ہانیہ عامر کاشادی کی تقریب میں شاندار رقص،ویڈیووائرل
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)خوبرو اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے ایک شادی کی تقریب میں بالی ووڈ گانے پررقص کر کے تقریب کی رونق بڑھادی۔ ہانیہ عامر کو ایک نجی شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا جہاں وہ بالی ووڈ فلم “کچھ تو ہے” کے مقبول گیت “ڈِنگ ڈونگ ڈولے” پر اپنے گروپ کے ہمراہ رقص کر رہی تھیں۔
ویڈیو میں ہانیہ عامر کو خوبصورت سنہرے رنگ کے لہنگا چولی میں ملبوس دیکھا گیا، جس پر نفیس کڑھائی کی گئی تھی جبکہ دوپٹہ بھی خوبصورتی سے ترتیب دیا گیا تھا ۔
ہانیہ عامر رقص کے دوران شوخی اور جوش کے ساتھ نظر آئیں،یہ تقریب معروف میوزیشن ماریہ اونیرا کی شادی کی تھی، جس میں ہانیہ عامر نے نا صرف بھرپور شرکت کی بلکہ تقریب کی رونق بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کی ویڈیو انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ ہوتے ہی لاکھوں صارفین نے دیکھی اور مثبت تبصروں کے ساتھ اسے پسند بھی کیاہے۔
کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو اختر مینگل کو گرفتار کر لیا جائیگا: ترجمان بلوچستان حکومت
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر
پڑھیں:
بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے کی شادی، کونسی اہم شخصیات شامل ہوئیں؟
ویب ڈیسک: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈپر خاور مانیکاکے فارم ہاؤس میں ہوئی۔
شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا سمیت سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔
بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
فیملی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