Juraat:
2025-04-07@06:10:16 GMT

ایف آئی اے کا سائبر ونگ ختم کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT

ایف آئی اے کا سائبر ونگ ختم کردیا گیا

سائبر ونگ کے افسران موجودہ عہدوں کے ساتھ کام کریں گے
سائبر ونگ کے تمام مقدمات بھی این سی یس آئی اے کو منتقل کر دیے گئے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے سائبر ونگ کو ختم کرنے کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فعال کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سائبر ونگ کا تمام اسٹاف این سی سی آئی اے کے ماتحت کام کرے گا۔ سائبر ونگ کے تمام مقدمات بھی این سی یس آئی اے کو منتقل کر دیے گئے ، سائبر ونگ کے افسران موجودہ عہدوں کے ساتھ کام کریں گے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سائبر ونگ کے آئی اے

پڑھیں:

ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِحال پر محض تماشائی بنا رہے: پاکستان

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے غزہ میں اجتماعی قبر سے امدادی کارکنوں کی 15 لاشوں کی دریافت پر بلائے گئے اجلاس میں عاصم افتخار نے کا کہ ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِحال پر محض تماشائی بنا رہے اور کچھ نہ کرے۔

پاکستان کا غزہ میں انسانی بحران روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ

عالمی برادری یو این چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے دفاع کے لیے متحد ہو: پاکستانی مندوب

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اخلاقی دیوالیہ پن اور انسانیت کے خاتمے کا حصہ نہیں بنیں گے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، جنگ بندی معاہدے، بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور جنیوا کنونشن سمیت تمام مہذب طرزِ عمل کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا
  • اعظم سواتی نے عمران خان کے ساتھ ملاقات سے متعلق تنازعات پر تفصیلات سامنے لانے کا اعلان کردیا
  • سی ڈی اے میں تقرر و تبادلے ،، من پسند آفیسران کو ایک سے زائد عہدوں پر نوازنے کی روش برقرار ، کس کس کو کون کونسے مزید عہدے مل گئے ، دستاویز سب نیوز پر ۔۔۔۔
  • ایف آئی اے سائبر ونگ ختم ، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فعال کردی گئی
  • ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِحال پر محض تماشائی بنا رہے، پاکستان
  • راولپنڈی: افغان شہریوں کیخلاف آپریشن میں تیزی،140 کو حراست میں لے لیا گیا
  • ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِحال پر محض تماشائی بنا رہے: پاکستان
  • ٹرمپ نے قومی سلامتی ایجنسی کا ڈائریکٹر برطرف کردیا
  • چین کا امریکا کو جواب: تمام امریکی درآمدات پر مزید 34 فیصد ٹیرف عائد کردیا