غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر آباد افغانیوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، اسی سلسلے میں فیصل آباد میں مزید 50 افغان باشندوں کوپناہ گاہ منتقل کردیا گیا اور 142 افغان باشندوں کو طورخم روانہ کردیا گیا۔
ادھر بہاولپور سے بھی خواتین اور بچوں سمیت 47 افغان شہریوں کو تحویل میں لےکر کیمپ منتقل کر دیا گیا اور انہیں طورخم کے راستے ڈی پورٹ کرنے کے لئے روانہ کر دیا۔
اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان سے 11 افراد پر مشتمل افغان خاندان کی افغانستان واپسی کے انتظامات بھی کردیئے گئے۔
وزیراعظم نے مشکل اور درست فیصلے کر کے ریاست کو بچایا: عطاء اللہ تارڑ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
راولپنڈی: افغان سٹیزن کارڈرکے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع، 50 سے زائد افغان شہری رفیوجی کیمپ منتقل
راولپنڈی: افغان سٹیزن کارڈرکے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع، 50 سے زائد افغان شہری رفیوجی کیمپ منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس ) حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونیکے بعد افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں اور 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کوبھی تحویل میں لیکرکیمپ منتقل کیاجائیگا، کارڈ کے حامل افراد کوکیمپ سے افغانستان بھجوایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور یہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلا کی 31 مارچ 2025 کی ڈیڈلائن ختم ہو چکی ہے اور حکومت نے گزشتہ روز سے ان کی بیدخلی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے باعث یہ عمل یکم اپریل کو شروع نہیں ہو سکا تھا لیکن اب ملک بھر میں غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت مجموعی طور پر 21 لاکھ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں جب کہ وزارت سیفران کے ذرائع کے مطابق 14 لاکھ افغان مہاجرین قانونی طور پر رجسٹرڈ ہیں اور 8 لاکھ افغان شہری ایسے ہیں جو افغان سٹیزن کارڈ رکھتے ہیں لیکن ان کے قیام کو اب غیر قانونی تصور کیا جا رہا ہے۔