پاکستان سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلاء جاری، 1336 افراد ڈی پورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

لاہور: پاکستان سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے سے ابتک 1336 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2772 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا ہے، جبکہ 2810 غیر قانونی مقیم افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کے انخلا کیلئے صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو ہرصورت واپس بھجوایا جائے گا، اس حوالے سے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کیساتھ کوآرڈینیشن سے تارکین وطن کو مخصوص پوائنٹس سے پنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے، منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، کھانے پینے سمیت دیگر انتظامات متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بسوں کے ذریعے 300 غیر ملکیوں کو سلطان آباد بیس کیمپ سے روانہ کر دیا گیا، غیر ملکیوں کو براستہ جیکب آباد چمن بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیاجائے گا۔
راولپنڈی میں بھی افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کیخلاف ایکشن لیا گیا، جہاں 353 سے زائد افراد کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مقیم غیر ملکیوں

پڑھیں:

افغان شہریوں کیخلاف آپریشن میں تیزی ، 140 کیمپ میں منتقل

 

پشاور میں ایک لاکھ سے زائد کی نشاندہی، کارروائی کے احکامات ابھی نہیں ملے، ضلعی انتظامیہ
پولیس نے پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ شروع کردی، 90 ٹیمیں تشکیل

افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی میں آ گئی ہے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ شروع کردی جب کہ مزید 140 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اب تک 190 افغان بانشدوں کو حراست میں لیا، راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیا۔غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ ایک لاکھ سیز یادہ افراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ شروع کردی گئی ہے، جس سے پتا لگایا جائے گا کہ کس جگہ کتنے غیر قانونی غیر ملکی مقیم ہیں۔ میپنگ کے عمل کے لیے 90 سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جس میں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکمے شریک ہیں۔ پشاور میں میپنگ کے لیے 200 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ اسی طرح پشاور اور خیبر میں واقع ہولڈنگ سینٹرز کو بھی پولیس کے حفاظتی دستے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ دونوں ہولڈنگ سینٹرز میں 230، 230 اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔دریں اثنا ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ پشاور میں1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جن کے خلاف کارروائی ہوگی، تاہم غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کے احکامات ابھی نہیں ملے۔غیرقانی مقیم غیر ملکیوں کو رضاکارانہ طور پر اپنے وطن بھیجا جارہا ہے۔ راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی مزید کاروائی کے بعد تمام افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا جب کہ ایک لاکھ سیز یادہ افراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی، پشاور میں1 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افغان سیٹزن کارڈ ہولڈر کی نشاندہی کرلی گئی ہے، جن کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی افغان تارکین وطن کےانخلا کی مہم جاری رہے گی، شرجیل میمن
  • ملک بھر میں آج بھی غیرقانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری جاری
  • تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو ہر صورت واپس بھجوایا جائے گا، آئی جی پنجاب
  • افغان شہریوں کیخلاف آپریشن میں تیزی ، 140 کیمپ میں منتقل
  • گرینڈ آپریشن کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز سیل کردیے گئے
  • افغان باشندوں کےانخلاکی مہم ؛ پنجاب سے 1085 افراد کو واپس بھجوایا،ہزاروں کی آج واپسی
  • پشاور، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ شروع، ایک لاکھ سے زائد کی نشاندہی
  • پشاور؛ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ شروع؛ ایک لاکھ سے زائد کی نشاندہی
  • غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کیلئے آئی جی پنجاب کی اہم ہدایات