پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے نئی کِٹ کی رونمائی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے اپنی نئی کِٹ کی رونمائی کر دی۔
اتوار کے روز، ٹیم نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی جرسی میں متعارف کرایا۔ اس سال بھی جرسی کا روایتی رنگ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ہوم اور اوے میچز کے لیے مختلف رنگوں کی جرسیز پیش کی گئی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Lahore Qalandars (@lahoreqalandars)
اسی روز، لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرز نائٹ' کا انعقاد کیا گیا جہاں نئی کِٹ کے ساتھ ٹیم کا آفیشل ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔ تقریب میں معروف گلوکاروں نے پرفارم کیا، لیزر شو کا اہتمام کیا گیا، اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور چڑیا گھر میں سیاحوں کا رش، بندر اور شیر سیاحوں کی توجہ کا مرکز
سٹی42: لاہور چڑیا گھر میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ، لاہور سمیت مختلف شہروں سے آئے سیاح اور ننھے پھول بندروں کی اٹھکیلیوں سے لے کر شیروں کی دلکش حرکات تک، چڑیا گھر کے جانور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
شیروں کے شوقین سیاح شیر کے وجود اور ان کی حرکات سے محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ ریچھ بھی کسی سے کم نظر نہیں آتے اور عوام کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ فش ایکویریم میں موجود میرین مچھلیاں بھی سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
چڑیا گھر کے ہولو ورس میں سیاح جانوروں کے بارے میں آگاہی حاصل کر رہے ہیں اور جنگلی ماحول کے ساتھ تصویریں بنوا رہے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم میں گرمی کی شدت میں واضح کمی کے باعث چڑیا گھر کی سیر پر سکون ہو گئی ہے۔
سیاحوں کامزید کہنا ہے کہ کچھ جانور ابھی تک تنہا ہیں اور ان کی جوڑی مکمل کی جائے، خصوصاً ہرنوں کی اقسام کافی دلکش اور پرکشش ہیں۔