائل ہوگئے ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہااور100اندیکس500پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1لاکھ14ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا۔مارکیٹ کے سرمائے میں65 ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم14067ارب روپے سے تجاوز کر گیا اور48.19فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوخریداری کا رجحان غالب رہا۔آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، سیمنٹ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ او جی ڈی سی، حبکو، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، پی...
    لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کی اپ گریڈیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو لبھانے کیلئے ایل ای ڈی لائٹس بھی نصب کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکوں کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں فینز لائٹ شو سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے، اس کی ٹیسٹنگ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاورز کے ساتھ لائٹ شو کا بھی انتظام کیا گیا ہے جہاں 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی بھی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، جس پر نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔ اس سے قبل آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے سلسلے میں ہونے والی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں اسٹیڈیم کے فلڈ...
    لاس اینجلس کے جنگلات سے دھویں کے بادل بلند ہورہے ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمالی جنگلات میں نئی آگ بھڑک اٹھی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر بھڑکنے والی آگ تیزی سے پھیل گئی، جس کی وجہ سے 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے اور 500قیدیوں کو ہنگامی طور پر دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزارایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ واضح رہے کہ لاس اینجلس پہلے ہی خوفناک آگ کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے۔7 جنوری سے لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی...
    یوکرین کے شہر زاپوریزیا پر روسی حملے میں عمارت کھنڈر بن گئی ہے لندن؍کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جاسوس جہاز کی مداخلت پر خبردار کردیا۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ واقعہ بڑھتی ہوئی روسی جارحیت کی ایک اور مثال ہے، ہم جانتے ہیں کہ پیوٹن کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اپنے ملک کی حفاظت کے لیے مضبوط اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جان ہیلی نے پارلیمان کو بھی آگاہ کہ رائل نیوی نے ایک روسی جاسوس جہاز کا سراغ لگایا جو برطانیہ کے پانیوں سے گزرا۔ ینٹرجہاز خفیہ معلومات اکٹھا کرنے اور برطانیہ کے اہم زیر آب انفراسٹرکچر کی نقشہ سازی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔...
    صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں نے نومبر 2023 ء میں بحیرہ احمر میں پکڑے گئے مال بردار جہاز کے عملے کو رہا کر دیا۔ حوثیوں نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے گلیکسی لیڈر کے عملے کو رہا کردیا ہے۔ یہ اقدام غزہ کی پٹی کے تنازع میں جنگ بندی معاہدے کی حمایت میں کیا گیا ہے۔ بیان میں جہاز کو حوالے کرنے کا ذکر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ جہاز جاپانی شپنگ کمپنی نپون یوسین کے زیرِ انتظام تھا جسے این وائی کے لائن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ نومبر 2023 ء کے بعد سے حوثیوں نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے اسرائیل پر بار بار بیلسٹک میزائل اور دیگر...
    سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل ہو گیا، اب سینیٹ اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے کے بجائے اڑھائی بجے ہوگا۔ سینیٹ اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل ہو گیا، اب سینیٹ اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے کے بجائے اڑھائی بجے ہوگا۔ سینیٹ اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سینیٹ اجلاس کا وقت پارلیمان کے مشترکہ اجلاس بلانے کے باعث کیا گیا۔ سینیٹ اجلاس میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل، ڈیجیٹل نیشن بل سمیت دیگر ایجنڈا کی منظوری لی جائے گی۔
    کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے شہریوں کے خلاف خصوصی مہم کے بعد لائسنس برانچز میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی پولیس ٹریننگ اینڈ لائسنسز اقبال دارا نے کہی ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کا رجحان بہت کم رہا، دسمبر کے وسط میں ان کی نشاندہی پر سندھ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کروایا جس پر ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ رہی ہے اور نئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔
    کراچی(اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین اور نومولود سمیت 9افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود علی محمد شیخ گوٹھ، سپر ہائی وے خالی پلاٹ سے 30 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ،مقتولہ کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان خاتون کو قتل کے بعد مذکورہ مقام پر پھنک کر فرار ہوگئے تاحال مقتولہ کی شناخت نہ ہوسکی ۔سپرہائی وے جمالی پل ڈیوو بس اڈا کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بائیک سوار خاتون جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جاںبحق خاتون کی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بچوں کی گمشدگی کا سلسلہ نہ تھم سکا، پی آئی بی کالونی سے ایک اور بچہ لاپتا ہوگیا،اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے لاپتا ہونے والے دونوں بچوں کو پولیس کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر دکر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی فرقان آباد سے 10 سالہ عبدالرحمٰن لاپتا ہوگیا۔والدین نے دعوی کیا ہے کہ 10 سالہ عبدالرحمٰن گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا، لیکن واپس نہیں آیا، بچے کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جب کہ پولیس کو بچے کے لاپتا ہونے کی اطلاع کردی گئی ہے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے 2 بچوں ایان اور مبشر کے مبینہ اغوا کا معاملہ پولیس نے حل کر لیا ۔پولیس نے...
      بیجنگ () کینیا میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ مختلف بین الاقوامی اداروں کے سربراہان،اقوام متحدہ میں ملائیشیا، سعودی عرب، سویڈن، ہنگری اور دیگر ممالک کے سفراء اور سفارت کاروں کے علاوہ کئی افریقی ممالک کے قومی ٹیلی ویژن اسٹیشنز کے ڈائریکٹرز بھی شامل تھے۔ شین ہائی شیونگ نے...
