کراچی: ٹریلر کی ٹکر، گاڑی میں سوار خاتون نے ڈرائیور پر گولیاں چلادیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
علامتی فوٹو
کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب ٹریلر نے گاڑی کو ٹکر ماری جس میں سوار خاتون نے باہر نکل ٹریلر ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق خاتون گاڑی سے اتری اور ڈرائیور پر گولیاں چلادیں، ڈرائیور ٹریلر سے اتر کر بھاگا اور پولیس کے پیچھے چھپ گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ڈرائیور اور خاتون زیر حراست ہیں، جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، ایک ہی ایف آئی آر میں دونوں افراد کو نامزد کردیا گیا۔
مقدمہ متن کے مطابق عیسیٰ نگری کٹ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، دونوں افراد غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلا رہے تھے۔ ٹریلر نے آگے نکلنے کی کوشش کی تو گاڑی کو سائیڈ لگی۔
متن میں تحریر کیا گیا کہ خاتون نے طیش میں آکر پستول نکالا اور ہوائی فائرنگ کی، خاتون نے نائن ایم ایم پستول کا لائسنس بھی موقع پر پیش کیا، خاتون کا اسلحہ لائسنس 31 دسمبر 2023 کو ایکسپائر ہوچکا ہے جبکہ خاتون کے اسلحہ لائسنس کے اصل ہونے کی تصدیق بھی کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خاتون نے
پڑھیں:
کراچی: ایمبولینس کی ٹکر سے راہگیر خاتون زخمی
— فائل فوٹوکراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ایمبولینس کی ٹکر سے راہگیر خاتون زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ایمبولینس کے شیشے توڑ دیے۔
بعد ازاں حادثے کے ذمے دار ایمبولینس کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور ایمبولینس کو بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