غیر قانونی افغان تارکین وطن کےانخلا کی مہم جاری رہے گی، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی افغان تارکین وطن کے انخلا کی مہم جاری رہے گی۔
کراچی سے جاری بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان بھی عالمی اصول کے تحت غیرقانونی تارکین کو ان کے وطن بھیج رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 307 افراد کو امین ہاؤس ٹرانزٹ کیمپ سے ملک بدر کیا گیا، ابتدائی طور پر 313 افراد کی فہرست مرتب کی گئی، حکومت سندھ کی یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ جانچ پڑتال، تصدیق، قانونی کارروائی کے بعد 307 افراد کو واپس بھیجا گیا، جن میں 79 بچے، 37 خواتین اور 191 مرد شامل ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ غیرقانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جارہا ہے، عالمی قوانین اور ضابطوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری
خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر آباد افغانیوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، اسی سلسلے میں فیصل آباد میں مزید 50 افغان باشندوں کوپناہ گاہ منتقل کردیا گیا اور 142 افغان باشندوں کو طورخم روانہ کردیا گیا۔
ادھر بہاولپور سے بھی خواتین اور بچوں سمیت 47 افغان شہریوں کو تحویل میں لےکر کیمپ منتقل کر دیا گیا اور انہیں طورخم کے راستے ڈی پورٹ کرنے کے لئے روانہ کر دیا۔
اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان سے 11 افراد پر مشتمل افغان خاندان کی افغانستان واپسی کے انتظامات بھی کردیئے گئے۔
وزیراعظم نے مشکل اور درست فیصلے کر کے ریاست کو بچایا: عطاء اللہ تارڑ
مزید :