    درج مقدمات میں سید علی رضوی سمیت دیگر علماء کیخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے، کار سرکار میں مداخلت، اقدام قتل، پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے حق میں کراچی میں دھرنا دینے پر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 24 دسمبر 2024ء کو پاراچنار کے راستے کی بندش اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف کراچی نمائش چورنگی پر دھرنے میں شریک کئی دیگر علماء سمیت مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے صدر آغا علی رضوی پر بھی تھانہ سولجر بازار میں پولیس کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ سمیت کئی...
    LONDON: برطانیہ کی عدالت نے مشہور امریکی گلوکارہ سے متعلق ڈانس ایونٹ میں 3 لڑکیوں کو قتل کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو 52 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی عدالت نے 3 لڑکیوں کو ڈانس ایونٹ میں قتل کرنے کے واقعے کو وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے برطانیہ کی تاریخ کا خوف ناک ترین لمحہ قرار دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 18 سالہ ایکسل روڈاکوبانا نے گزشتہ جولائی میں ساؤتھ پورٹ کے شمالی انگلش ٹاؤن میں لڑکیوں کے قتل اور دیگر 10 پر چاقو سے حملہ کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔ برطانیہ میں اس واقعے کے بعد غم و غصے کی فضا بن گئی تھی اور کئی روز...
    MUMBAI: مشہور بالی وڈ اداکارہ تبسم فاطمہ ہاشمی جنہیں دنیا تبو کے نام سے جانتی ہے، نہ صرف اپنی غیر معمولی اداکاری بلکہ ذاتی زندگی کے تنازعات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہی ہیں۔ تبسم فاطمہ ہاشمی کا اسٹیج نام تبو ہے، وہ 4 نومبر 1971 کو حیدرآبادی مسلم خاندان میں پیدا ہوئیں، ان کے والد جمال علی ہاشمی، جو کبھی پاکستان میں اداکار تھے، بھارت منتقل ہونے کے بعد خاندان کو چھوڑ گئے۔  تبو نے کبھی اپنے والد کا نام استعمال نہیں کیا اور کہا کہ "مجھے اپنے والد سے کبھی ملنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، میری زندگی میں ان کی کوئی یاد نہیں ہے، میں اپنی زندگی جیسی ہے اسی میں خوش ہوں ۔" تبسم نے نہ صرف بالی وڈ بلکہ علاقائی...
    سوشل میڈیا گریس ویلی میں پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر سروسز کے ذریعے طبی سہولیات کا آغاز کردیا گیا ہے۔  برفباری کے باعث گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جس کے باعث مقامی افراد صحت کے مسائل کا شکار تھے۔پاک فوج نے آج مریضوں اور مقامی افراد کو نکالنے کےلیے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی۔ 7 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کو مظفرآباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہلمت منتقل کیا گیا۔  ڈاکٹروں کی ٹیم ہلمت اور تاؤبٹ کے لوگوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرے گی، ہنگامی مریضوں کو طبی ضرورت کے مطابق ہلمت سے کیل اور مظفرآباد منتقل کیا گیا ہے۔  سرداری میں فری میڈیکل کیمپ میں 153 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں...
    ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے آزادی اظہار رائے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ سال 2022 سے 2024 تک آزادی رائے اور میڈیا کی آزادی میں اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق میڈیا کے پلیٹ فارمز میں کچھ پر پابندیاں لگیں اور کچھ کو آزادی دی گئی۔ دو سال میں میڈیا پر پابندیوں کا گھیرا تنگ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دوران ایک صحافی کو قتل اور کئی کو لاپتہ کیا گیا، صحافیوں کو مجبور کر کے ڈیجیٹل آزادی کو چھیننے کی کوشش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ریاست نے مین اسٹریم میڈیا پر پابندیاں لگا کر ڈیجیٹل فورمز کی جانب گامزن ہونے پر مجبور کیا۔
    اسلام آباد: وفاقی وزارت مواصلات کی جانب سے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث موٹر ویز کی بندش کے فیصلہ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل پیش کردی، جس کے مطابق یہ احتجاج سوا 15 کروڑ میں پڑا۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے نومبر 2024 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث موٹر ویز کی بندش سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔ علیم خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر موٹر وے ایم 2، ایم 3 اور ایم 4 کو 24 سے 26 نومبرتک...
    BANGKOK: نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین کی سربراہی میں این ڈی ایم اے پاکستان کے وفد نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ریجنل کنسلٹیٹیو کمیٹی (آر سی سی) کے 18 ویں اجلاس میں شرکت کی اور ادارے کے اقدامات سے فورم کو آگاہ کیا۔ این ڈی ایم اے سے جاری اعلامیے کے مطابق بنکاک میں آر سی سی کا دو روزہ اجلاس 23 سے 24 جنوری تک تھائی لیںڈ کی حکومت اور ایشین ڈیزاسٹر پرپیئرڈینس سینٹر (اے ڈی پی سی) کی میزبانی میں ہو رہا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آر سی سی علاقائی فورم ہے جس کا مقصد ایشیا اور پیسفک ریجن میں آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات میں کمی...
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔صدر  مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت زیر التواء بلز قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔مشترکہ اجلاس کے باعث سینیٹ کا اجلاس بھی ری شیڈول کردیا، جو کل صبح ساڑھے 10 بجے کے بجائے دوپہر ڈھائی بجے ہو گا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مشترکہ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔
    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز نے کراچی میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایات کر دیں۔ ڈی جی کالجز کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیشِ نظر سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیمروں کی تنصیب سے ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنے گا۔ ڈی جی کالجز کا مراسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ کالجز کے داخلی، خارجی راستوں اور دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔
    وفاقی حکومت نے سول سروس کے سینیئر افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے تعمیری تقریر کی، کوئی بیان آیا تو پاکستان اسے سنبھال لے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف وفاقی حکومت نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کی تشکیل نو کی ہے، سیلیکشن بورڈ میں میں 2 سیاستدانوں کو  شامل کیا گیا ہے جو سول سروس کے گریڈ 21 کے افسران کو گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے گا۔ یہ بھی پڑھیں:ن لیگ چاہتی ہے اسے کوئی کچھ نہ پوچھے، مگر یکطرفہ فیصلے قبول نہیں، بلاول بھٹو زرداری ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں  بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف کو شامل کیا گیا ہے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری...
    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام مطلوب انسانی اسمگلروں کی فہرست میں شامل تھا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہریوں کو سمندری راستے سے بیرون ملک بھجوانے والا بدنام زمانہ ایجنٹ گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے پشاور زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر کی گئی کارروائی میں کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے بدنام زمانہ ایجنٹ شہریار احمد کو ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران ہری پور سے گرفتار کرلیا۔ ...
    احمد منصور: برف باری کی وجہ سے گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔ پاک فوج  کے تعاون سے ہیلی کاپٹر سروسز، طبی سہولیات اور سڑک کھولنے کی کوششیں  جاری ہیں   حالیہ برفباری کے باعث گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا  جس کے باعث مقامی افرادصحت کے مسائل کا شکار تھے، 23 جنوری 2025 کو پاک فوج نے  مریضوں اور مقامی افراد کو نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی،7 ڈاکٹروں کی ٹیم جس میں 2 ماہر امراض نسواں بھی  شامل تھیں  جنھیں مظفرآباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہلمت منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کی یہ ٹیم برفباری کے موسم میں ہلمت اور تاؤبٹ کے لوگوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرے گی، ہنگامی مریضوں کو...
    پشاور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر کہا ہے کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد سول کورٹ اور اہلکاروں کو زد و کوب کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی سے متعلق سپریم کورٹ...
    اسلام آباد: پارلیمان کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا گیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے ہو گا، اجلاس میں نگران دور کی زیر التوا قانون سازی کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی بنچ کے قیام کی قرارداد منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔
    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کا مئی2024 میں حماس کے اہم کمانڈر حسین فیاض کو شہید کرنے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا، حالیہ وڈیوز میں انہیں عوام سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ 24 مئی 2024 کو ایک مشترکہ آپریشن کے دوران القسام بریگیڈ کی بیت حانون بٹالین کے سربراہ حسین فیاض کو ایک زیرِ زمین سرنگ میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ آپریشن میں اسرائیلی فضائیہ اور اسپیشل فورسز نے حصہ لیا تھا۔ تاہم حالیہ دنوں میں غزہ سے موصول ہونے والی وڈیوز نے اسرائیلی دعوے کی قلعی کھول دی ہے، جن میں حسین فیاض ایک جنازے کے دوران لوگوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ وڈیوز منظرِ...
    بالی ووڈ کے اسٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم بھول بھلیاں کے سیکوئل سے نکالا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے، جہاں انہوں نے کامیڈی فلموں میں کم کام کرنے اور فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں نظر نہ آنے کی حیران کُن وجہ بھی بتائی۔ ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال میں کامیڈی فلموں میں کم کیوں نظر آئے؟ اس پر اکشے نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں زیادہ تر سماجی مسائل پر مبنی فلموں پر توجہ دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کامیڈی...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 23 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ بددیانت افراد کبھی نیوٹرل ایمپائرز کی حمایت نہیں کرتے، 9 مئی کو انہوں نے خود چوکیوں سے فوج اور پولیس کو غائب کیا، خود آگ لگائی اور خود سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر کے الزام بے گناہ سیاسی کارکنان پر ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ملک ریاض کا حالیہ بیان ہے کہ اگر وہ اپنا منہ کھولیں گے تو بہت سے لوگوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میں ملک ریاض سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بتائیں پچھلے...
    عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے بعد میڈیا پر کیا گزری؟ ایچ آر سی پی کی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(آئی پی ایس )انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی)نے ملک میں میڈیا کی صورت حال پر اپنی تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 2022 میں ہونے والی کامیاب عدم اعتماد کے بعد میڈیا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ایچ آر سی پی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اظہارِ رائے کی صورت حال جاری کی ہے، جس میں ملک میں میڈیا کی آزادی کے موجودہ حالات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ایچ آر...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ میں کی گئی ترامیم پر صحافیوں کی تنظیموں کی مشترکہ ایکشن کمیٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سے مسترد کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے اس ایکٹ کو واپس لیا جائے۔ پی ایف یو جے، اے پی این ایس، سی پی این ای، ایمینڈ اور پی بی اے پر مشتمل صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اس بل کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم صحافی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر کی جا رہی ہیں لہٰذا  اس بل کو فوراً واپس لیا جائے۔ قبل ازیں پی ایف یو جے نے ایک الگ بیان میں پیکا ایکٹ...
