پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشن بنانے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
صوبہ پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز کے قیام پر پابندی لگادی گئی، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
محکمہ ماحولیات پنجاب نے صوبے میں نئے کار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی لگائی ہے، فیصلہ پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اس پابندی کے حکم پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا، خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منظوری دے دی
پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی منظوری دے دی، ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کو سربراہ مقرر کردیا گیا۔پنجاب حکومت نے سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پولیس آرڈر 2002 میں تبدیلی کر کے آرڈیننس 2025 کی منظوری دی گئی، آرڈیننس کے تحت نئے ڈیپارٹمنٹ یونٹ سی سی ڈی کا سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی ہی سی سی ڈی یونٹ میں افسران کے تبادلے کرے گا، ہر ضلع میں سی سی ڈی کا ایک تھانہ ہو گا جبکہ لاہور میں سی سی ڈی کے تین تھانے ہوں گے۔سی سی ڈی تھانوں میں ڈکیتی، قتل ڈکیتی قتل، اغواء برائے تاوان بھتہ خوری ،بچوں کیساتھ زیادتی، خواتین کیساتھ اجتماعی زیادتی، چوری، گھروں میں ڈکیتی ،قبضہ مافیا سمیت دیگر 18 سنگین مقدمات کی تفتیش کی جائے گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ضلع میں درج کسی بھی اہم اور بڑے مقدمہ کی تفتیش سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو منتقل ہو جائے گی، اہم کیسز کی تفتیش مقدمہ مدعی کی درخواست پر بورڈ کے افسران سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کریں گے۔سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد جلد افسران کے تبادلے متوقع ہیں، سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں ایس ایس پیز،ایس پیز اور ڈی ایس پیز کا تبادلوں کا جلد نوٹیفکیشن ہو گا۔