وفاقی حکومت نے لاہور کی 5 احتساب عدالتیں ختم کر دیں، وزارت قانون کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے لاہور میں قائم 10 میں سے 5 احتساب عدالتوں کو ختم کر دیا ہے۔ وزارت قانون کی جانب سے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ختم کی جانے والی عدالتوں کے عملے کو مختلف ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں میں ضم کر دیا گیا ہے۔ احتساب عدالت نمبر 1 لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل ملتان میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ احتساب عدالت نمبر 3 کو خصوصی عدالت برائے کسٹم و ٹیکسیشن ملتان منتقل کیا گیا ہے۔
احتساب عدالت نمبر 4 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم و ٹیکسیشن ٹو لاہور کا درجہ دے دیا گیا ہے، جبکہ احتساب عدالت نمبر 8 لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل لاہور ٹو میں تبدیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ احتساب عدالت نمبر 7 لاہور کو سپیشل جج سنٹرل عدالت گجرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں اس وقت 10 احتساب عدالتیں کام کر رہی تھیں، جن میں سے اب 5 عدالتوں کو کم کر دیا گیا ہے۔ وزارت قانون کے مطابق یہ فیصلہ عدالتوں کے بہتر استعمال اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:کرپشن تحقیقات: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سواتی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: احتساب عدالت نمبر کر دیا گیا ہے لاہور کو
پڑھیں:
پنجاب: 8 ایس پیز اور 21 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے 8 سپرنٹنڈٹ پولیس (ایس پیز) اور 21 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پیز) کے تقرر و تبادلے کردیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور اویس شفیق کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
کیپٹن (ر) علی رضا کو ایس پی آپریشنز کینٹ لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔
بلال احمد ایس پی آپریشنز سٹی لاہور، عصر علی ایس پی آپریشنز اقبال ٹاؤن لاہور، محمد عمر ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور، محمد منیر بدر ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی جبکہ شوکت علی ایس پی انویسٹی گیشن بھکر تعینات کردیے گئے ہیں۔