    آسٹریلیائی سائنسدانوں نے دنیا کی مہلک مکڑی ’بگ بوائے‘ کو باقاعدہ طور پر الگ انواع قرار دے دیا ہے۔ مسٹر کرسٹینسن نے پہلی بار 2000 کی دہائی کے اوائل میں سڈنی کے شمال میں 105 میل کے فاصلے پر نیو کیسل کے قریب ’بگ بوائے‘ دریافت کی تھی، مسٹر کرسٹینسن کے اعزاز میں اس مکڑی کو سرکاری طور پر ایٹراکس کرسٹینسنی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سپائیڈر مین بریانی، ‘باقی سب تو ٹھیک ہے، مکڑی کے جالے کیسے پکائے’ یہ مکڑی دوسری مکڑیوں سے قدرے مختلف ہے کیوں کہ جہاں یہ انتہائی زہریلے زہر کے لیے مشہور ہے وہی خوش قسمتی سے اینٹی وینم کے کاٹنے پر مؤثر بھی ہیں، ’بگ بوائے‘ کا قد 5 سینٹی میٹر سے...
    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے خوارج کے گروپ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کے گروپ نے پاک افغان سرحد پر ژوب کے علاقے سمبازہ سے دراندازی کی کوشش کی جو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔ اس کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد برآمد ہوا ہے۔...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عادل بازئی کی رکنیت بحالی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب وزیراعظم شہباز شریف نااہل ہونے جارہے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عادل بازئی اور ان کی فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا انہوں نے کہاکہ آزاد رکن کو کسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے 3 دن کی مہلت دی جاتی ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے جمع کرایا گیا بیان حلفی اگر ٹھیک بھی ہو تو ایک دن کی تاخیر سے جمع...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151 کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی۔پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کے نئے کمانڈر تعینات کیے گئے۔اس سے پہلے یہ کمانڈ ترک بحریہ کے پاس تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور سہیل احمد عظمی  نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے ۔ سفاک بھارتی فوجی نے بیوی کو...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2025ء)اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پر خط لکھ دیا ۔عمر ایوب کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ ہم ممبران کو تشویش ہے کہ جمع کیا گیا ڈیٹا کون اور کیسے محفوظ رکھے گا، بنیادی طور پر ڈیٹا کے تحفظ کا قانون ڈیٹا کی حفاظت کیلئے اہم ہے۔خط میں کہا گیا کہ ڈیٹا پروٹیکشن قانون کے بغیر کسی بھی مجوزہ قانون کو پاس نہیں کیا جانا چاہیے، 56 فیصد سے زائد پاکستانی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں اور انٹرنیٹ معلومات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ اس قوم میں ڈیجیٹل تقسیم کو بڑھا دے گا،...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے 3 مرتبہ وزارت عظمی کے دور میں بلوچستان اوپر گیا،  نواز شریف نے بلوچستان پر ہر مرتبہ بھرپورتوجہ دی، شاید پنجاب سے بھی زیادہ بلوچستان توجہ کا مرکز رہا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورا لائی کے 50رکنی طلبہ کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر  مریم نوا کی طرف سے بلوچستان کے طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے بلوچستان کے طلبہ کی درخواست پر سیروسیاحت کے لئے جیب خرچ دینے کی ہدایت کی اور ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کی سیر کرانے اور بہترین ہوٹل میں لنچ کا اہتمام کیا گیا۔ بلوچستان کے طلبہ نے...
    کراچی : صارم کے قاتل کی تلاش کے لیے تحقیقاتی ٹیم نے دو مزید افراد کو حراست میں لے لیا. مشتبہ حرکات و سکنات کی وجہ سے دونوں کے خلاف کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے صارم قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے. تحقیقاتی ٹیم نے دو مزید افراد کو حراست میں لے لیا. جس کے بعد زیر حراست افراد کی تعداد 9 ہو گئی۔پولیس حکام نے کہا گزشتہ روز 7 افراد کے ڈی این اے کے لیے بلڈ سیمپل لیے گئے تھے. لیبارٹری کی ڈیمانڈ پر صارم کے والد اور بیٹے کا سیمپل بھی لیا گیا۔دونوں افراد کو رات گئے اپارٹمنٹ سے حراست میں لیا گیا. مشتبہ حرکات و سکنات کی وجہ سے دونوں...
    وزارت مواصلات نے انکشاف کیا ہے کہ 24 تا 26 نومبر کے دوران ٹول ریونیو کا 15 کروڑ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ وزارت مواصلات نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات کے تحریری جواب پیش کرتے ہوئے بتایا کہ  تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری اور ایم فور کو 24 سے 26 نومبر کو بند کیا گیا، موٹرویز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ملک مخالف سرگرمیوں پر محب وطن پاکستانیوں کا احتجاج موٹرویز کی بندش کے باعث 24 تا 26 نومبر کے دوران ٹول ریونیو کا 15 کروڑ 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، گزشتہ ہفتے کے دوران 3...
    علامتی فوٹو انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) نے گزشتہ برس کیمبرج انٹرنیشنل کے امتحانات میں ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے والی تحقیقات اور سزائیں دینے پر آئی بی سی سی کو نظرانداز کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات، نتائج اور رپورٹ کی بنیاد پر کیے گئے اقدامات کی تفصیلات فوری طلب کرلی ہیں۔آئی بی سی سی کے ڈائریکٹر عمار حسین گیلانی کی جانب سے کیمبرج انٹرنیشنل کی ملکی ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ سے ریاضی کے 9709 پیپر کے مبینہ لیک ہونے کی مکمل تحقیقات کرنے کی درخواست کی گئی تھی، مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کےلیے کیے گئے کسی بھی اصلاحی اقدامات سمیت نتائج...
