افغانستان میں بیوی کے ساتھ جیل میں قید 79 سالہ برطانوی شہری نے جیل کو جہنم سے قریب قرار دے دیا۔

برطانوی شہری پیٹر رینالڈز گزشتہ فروری سے اپنی اہلیہ باربی کے ساتھ افغانستان کی پل چرخی جیل میں قید ہیں، جہاں سے ان سے ان کی ایک کال ریکارڈنگ سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں زلمے خلیل زاد کا دورہ، افغانستان اور امریکا تعلقات میں بہتری کا اشارہ، اب پاکستان کو کیا کرنا چاہیے؟

ان کا کہنا ہے کہ وہ کابل کی جس جیل میں قید ہیں وہاں سنگین حالات میں ان کی زندگی کے شب و روز گزر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے بارے میں بھی بتایا جنہیں اسی جیل میں خواتین کے حصے میں رکھا گیا ہے۔

رینالڈز نے کال ریکارڈنگ سنڈے ٹائمز کے ساتھ شیئر کی ہے، جس میں کہا ہے کہ وہ ایک پنجرے میں بند ہیں، لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حالات کو وی آئی پی قرار دیتے ہیں کیونکہ ان کی بیوی کو بہت ہی مشکل حالات میں رکھا گیا ہے۔

برطانوی شہری کے مطابق ان کی بیوی کا وزن کم ہوگیا ہے، اور دن میں صرف ایک بار کھانا دیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ عمر رسیدہ برطانوی جوڑا 18 سال سے افغانستان میں اسکولوں میں مختلف پراجیکٹ چلا رہا ہے، اور طالبان انقلاب کے بعد انہوں نے افغانستان میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہیں رواں برس فروری کے آغاز میں اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اپنے چینی نژاد امریکی دوست، فائی ہال کے کرائے پر لیے ہوئے ایک چھوٹے طیارے میں صوبہ بامیان میں اپنے گھر جا رہے تھے۔

طالبان نے فائی ہال کو بھی حراست میں لیا تھا، تاہم امریکا کے ساتھ ایک معاہدے کی صورت میں ان کو رہا کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: پاکستان کی امریکا کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تجویز

برطانوی شہری کے مطابق جب انہیں حراست میں لیا گیا تو بتایا گیا تھا کہ انہیں رہا کردیا جائےگا لیکن بعد ازاں انہیں پل چرخی جیل میں بند کردیا گیا جہاں زندگی بہت مشکل گزر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغانستان امریکا پل چرخی جیل چینی نژاد سنڈے ٹائمز سنگین حالات عمر رسیدہ کابل کال ریکارڈنگ معمر برطانوی جوڑا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان امریکا پل چرخی جیل چینی نژاد سنڈے ٹائمز سنگین حالات کابل کال ریکارڈنگ معمر برطانوی جوڑا وی نیوز برطانوی شہری جیل میں قید کے ساتھ گیا ہے

پڑھیں:

پاکستان کا امریکا کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان نے امریکا کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیا۔

دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون کا اظہار کیا، گفتگو میں معاشی اور تجارتی تعاون کو مستقبل کے تعلقات کی بنیاد قرار دیا گیا۔

 اعلامیہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کامیاب کوششوں کا اعتراف کیا، افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی ساز و سامان کے مسئلے پر بھی گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے اور مشترکہ مفادات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کی امریکا کو فراخدالانہ بالواسطہ مذاکرات کی پیشکش
  • پاکستان کا امریکا کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم
  • پاک امریکا وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق
  • پاک امریکا وزرائے خارجہ میں رابطہ، افغانستان میں امریکی اسلحہ کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق
  • طالبان کے زیر حراست معمر برطانوی جوڑے نے جیل کو جہنم سے قریب قرار دیدیا
  • افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 8 خوارجی جہنم واصل
  • امریکا کسی کو بیدخل کرنا چاہتا ہے تو وہ ملک شہری کی واپسی یقینی بنائے، مارکو روبیو
  • 140 سالہ افغان شہری کا دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعویٰ؛ طالبان نے تحقیقات شروع کردیں
  • ایک سو چالیس سالہ افغان شہری کا دنیا کا معمر ترین شخص ہونے کا دعوی؛ طالبان نے تحقیقات شروع کردیں