اسلام آباد (آئی این پی)سانحہ سیاچن گلیشئر کے شہداء کی تیرہویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ 7اپریل 2012ء کو سیاچن گلیشئر کے گیاری سیکٹر پربرف کا تودا گرنے سے 129فوجی اور 11سویلین شہید ہوئے تھے۔ سانحہ گیاری کے شہدا ء ناردرن لائٹ انفنٹری بٹالین سے تعلق رکھتے تھے۔

7 اپریل 2012 ء کوسیاچن گلیشئر کے گیاری سیکٹر میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے بٹالین ہیڈکوارٹرزپر برفانی تودا آن گرا، برفانی تودے نے تقریباً  ایک کلو میٹر کے علاقے کو متاثر کیا۔بٹالین ہیڈ کوارٹر گزشتہ 20 سال سے اسی مقام پر موجود تھا۔ اس علاقے میں پیدل پہنچنا بہت مشکل تھا، سخت موسمی حالات نے امدادی سرگرمیوں کو بھی شدید متاثر کیا لیکن پاک فوج کے باہمت جوانوں نے اس آپریشن کو ممکن کر دکھایا۔

بھارتی اداکار جوڑی نے شادی کے 9 سال بعد راہیں جدا کرلیں

گیاری سیکٹر پر امدادی سرگرمیاں ڈیڑھ سال تک جاری رہیں جس میں امریکہ، جرمنی سمیت کئی ملکی ماہرین کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔اس سانحے میں ایک سو انتیس آرمی کے افسر اور جوانوں سمیت 140 افراد شہید ہو گئے تھے جن میں سے 114کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔ سانحہ گیاری کے بعد ہونے والا تاریخی آپریشن ہمیشہ عزم وہمت کی شاندار مثال رہے گا۔اس دن کی مناسبت سے ہرسال پاک آرمی اورقوم کی جانب سے گیاری سیکٹر کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: گیاری سیکٹر گلیشئر کے

پڑھیں:

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن 

مظاہرے میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے کفن پہن رکھے تھے، شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے، شرکاء نے مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے، اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے پریس کلب ملتان کے سامنے حالیہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینی بچے، مرد اور خواتین کے لئے چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے کفن پہن رکھے تھے، شرکاء نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی و ضلعی کابینہ کے رہنما، ضلعی صدر ملتان فخر نسیم، آئی ایس او کے ریجنل صدر احتشام اظہر، ضلعی صدر علی مصدق سمیت بچوں اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے، اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ آخر میں شہدائے غزہ و فلسطین کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم خریداری فیصلہ
  • رشمیکا مندنا نے اپنی 29ویں سالگرہ وجے دیوراکونڈا کے ساتھ اومان میں منائی؟
  • ملتان، شہداء کی یاد میں چراغاں
  • ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن 
  • میرا مشن تھیٹر سے فحاشی اور بیہودگی کا خاتمہ کرنا ہے، عظمیٰ بخاری
  • غلام فرید صابری کی 31 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
  • ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے جلسے کے خوبصورت ڈرون مناظر
  • سانحہ چلاس کے متاثرین کو 13 سال بعد بھی انصاف نہ ملنا ریاست کے اوپر سوالیہ نشان ہے، انجمن امامیہ گلگت
  • بریڈفورڈ میں ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کی تقریب