    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ برطانوی عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرسلمان صفدر نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہےجو بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک یا دو روز کے اندر اپیل کا مطالعہ مکمل کر کے اسے فائنل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ  اپیل میں انگلینڈ ویلز عدالت کا فیصلہ بھی...
    ڈی جی کالجز نے کراچی میں سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈی جی کالجز کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔ مراسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ کیمروں کی تنصیب سے کالجز میں موجود ملازمین، طلبہ، اساتذہ اور سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ ڈی جی کالجز نے مزید کہا کہ کالجز کے داخلی و خارجی راستوں اور دفاتر میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔
    کراچی: پاکستان میں کیمبرج کے پرچے آؤٹ ہونے کی تحقیقات سے متعلق وزارت تعلیم کو آگاہ نہ کرنے کے باعث حکومت پاکستان کا متعلقہ ادارہ آئی بی سی سی اور کیمبرج انٹرنیشنل ایکزامینیشن آمنے سامنے آگئے ہیں۔ تحقیقات سے متعلق پیش رفت کو پوشیدہ رکھنے پر وفاقی وزارت تعلیم کے ادارے آئی بی سی سی کے ڈائریکٹر عمار گیلانی نے کیمبرج انٹرنیشنل ایکزامینیشن (سی آئی ای) کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف کو انتہائی سخت خط لکھا ہے جس میں فوری طور پر تحقیقات کی پیش رفت پر اعتماد میں لینے اور ذمے داروں سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن نے مئی/جون 2024 میں اے لیول ریاضی کے پرچے کے...
    پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی۔پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی کمبائنڈ ٹاسک فورس151کے نئے کمانڈر تعینات کیے گئے، اس سے پہلے یہ کمانڈ ترک بحریہ کے پاس تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور سہیل احمد عظمی نے کہا کہ خطے میں امن و...
    ---فائل فوٹو  واپڈا کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔واپڈا حکام کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں ایکسٹینشن پروجیکٹ پر صحافیوں کو بریفنگ دی گئی۔واپڈا حکام  کے مطابق تربیلا ڈیم کی 50 سالہ گولڈن جوبلی پر واپڈا نے پانچواں ایکسٹینشن پروجیکٹ لانچ کر دیا ہے۔واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم پاکستان کے زرعی اور پاور سیکٹر میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ 53 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیاواپڈا کی جانب سے اہم ڈیموں میں آبی ذخیرے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔ دوسری جانب چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے منگلا ڈیم کا دورہ کیا ہے، حکام کی...
    اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ برطانوی عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرسلمان صفدر نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہےجو بانی پی ٹی آئی کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک یا دو روز کے اندر اپیل کا مطالعہ مکمل کر کے اسے فائنل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اپیل میں انگلینڈ ویلز عدالت کا فیصلہ بھی منسلک کیا...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمن نے بتایا کہ اسٹار لنک انٹرنیٹ سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو ابھی تک سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی جو پاکستان میں لائسنس حاصل کرنے اور خدمات شروع کرنے کے لیے ضروری شرط ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ ایک ماہ میں حل ہو سکتا ہے اور اسٹار لنک اپنی خدمات شروع کرسکتا ہے، بشرطیکہ اسے سیکیورٹی کلیئرنس کے ساتھ پی ٹی اے سے ضروری ایل ڈی آئی اور ایل ایل لائسنس مل جائے۔ اسٹار لنک کی خدمات پاکستان میں دستیاب نہیں، حتیٰ کہ غیر قانونی ذرائع سے بھی نہیں۔ یہ براڈ...
    فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس میں وہ مذاق کرتے ہوئے اپنے ہونٹوں پر سپر گلو لگا لیتا ہے، لیکن صورتحال جلد خطرناک ہوجاتی ہے۔ سوشل میڈیا کے دور میں لوگ اکثر توجہ حاصل کرنے اور آن لائن وائرل ہونے کےلیے انتہائی حد تک چلے جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ فلپائن سے تعلق رکھنے والے شخص کے ساتھ ہوا، جسے اپنے ہونٹوں کو سپر گلو سے چپکانے کا مذاق مہنگا پڑ گیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سپر گلو کی ٹیوب کو کیمرے کے سامنے دکھا کر محلول کو اپنے ہونٹوں پر لگاتا ہے۔  یہ گوند سیکنڈوں میں کسی بھی چیز کو چپکانے کا دعویٰ کرتی ہے، اور...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا قوانین سخت کرنے سے متعلق پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان الیکٹرانک کرائم ترمیمی بل پیکا بل 2025ء منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ یہ بل وفاقی وزیر رانا تنویر پیکا نے پیش کیا جسے ضمنی ایجنڈے کے طور پر ایوان میں لایا گیا۔ بل پیش ہونے پر پیکا ایکٹ کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا اور پریس گیلری سے واک آؤٹ کرگئے۔ بعدازاں پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوا جسے ارکان کی اکثریت سے ووٹ ملنے کے بعد ایوان سے منظور کرلیا گیا۔
    ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 750 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 283700 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 641 روپے کی کمی سے 245799 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 8 ڈالر سے کم ہو کر 2743 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے نومبر 2024 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث موٹر ویز بند ہونے کے باعث ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔ علیم خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر موٹر وے ایم 2، ایم 3 اور ایم 4کو 24 سے26 نومبرکو بند کیا گیا جس سے ٹول ریونیوکا 15 کروڑ 15لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موٹرویز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بند کیا گیا تھا، مصدقہ اطلاعات تھیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور املاک کو...
    بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے 190 ملین پاؤنڈ فیصلے کے خلاف اپیل تیار کرلی۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے خلاف 20 صفحات پر مشتمل اپیل تیار کرلی گئی ہے۔ اپیل کا ڈرافٹ بانی پی ٹی آئی کو فراہم کردیا گیا ہے۔ سلمان صفدر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک دو روز مطالعہ کرنے کے بعد اپیل کی منظوری دیں گے۔ اپیل میں انگلینڈ اینڈ ویلز کی عدالت کا فیصلہ منسلک کیا گیا ہے۔ اپیل میں نیب کی جانب سے پہلی انکوائری بند کرنے کا ذکر بھی کیا ہے۔ عدالتی فیصلے سے قبل فیصلہ ریلیز ہونے کا...
    نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور پھر آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کرنیوالے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے بیٹ کا زنگ اُتر نہ سکا۔ ناقص فارم کے باعث تنقید کی زد میں رہنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اپنے ڈمیسٹک ایونٹ رنجی ٹرافی میں بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ تقریباً ایک دہائی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرنیوالے روہت شرما 19 گیندوں پر محض 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انہوں نے آخری مرتبہ 2015 میں ڈومیسٹک میچ کھیلا تھا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم نے اپنے پُرانے ساتھی کو خیرباد کہہ دیا ناقص فارم اور بھارتی بورڈ کے نخروں پر پاکستانی فینز نے بھارتی...
    سی ڈی اے کے افسر محمد اصغر زرداری کا تبادلہ ،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کے گریڈ19کے آفیسر محمد اصغر زرداری کا تبادلہ ڈائریکٹر جنرل سروسز سی ڈی اے میں کردیا گیا ہے،انہیں ایچ آرڈی ڈائریکٹوریٹ سے فوری رجوع کرنے کا کہہ دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اصغر کی تعیناتی سی ڈی اے قواعد وضوابط کے مطابق کردی گئی ہے ۔
    لاہور میں بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرکے 10 بچوں کو برآمد کرلیا گیا۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 10 بچے برآمد ہوئے۔   برآمد کیے گئے 10 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
    تھائی لینڈ میں LGBTQ+ جوڑے کو شادی کی اجازت دینے کے بل کے نفاذ کے پہلے ہی دن سیکڑوں ہم جنس پرستوں نے رچالی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بل کی تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد گزشتہ برس ملک کے بادشاہ نے بھی توثیق کی تھی۔ اس بل کی منظوری سے ہم جنس پرست جوڑے کو مکمل قانونی، مالی اور طبی حقوق کے ساتھ ساتھ بچہ گود لینے اور وراثت کے حقوق کے ساتھ اپنی شادیاں رجسٹر کروانے کا حق مل گیا۔ وزیراعظم پیٹونگٹرن شیناواترا کا کہنا تھا کہ شادی کی مساوات کا یہ قانون تھائی معاشرے کی صنفی تنوع کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔  تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے مزید کہا تھا کہ جنسی رجحان، نسل یا مذہب سے...
    کراچی ( نیوزڈیسک)آئل اینڈ گیس ڈیوویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خام تیل کے ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کو فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق حیدآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ 12 سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 1060 بیرل سے بڑھا کر 1820 بیرل ہوگئی ہے۔ خط کے مطابق کنر آئل فیلڈ 12 میں جیٹ پمپ کی جگہ الیکٹریکل پمپ سے خام تیل کی پیداوار کو 760 یومیہ بیرل بڑھایا گیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ کنر آئل فیلد 6 سے خام تیل کی پیداوار کو دوبارہ آرٹیفیشل لفٹ سسٹم کے ذریعے بحال کردیا گیا ہے۔ خط میں یہ...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو ڈیجیٹل نیشن ایکٹ پر خط لکھ دیا ہے۔عمر ایوب کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم ممبران کو تشویش ہے کہ جمع کیا گیا ڈیٹا کون اور کیسے محفوظ رکھے گا، بنیادی طور پر ڈیٹا کے تحفظ کا قانون ڈیٹا کی حفاظت کے لیے اہم ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹا پروٹیکشن قانون کے بغیر کسی بھی مجوزہ قانون کو پاس نہیں کیا جانا چاہیے، 56 فیصد سے زائد پاکستانی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں اور انٹرنیٹ معلومات سے محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ اس قوم میں ڈیجیٹل تقسیم کو بڑھا دے گا، ڈیجیٹل نیشن...
    ملتان (اسپورٹس ڈیسک )سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) پر زور دیا ہے کہ وہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل ہونیوالے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کو آرام دیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ یہ بابراعظم کو وقفہ دینے کا بہترین وقت ہے، مسلسل بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ سے انکا اعتماد خراب ہورہا ہے، اب سیریز جیتنے کے بعد بھی ہم ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ کیلئے کوالیفائی نہیں کررہے تو انہیں آرام دینا چاہیے لیکن پلئینگ الیون کیساتھ رکھنا ضروری ہے۔ اگر پچ پہلے ٹیسٹ جیسی رہی تو دوسرے ٹیسٹ میں انکے اعتماد کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر ٹیکنالوجی آلات پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور صوبائی چیف سیکرٹریوں کو مراسلہ بھجوا دیا ہے. قومی انگریزی جریدے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے مراسلے میں پاکستان کے حساس انفارمیشن انفرا اسٹرکچر میں بھارتی مداخلت سے مانیٹرنگ کے خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ جیو پولیٹیکل تناﺅ کے باعث سائبر سیکیورٹی خطرات ہوسکتے ہیں.(جاری ہے) کابینہ ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ فیک ویب سائٹس اور ایپل طرز کے پورٹل تک رسائی کے ذریعے حساس ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے، بھارتی مینوفیکچرنگ پروڈ...
    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں واقع جنگلات میں اچانک نئی آگ بھڑک اُٹھی اور طوفانی ہواؤں کی شدت کے باعث محض دو گھنٹوں میں آٹھ ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکومت نے بیس ہزار سے زائد افراد کو فوری طور پر اپنے گھروں سے نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔  لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے دن رات سرگرم ہے، 500 قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے جبکہ ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ 500 ارب ڈالر کے مصنوعی ذہانت کے منصوبے پر ایلون مسک نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے لیے جس رقم کا وعدہ کیا گیا وہ اصل میں موجود نہیں فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ تبصرہ دنیا کے امیر ترین شخص اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تقسیم کی نادر مثال ہیں مسک نے انتخابی مہم پر 27 کروڑ ڈالر خرچ کرنے کے بعد نئی انتظامیہ میں اہم کردار حاصل کیا ہے.(جاری ہے) صدرٹرمپ نے اے آئی منصوبے کے حوالے سے کہا ہے کہ اسٹار گیٹ نامی یہ منصوبہ امریکا میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے...
    آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) نے خام تیل کے ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کردیا۔ او جی ڈی سی ایل نے خام تیل کی پیداوار میں اضافے سے متعلق تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کوفراہم کردی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق حیدآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ 12سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 1060 بیرل سے بڑھا کر 1820 بیرل ہوگئی ہے۔ کنر آئل فیلڈ 12 میں جیٹ پمپ کی جگہ الیکٹریکل پمپ سے خام تیل کی پیداوار کو 760 یومیہ بیرل بڑھایا گیا ہے۔ خط کے مطابق کنر آئل فیلد 6 سے خام تیل کی  پیداوار کو دوبارہ آرٹیفیشل لفٹ  سسٹم کے ذریعے...
    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 29 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 56 پیسے کا ہو گیا۔  گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    امید ہے کہ آئندہ 10 روز میں تمام کام مکمل ہوجانے کے بعد قذافی اسٹیڈیم پی سی بی انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا تاکہ سہ فریقی سیریز کی تیاریاں کی جاسکیں۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی سہ فریقی سیریز کے میچوں کی میزبانی بھی کرے گا۔ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری 2025 کو کرکٹ کے 2 روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور کو انتہائی خوبصورت روپ اور نئے انداز سے تیار کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی ذاتی کوششوں اور گہری دلچسپی کے سبب اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام اور تزئین اور...
    اسلام آباد/ واشنگٹن: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب یقیناً عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزاء ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے امن کی امید بنے ہیں۔ واشنگٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی جبکہ انہوں نے کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہم جو ججز نامزد کرتے ہیں انہیں تو ایک ہی ووٹ ملتا ہے وہ بھی ہمارا ہوتا ہے،باقیوں کو گیارہ گیارہ ووٹ پڑ جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں تو جوڈیشل کمیشن کا بھی ممبر ہوں،احسن بھون نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز بھی لگائے جارہے ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ ہم جو ججز نامزد کرتے ہیں انہیں تو ایک ہی ووٹ ملتا ہے...
    سی ڈی اے میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ،متعدد ڈی جیز تبدیل ،شہباز حسین کو واپس بھیج دیا گیا ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز سی ڈی اے میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ،متعدد ڈی جیز تبدیل ،شہباز حسین کو واپس بھیج دیا گیا ، دستاویز سب نیوز پر
    — فائل فوٹو گوجرانوالہ میں داماد نے فائرنگ کر کے اپنی ساس اور برادرِ نسبتی کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق مکی روڈ پر شوہر ناراض بیوی کو منانے میکے آیا تھا تاہم بیوی کے گھر جانے سے انکار پر جھگڑا ہوا اور ملزم نے فائرنگ شروع کر دی۔ کراچی: نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیاکراچی کے علاقے بلدیہ میں نشے کے عادی شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں ساس اور برادرِ نسبتی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک اور برادرِ نسبتی زخمی ہو گیا۔ملزم واقعے کے بعد فرار ہو گیا جس...
     ویب ڈیسک:وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔  ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا تھا تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی نجی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
    پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے: گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز منڈی بہاؤ الدین: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہےکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے۔ منڈی بہاوالدین میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پھالیہ میں یونیورسٹی آف گجرات کیمپس کے قیام کیلئے پوری کوشش کروں گا۔ گورنر پنجاب نے کشتی حادثے میں مرنے والوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے کشتی سے یورپ جانے والے نوجوان کی موت افسوسناک ہے، انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں نشان عبرت بنایا جائے، اس حوالے سے ڈی...
