لاہور میں راہ چلتی خواتین کی بے دردی سے بالیاں کھینچنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا جن میں گینگ کا سرغنہ مظہر حسین اور اس کا ساتھی عمر بشیر شامل ہے۔

انچارج انویسٹی گیشن اسلامپورہ کے مطابق ملزمان راہ چلتی خواتین کے کانوں سے بالیاں کھینچ لیتے تھے، ملزمان کا یہ گینگ راہ چلتی خواتین کے لیے درد سر بنا ہوا تھا۔

انسپکٹر اختر علی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہ زنی کے متعدد مقدمات ٹریس کیے گئے، پیشہ ور ملزمان خواتین کو بے رحمی کے ساتھ ان کی قیمتی جیولری سے محروم کر دیتے تھے۔

ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں سمیت ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے سفاک ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انویسٹی گیشن

پڑھیں:

لاہور: ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 20 مرد و خواتین گرفتار

لاہور:

پولیس نے ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 20 لڑکے لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

پولیس نے موقع سے شراب کی بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا۔  

تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کو گورومانگٹ روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں ڈانس پارٹی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔

پولیس نے ہوٹل سے عینی، رملہ، شہباز، سونم، نیشا سجاد، عمر، اقصیٰ، ندا، اجوا، وقار، زوہیب، علی شاہ سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔  

ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • قصور میں فارم ہاؤس پر چھاپہ: ’ویڈیو بنانے اور وائرل کرنے‘ پر پولیس اہلکار گرفتار
  • قصور: بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان زخمی حالت میں گرفتار
  • لاہور میں ون ویلرز کے گرد شکنجہ سخت، پولیس نے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
  • لاہور؛ نشے کی خاطر ساتھی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
  • آف لائن بکنگ کروا کے رائیڈرز سے موٹرسائیکلیں چھیننے والا گینگ گرفتار
  • لاہور: ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 20 مرد و خواتین گرفتار
  • فضا علی کی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی
  • ایف آئی اے سائبر ونگ ختم ، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فعال کردی گئی