انگلینڈ کے رکن پارلیمنٹ عصمت دری اور بچوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
انگلینڈ(نیوز ڈیسک)انگلینڈ کے رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کو ریپ، بچوں کے جنسی جرائم اور عصمت دری کے شبہے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کو ان کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر ’’فوری طور پر معطل‘‘ کر دیا ہے۔
ایون اور سمرسیٹ پولیس نے تصدیق کی کہ ساٹھ کی دہائی کے ایک مرد کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ مسٹر نورس، جن کی عمر 65 ہے، 2024 میں نارتھ ایسٹ سمرسیٹ اور ہنہم کے ایم پی کے طور پر منتخب ہوئے، کنزرویٹو ایم پی جیکب ریس موگ پر فتح حاصل کی۔ اس سے قبل انہوں نے 1997 سے 2010 تک پارلیمنٹ میں وانسڈائیک کے حلقے کے نمائندے کے طور پر خدمات انجام دیں۔
پارلیمنٹ میں اپنے وقت کے دوران، مسٹر نورس وزیر اعظم گورڈن براؤن کے ماتحت جونیئر وزیر کے عہدے پر فائز رہے اور وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے ماتحت اسسٹنٹ وہپ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ مزید برآں وہ 2021 سے ویسٹ آف انگلینڈ کے میئر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم توقع ہے کہ وہ مئی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل مستعفی ہو جائیں گے۔
لیبر پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ ڈین نورس ایم پی کو لیبر پارٹی نے ان کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر معطل کر دیا ہے ہم مزید تبصرے سے قاصر ہیں جب تک کہ پولیس کی تفتیش فعال ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پیٹرول پمپ سیل مین سے پیسے چھیننے کا برا انجام، ویڈیو وائرل
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رکھ ہے، سوشل میڈیا پر ایسی ایسی ویڈیوز دیکنھے کو مل رہی ہیں جن میں مالی نقصان کے ساتھ جانی نقصان کرنے سے بھی ملزم گریز نہیں کرتے، سوشل میڈیا وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں پیٹرول پمپ سیل مین نے ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
وائرل ویڈیو میں پیش آنے والا واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں رونما ہوا، پیٹرول پمپ سیل مین نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوان پیٹرول ڈالونے آتے ہیں، پیچھے بیٹھے ایک لڑکے نے اتر کر سیل مین کو پیسے دیے اور اردگرد کے ماحول کا جائزہ لیا، پیٹرول ڈالوانے کے بعد جاتے ہوئے پیچھے بیٹھے نوجوان ملزم نے سیل مین کے ہاتھ سےپیسے چھیننے کی کوشش کی مگر ناکام رہا، سیل مین نے اپنی مضبوط گرفت کے ساتھ انہیں قابو کیا۔
موٹرسائیکل سوار کو توازن بگڑا اور پیچھے بیٹھے ملزم نیچے گر گیا جبکہ سیل مین نے دوسرے کو بھی اپنے قابو میں رکھا، پکڑے گئے ملزم کی نے مزاحمت کی اور بھاگنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا، اسی لمحے پیٹرول پمپ سیل مین کے ساتھی بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ملزم کی خوب درگت بنائی، دوسرے موٹرسائیکل سوار کو بھی پکڑ لیا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by ABP News (@abpnewstv)
ڈکیتی کی پوری واردات پٹرول پمپ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کے نام دانش اور فرمان ہیں۔
مزیدپڑھیں:دلجیت کی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانی انفلوئنسر کا جلوہ