وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پر پاور ڈویژن کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان پاور ڈویژن ظفریاب خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے نرخوں میں ریلیف پر عملدرآمد کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں کسی قسم کی تبدیلی کی تردید کی خبریں بے بنیاد اور متضاد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بعض عناصر جان بوجھ کر بجلی کے نرخوں اور اس کی تکنیکی تفصیلات سے متعلق غلط معلومات پھیلا کر حقائق کو مسخ کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس طرح کی رپورٹس حکومت کے سرکاری مؤقف کو غلط انداز میں پیش کرتی ہیں اور اس کا مقصد عوام میں الجھن پیدا کرنا ہے۔

ترجمان نے واضح کیاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان درست ہے اور اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ جاری موسم گرما کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم نے صارفین پر بوجھ کم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد نیپرا نے بغیر کسی تاخیر کے ریلیف پیکیج پر عمل درآمد کے لیے 4 اپریل کو سماعت کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ریلیف پیکیج کی وفاقی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور اس کا اطلاق ملک بھر کی تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر ہوگا۔

ترجمان نے کہاکہ یہ ریلیف مہینوں کی مسلسل کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے جس میں ٹیرف کو کم کرنے کے لیے آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پییز) کے ساتھ مذاکرات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمت میں تبدیلی کے بعد بلوں میں کتنی کمی ہوگی؟

انہوں نے کہاکہ جب اصل اثر عوام تک پہنچ رہا ہو تو ٹیرف کے زمرے پر بحثیں غیر ضروری ہیں، اس بروقت اقدام کے لیے حکومت کو کریڈٹ دینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افواہیں بجلی ٹیرف بجلی کی قیمتیں ترجمان پاور ڈویژن ردعمل ریلیف شہباز شریف مؤقف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افواہیں بجلی ٹیرف بجلی کی قیمتیں ترجمان پاور ڈویژن ریلیف شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز انہوں نے کہاکہ بجلی کے نرخوں پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کی کے لیے اور اس

پڑھیں:

سستی بجلی: عوام کو ریلیف دینا مشکل فیصلہ تھا، خالد مقبول

ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے ۔

 ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی میں تیزی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کے ذریعے عوام ،معیشت اور صنعت کو ریلیف دینا ایک مشکل لیکن قومی امنگوں سے ہم آہنگ فیصلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی مہنگائی میں مزید کمی کا باعث ہوگی۔اس فیصلہ پر وزیر اعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمتوں میں مزیدکمی،وزیراعظم نے قوم کوخوشخبری سنادی
  • میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا، بجلی کی قیمتیں مزید کم کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد تبدیلی کی افواہیں، ترجمان پاور ڈویژن کی وضاحت
  • بجلی کی قیمتوں میں بڑا ریلیف وزیراعظم   کی محنت، دیانت اور مہارت کا ثبوت ہے،امیرمقام
  • ’عوام کو ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ملے گا‘
  • سستی بجلی، عوام کو ریلیف دینا مشکل فیصلہ تھا، خالد مقبول صدیقی
  • بجلی کی قیمتوں میں 15 سے 16 فیصد کمی بڑا ریلیف ہے، خواجہ آصف
  • سستی بجلی: عوام کو ریلیف دینا مشکل فیصلہ تھا، خالد مقبول
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا ریلیف عام لوگوں کو پہنچا ہے، حمزہ شہباز