مویشی منڈی انتظامیہ نے 2کنٹینرز پر مشتمل عارضی موبائل دفتر بھی قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
میڈیا سیل کے علاوہ تمام ٹھیکوں کا اعلان کردیا گیا، ایڈمنسٹریٹرشہاب علی خان مقرر
عید الاضحی سے 2 ماہ قبل تیسر ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے سنگم پر عید الضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی جانے والی عارضی مویشی منڈی 2025کے قیام کے لیے میڈیا کے علاوہ 18کیٹیگریز پر مشتمل تمام ٹھیکوں کے ٹینڈر جاری کردیے ، مویشی منڈی 2025میں جاری کیے جانے والے ٹینڈرز میں ایڈ منسٹریٹر، بجلی سپلائی،کار پارکنگ، پانی سپلائی، سافٹ ڈرنک،منرل واٹر سپلائی، چارہ سپلائی، برف سپلائی،ٹینٹ سپلائی،آٹومیشن سروس، کیبن ہوٹل سروس، واٹرڈرم،بھل سپلائی،برانڈنگ اینڈایڈورٹائیزمنٹ،ویٹرنری سروس،فیول سپلائی، رینٹ اے کار سروس،پری فیبریکٹرز کنٹینرز اور بیت الخلاء سمیت دیگر انتظامات کے لیے ٹھیکے جاری کیے گئے ہیں۔ موشی منڈی انتظامیہ نے 2کنٹینرز پر مشتمل عارضی موبائل دفتر بھی قائم کردیا ہے اسی طرح ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے ،مویشی منڈی 2025کے لیے ایڈمنسٹریٹر کا فیصل برادرز کے چیف ایگزیکٹو (سی او) شہاب علی خان کو دیا گیا ہے ۔بجلی کا ٹھیکہ اقبال امین،پانی کی سپلائی کا ٹھیکہ راجہ عدنان، بھالومٹی کا ٹھیکہ سعید برکی،ہوٹل کیبن کا ٹھیکہ رائو فیصل،کنٹینرز کا ٹھیکہ یاسر،برانڈنگ کے لیے عمیر سید،پارکنگ کا ٹھیکہ عدنان عتیق ، ٹینٹ کا ٹھیکہ ندیم گولڈ نامی ٹھیکیدار کو دیا گیا ہے اسی طرح دیگر انتظامات کے لیے ٹھیکیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ مویشی منڈی میں الاٹ ہونے والے ٹھیکے داروں کو ورک آرڈر ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ناردرن بائی پاس پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سجنے کو تیار ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں زور و شور سے شروع کردی گئی ہیں۔گزشتہ سا ل کی طرح اس سال2025میں بھی قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے ایک نیا شہر آباد کیا جا رہا ہے ۔ مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں، بیوپاریوں کی سہولت کے لیے پانی،چارہ،بجلی سمیت دیگر سہولیات 24گھنٹے فراہم کی جائے گی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مویشی منڈی کے لیے
پڑھیں:
ہاردک پانڈیا نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، آئی پی ایل کی تاریخ کے پہلے کپتان بن گئے
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہارک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نئی تاریخ رقم کردی اور انہوں نے وہ کارنامہ کردکھایا جو گزشتہ 17 سالوں میں کوئی نہ کرسکا۔
کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے 16ویں میچ میں لکھنو سپرجائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 203 رنز بنائے اور ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا۔
ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے میچ میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یوں انہوں نے ٹی20 میں پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یہ نہ صرف پانڈیا کا ذاتی بلکہ آئی پی ایل میں کسی بھی کپتان کی جانب سے بہترین باؤلنگ فیگر رہا۔
یاد رہے کہ 2008 میں شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی کپتان 5 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔
اس سے قبل، سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے آئی پی ایل کے تیسرے ایڈیشن یعنی 2010 میں بطور کپتان رائل چیلنجرز بینگلورو کی جانب سے دکن چارجرز کے خلاف 16 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ممبئی انڈین کے کپتان ہاردک پانڈیا نے بیٹنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی اور وہ 16 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تاہم اپنی ٹیم کو نہیں جتواسکے۔
علاوہ ازیں، اسی میچ کے دوران ایک اور انوکھا ریکارڈ بھی قائم ہوا، ممبئی انڈین کے بلے باز تلک ورما آئی پی ایل کی تاریخ میں ریٹائرڈ آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔
تلک ورما کو محض 7 گیندوں قبل ان کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ہیڈ کوچ کی جانب سے واپس بلالیا گیا اور ان کی جگہ مچل سینٹنر کو بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا۔
تلک ورما نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر صرف 25 رنز بنائے تھے۔
مزیدپڑھیں:رمشا خان کا احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف