کیا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹایا جا رہا ہے ؟ جنید اکبر کا مؤقف بھی آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹایا جا رہا ہے ۔۔۔؟ جنید اکبر کا مؤقف بھی آ گیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میرے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے درمیان بھی اختلاف تھا، پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں، اس کا پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا، علی امین کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں چل رہی ہے۔
“جنگ ” کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ عاطف خان بطور پشاور ریجن صدر وزیر اعلیٰ کے ساتھ نہیں چل سکے، عاطف خان میرے ساتھ چل رہے ہیں۔ پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیر اعلیٰ کے بیان کے معاملے کا نوٹس لیا ہے، دونوں فریقین کو صبر اور تحمل کا مشورہ دیا گیا ہے، پولیٹکل کمیٹی معاملے کو جلد حل کرلے گی۔
اگلے ہفتے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا، احتجاج کے لیے جو حکم ہوگا وہ کریں گے، اس وقت ایسی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔
آج بروز اتوار ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جنید اکبر وزیر اعلی
پڑھیں:
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماں کے درمیان اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے صدر جنید اکبر سے ملاقات کی، جنید اکبر نے شوکت یوسفزئی کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر سے اہم ملاقات کی، جس میں انہوں نے اختلافات کے خاتمے کے لیے بات چیت کی۔شوکت یوسفزئی کی جنید اکبر کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے کی گزارش کی، جس پر جنید اکبر نے اختلافات کے خاتمے کے لیے شوکت یوسفزئی کی گزارش پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور اپنے خدشات سے بھی آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے پارٹی اختلافات کی دوسری نشست وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں علی امین گنڈاپور کو اختلافات ختم کرنے پرآمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کیلئیپارٹی کیاندرونی اختلافات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