اسسٹنٹ کمشنر ہری پور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے دلدل میں پھنسی کشتی سے مسافروں کو ریسکیو کرکے تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کشتی پانی کی کمی کے باعث تربیلا جھیل میں چاندنی چوک کے مقام پر پھنسی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا کے علاقے ہری پور میں تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی، تمام مسافروں کو نکال لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیٹ گلی سے ہری پور آنے والی کشتی تربیلا ڈیم چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنسی، کشتی میں 130 کے قریب مسافر موجود تھے جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے دلدل میں پھنسی کشتی سے مسافروں کو ریسکیو کرکے  تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  کشتی پانی کی کمی کے باعث تربیلا جھیل میں چاندنی چوک کے مقام پر پھنسی۔ واضح رہے 4 سال قبل بھی اسی مقام پر کشتی حادثے میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں جب کہ مرنے والوں کی لاشیں بھی تاحال نہیں ملیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسافروں کو

پڑھیں:

دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ۔واپڈا کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کو دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد31 ہزار 800کیوسک اور اخراج25 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار کیوسک اور اخراج 29 ہزارکیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد60 ہزار200 کیوسک اور اخراج60ہزار200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد32 ہزار200کیوسک اور اخراج17 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار400 کیوسک اور اخراج 11ہزار900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ڈیمز میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1412.00فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.114ملین ایکڑ فٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1100.30 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.362 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.10 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا جانے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر ، 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم
  • ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ 2023ء میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا
  • کراچی: امریکی کمپنی کا کورنگی کریک میں آگ لگنے کے مقام کا دورہ
  • کینیڈا کا بڑا اعلان: 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم
  • دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری
  • عالمی بنک کے وفد کا تربیلا توسیعی منصوبے کا دورہ، اویس لغاری سے ملاقات 
  • عالمی بنک کے تین رکنی وفد کا 1530میگا واٹ کے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کا دورہ
  • تین سال پہلے بنی گالہ کا گند نہ صاف ہوتا تو آج ملک تباہی کا شکار ہوتا: امیر مقام
  • 10 اپریل عوام، آئین اور پارلیمنٹ کی فتح کا دن ہے: انجینئر امیر مقام
  • طوفان کے بعد، ایک نئے سورج کی کرن