سٹی 42 : ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، جسے ریسکیو کرلیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع تورغر سے آنے والی مسافروں سے بھری کشتی بیٹ گلی کے مقام پر دلدل اور کیچڑ میں پھنس گئی، 70 مسافروں کے لیے بنائی گئی کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 130 مسافر سوار تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کے زیر نگرانی ریسکیو آپریشن کامیاب رہا۔ ریسکیو  آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور ریونیو سٹاف شامل تھے۔کشتی میں پھنسے  130 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا، مسافروں کو دوسری کشتیوں میں شفٹ کرکےپھنسی ہوئی کشتی کو دلدل سے نکالا گیا، ہری پور   ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو کیے جانے والے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی گئیں ۔ 

بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا

 ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ہری پور  کشتی میں بیٹھے کسی بھی مسافر کے پاس لائف جیکٹ موجود نہیں تھی۔ مزید یہ کہ  کشتی میں 70 افرادکی گنجائش ہے، اور 130 مسافروں کو سوار  کیا گیا تھا ، جو کہ گنجائش سےکہیں زیادہ ہے اور حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر ہری پور نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ کشتی چلانے والے اور دیگر ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔ 

عید الاضحیٰ کس روز، کس کس کی چھٹی ماری جائے گی

یاد رہے کہ ہری پور میں 4 سال قبل بھی اسی مقام پر کشتی حادثہ کا شکار ہوئی تھی۔ 4 سال قبل ڈوبنے والی کشتی میں سوار 40 سے ذائد مسافروں اور کشتی کا ابھی تک کوئی پتہ نا چل سکا۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ضلعی انتظامیہ مسافروں کو کشتی میں ہری پور

پڑھیں:

ایم ڈی اے، افسران کی نورا کشتی میں ڈی جی کی رٹ خطرے میں

 

ڈی جی سعید صالح جمانی کے عرفان بیگ سے ویگو گاڑی لینے کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے
عرفان بیگ کے خلاف کارروائی ماتحت عملے کے ذریعے سست روی کا شکار کر دی جاتی ہے، ذرائع

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں افسران کی نورا کشتی کے درمیان ڈی جی سعید صالح جمانی کی رٹ خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایم ڈی اے میں موجود ایک گروپ پانچ گریڈ کے میل ویکسی نیٹر عرفان بیگ کی مکمل حمایت میں مصروف ہیں جس نے جعلسازی سے ایم ڈی اے میں اپنے پنجے اس طرح گاڑے ہوئے ہیں کہ وہ ڈی جی کے تمام منصوبوں کو اپنے اثر سے چوپٹ کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر جنرل سعید صالح جمانی نے سیکریٹری ایم ڈی اے کو احکامات جاری کیے تھے کہ عرفان بیگ گریڈ پانچ کا ملازم اور ڈی ایم سی ساؤتھ کا باشندہ ہے ۔اس گریڈ کے ملازم کو ویگو گاڑی الاٹ ہوہی نہیں سکتی ۔اس سے فی الفور گاڑی واپس لی جائے ۔ اطلاعات کے مطابق عرفان بیگ کو ایم ڈی اے ہیڈ آفس سے ابھی بھی پوری سپورٹ حاصل ہے اور ایم ڈی اے کے اندر ہونے والے اقدامات کے بارے میں عرفان بیگ کو پل پل آگاہ کیا جاتا ہے ۔ چونکہ ابھی بھی عرفان بیگ کے لوگ ایم ڈی اے میں موجود ہیں۔ حال ہی میں جاری ہونے والے خط سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عرفان بیگ کے خلاف جو بھی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ،ڈی جی ایم ڈی اے کے ماتحت لوگ اس کارروائی کو سست روی کا شکار کر دیتے ہیں اور عرفان بیگ کو لائف لائن میسر آجاتی ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق موجودہ اسسٹنٹ سیکریٹری عرفان بیگ کا خاص بندہ بتایا جا رہا ہے ماضی میں یہ شخص عرفان بیگ کا منظور نظر رہا ہے ۔ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حیرانگی اس بات کی ہے کہ عرفان بیگ پوری سندھ کابینہ کی مشینری پر بھاری ثابت ہورہا ہے اور سرکاری ویگو جس کا نمبر GSB-082ہے واپس کرنے کا نام نہیں لے رہااور پورا ایم ڈی اے اور لوکل گورنمنٹ عرفان بیگ کے سامنے گم صم اور لاچار دکھائی دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صوابی: 14 سواریاں لے جانے والا رکشہ نہر میں گرگیا
  • لاہور ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کی ہاتھا پائی
  • ایم ڈی اے، افسران کی نورا کشتی میں ڈی جی کی رٹ خطرے میں
  • تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، تمام کو بچا لیا گیا
  • تربیلا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی پھنس گئی
  • ہری پور: تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، ہلاکتوں کا خدشہ
  • کراچی: آگ بجھانے کے دوران شہید ہونیوالے بلال تنولی کی نماز جنازہ ادا
  • مالاکنڈ میں کوچ اُلٹ گئی، 10 افراد شدید زخمی
  • تلہ گنگ؛ میال ڈیم میں میاں بیوی سمیت تین افراد ڈوب گئے