    کراچی: اینٹی اسٹریٹ کرائم ڈسٹرکٹ کیماڑی کی پولیس نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے 20 من اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرکے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق موچکو تھانے کی حدود حب ریور روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ کار کو روک کر تلاشی لی جس سے بھاری مقدار میں چھالیہ، انڈین گٹکا اور دیگر اسمگل شدہ ایرانی سامان برآمد کیا گیا۔ فیضان علی کے مطابق کار کی اطلاع حب سے مخبر نے دی تھی جس پر پہلے سے پولیس پارٹی تیار کر کے اسنیپ چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا تھا، پکڑی گئی کار سے 80 بورے ملے جس میں سے 800...
    پاک فوج اور محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں جہلم ویلی کے علاقے ساون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد  کیا گیا، جس میں شہدا اور غازیوں کے لواحقین سمیت علاقہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔   فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔ اس موقع پر مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں شعبہ گیسٹرو انٹرالوجسٹ، گائنا کالوجسٹ، میڈیکل اسپشلسٹ و دیگر ماہرین صحت موجود تھے۔ علاقہ عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کی اس کاوش کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔  بعد ازاں پاک فوج کی جانب...
    پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کی اَپ گریڈیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور شائقین کرکٹ کو لبھانے کیلئے ایل ای ڈی لائٹس بھی نصب کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکوں کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں فینز لائٹ شو سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے، اس کی ٹیسٹنگ پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاورز کے ساتھ لائٹ شو کا بھی انتظام کیا گیا ہے جہاں 6 فلڈ لائٹس ٹاورز کی بھی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، جس پر نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: جرسی تنازع کے بعد بھارت کا نیا واویلا، روہت پاکستان نہیں جائیں گے اس سے قبل آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گارڈن سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دوبچوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔گارڈن کے علاقے سے 14 جنوری کو پانچ سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔ گارڈن پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی بچوں کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔اس سلسلے میں بدھ کی شام گارڈن کے علاقے سے گزرنے والی لیاری ندی اور آس پاس کی جھاڑیوں سمیت مختلف ٹینک اور کنوؤں میں بھی بچوں کی تلاش کی گئی لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس تفتیش میں نیا موڑسامنے آگیا اور چند روزقبل...
    ذرائع کے مطابق لوگ بڑی تعداد میں ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر جمع ہوئے جنہوں نے ہاتھوں میں بجلی کے بل اٹھا رکھے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع شوپیاں کے علاقے لنڈورہ کے رہائشیوں نے قابض حکام کی عوام دشمن پالیسیوں بالخصوص بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق لوگ بڑی تعداد میں ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر جمع ہوئے جنہوں نے ہاتھوں میں بجلی کے بل اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے بجلی کی شدید کٹوتیوں پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا جس سے ان کے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں، طلباء کو امتحانات کی تیاری اور مریضوں کو آکسیجن کے...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان و دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی کو جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید 4 گواہان کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا، مجموعی طور پر 9 گواہان کی شہادتیں قلم بند کی جاچکی ہیں،وکیل مشعال یوسفزئی کو معطل لائسنس کے باوجود پیش ہونے پر شوکاز نوٹس جاری ، جواب طلب کرلیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، اس موقع پر شبلی فراز، مسرت جمشید چیمہ، شیخ راشد شفیق، چودھری بلال اعجاز، اجمل صابر راجا اور زرتاج گل سمیت دیگر نامزد ملزمان پیش ہوئے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نوید ملک،ظہیر شاہ...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ کو بشریٰ بی بی کا ترجمان مقرر کر دیا۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ میں بھرپور اعتماد کرنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں ،ہم نے جو قربانیاں پارٹی کے لیے دی ہیں وہ اس کی قدر کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سب کے سامنے کہا کہ مسرت نے ہمیشہ محنت کی اور آگے بھی پارٹی کے لیے کام کرتی رہیںگی۔انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں حملے کے دوران بھی میں مسرت چیمہ فرنٹ پر رہی،...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے 20 سال بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) ہیڈکوارٹر سے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے ملک بھر کے ڈپٹی ڈائریکٹرز امیگریشن کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔15 ممالک، پاکستان کے 9 شہر اور 2 ائیر لائنز کے مسافروں پر کڑی نگرانی کی ہدایات کی گئی ہے۔ ایڈوائزری جولائی تا دسمبر آئی بی ایم ایس کے ڈیٹا بیس کے تجزیے سے تیار کی گئی۔ایڈوائزری میں پہلی دفعہ بیرون ملک کے 15 سے 40 سال عمر کے مسافروں پر نگرانی سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ایڈوائزری میں آذربائیجان، ایتھوپیا، سینگال،کینیا، روس،سعودیہ، مصر جانے والے مسافروں کی چھان بین کا حکم دیا گیا...
    برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے شہر آشافنبورگ میں چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کے شبہے میں 28 سالہ افغان باشندے کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ایک 41 سالہ خاتون اور ایک 2 سالہ بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ طور پر کوئی ساتھی نہیں ہے اور شہریوں کے لیے کسی خطرے کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر مگڈیبرگ میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کے واقعے...
    اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی وکیل مشال یوسف زئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کی وکیل مشال یوسف زئی معطل لائسنس کے باوجود عدالت میں پیش ہوئیں،پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھا کر مشعال یوسف زئی کے خلاف ثبوت عدالت میں پیش کردئیے۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی وکیل مشال یوسف زئی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، نوٹس پراسیکیوشن کی جانب سے دائر...