پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی نئی کِٹ کی تقریب رونمائی ،کھلاڑی نئی جرسی میں متعارف
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور (نیوزڈیسک)لاہورقلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے اپنی نئی کِٹ کی رونمائی کر دی۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی جرسی میں متعارف کرایا۔
اس سال بھی جرسی کا روایتی رنگ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ہوم اور اوے میچز کے لیے مختلف رنگوں کی جرسیز پیش کی گئی ہیں۔اسی روز، لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ‘قلندرز نائٹ’ کا انعقاد کیا گیا جہاں نئی کِٹ کے ساتھ ٹیم کا آفیشل ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔
تقریب میں معروف گلوکاروں نے پرفارم کیا، لیزر شو کا اہتمام کیا گیا، اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔پی ایس ایل 10 کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ایران کا امریکہ کیساتھ براہ راست مذاکرات سے انکار،جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان
A post shared by Lahore Qalandars (@lahoreqalandars)
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
انسانی ساختہ آرٹس کو اے آئی مداخلت سے بچانے کیلئے ایپ متعارف
آج کے دور میں جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی ہر شعبے میں اپنے پنجے گاڑھ رہی ہے وہیں فنکاروں کو اس کے جدید آرٹسٹک فیچرز کی وجہ سے تحفظات ہیں اور انہی تحفظات کو دور کرنے کیلئے ایک اسکرین رائٹر نے ایپ لانچ کی ہے
2008 میں، اسکرین رائٹر ایڈ بینیٹ نے اے آئی کے بارے میں ایک مضمون پڑھا تھا جس میں اے آئی ٹیکنالوجی نے اپنا پہلا اسکرین پلے لکھا تھا۔ یہ وہ لمحہ تھا جس نے ایڈ بینیٹ کے تخلیقی سفر میں ایک اہم موڑ کو جنم دیا۔
تقریباً دو دہائیوں کے بعد ایڈ بینیٹ اور ان کے دوست جیمی ہارٹ مین نے اے آر کے کے نام سے ایک ایپ لانچ کی جو کہ انسانی ساختہ آرٹ کو اے آئی کی مداخلت کے خطرے سے بچاتی ہے۔
جیمی ہارٹ مین کا کہنا تھا کہ اے آئی کا دور آگیا ہے اور بہت سارے لوگوں کی نوکریاں لے رہا ہے۔ اس میں ان کی ایپ سختی سے اے آئی کی مداخلتوں کو روکتی ہے۔ کیونکہ یہ ہماری تخلیق ہے. اور ہم فیصلہ کرتے ہیں کہ اس کی قیمت کیا ہے، کیونکہ ہم اس کے مالک ہیں۔
اے آر کے کو فنکاروں کے آرٹ کو شروع سے لے کر حتمی مصنوعات تک ٹریک کرنے اور محفوظ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ایپ کی اضافی خصوصیات جیسے نان ڈسکلوزر ایگریمنٹس، بائیو میٹرک تصدیق اور بلاک چین کے حمایت یافتہ ٹائم اسٹیمپ ملکیت کی تصدیق میں مدد کرتے ہیں۔
ایڈ بینیٹ نے کہا کہ اے آر کے ایپ اس تصور کو چیلنج کرتی ہے کہ فنکاروں کی حتمی مصنوعات ہی اصل قیمت لگائے جانے کے قابل ہیں۔
جیمی ہارٹ مین نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایپ انسانی تخلیقی عمل کو محفوظ رکھنے کے لیے بنائی گئی ہے جو مصنوعی ذہانت کے عروج کی وجہ سے خطرے میں ہے۔