گیارہ امریکی ادارے چین کے ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے سکائی دیو اور برینک ڈرونز سمیت 11 امریکی اداروں کو ناقابل بھروسہ اداروں کی اپنی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ان اداروں نے چین کی سخت مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے تائیوان کے ساتھ نام نہاد فوجی ٹیکنالوجی تعاون شروع کیا ہے جس سے چین کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو شدید نقصان پہنچا۔

بیان کے مطابق چین نے متعلقہ قوانین اور ضوابط کے تحت 11 اداروں کو ان کی غیرقانونی سرگرمیوں کے لئے جوابدہ ٹھہرایا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ ناقابل بھروسہ اداروں کی اپنی فہرست سے متعلق امور کو دانشمندی سے نمٹاتا ہے اور صرف ان چند غیر ملکی اداروں کو ہدف بناتا ہے جو چین کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ترجمان کے مطابق ایماندار اور قانون کی پاسداری کرنے والے غیرملکی اداروں کو پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی حکومت ہمیشہ کی طرح تمام ممالک کے اداروں کو چین میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے لئے خوش آمدید کہتی ہے اور قوانین و ضابطوں کی پاسداری کرنے والے غیر ملکی کاروباری اداروں کے لئے مستحکم، شفاف اور متوقع کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ناقابل بھروسہ اداروں کی

پڑھیں:

خالد مقبول صدیقی کا وزیراعظم سے رابطہ، ایم کیو ایم کا مطالبہ پورا کرنے پر شکریہ ادا کیا

کراچی:

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کو ان کے مطالبے پر عمل درآمد قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر عمل درآمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی پر مبارک باد پیش کی۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مشکل معاشی صورت حال میں قوم کو بڑا ریلیف دینا جرات مندانہ قدم قرار دیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ‎ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو بھی ٹیلی فون پر مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچے کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
  • ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلئے ممکنہ نام سامنے لے آئے، رچرڈ گرینل کا نام بھی شامل
  • سہولت بازاروں سے خریداری پر عوام کو ایک ارب گیارہ کروڑ کی بچت، خدمت اولین ترجیح: مریم نواز
  • مریم نواز کا دکانوں، ورکشاپوں، چھوٹے اداروں کے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم
  • درمیانے اور بھاری ریئر ارتھ ایلیمنٹس کا برآمدی کنٹرول ایک عام بین الاقوامی طرز عمل ہے، چینی وزارت تجارت
  • خالد مقبول صدیقی کا وزیراعظم سے رابطہ، ایم کیو ایم کا مطالبہ پورا کرنے پر شکریہ ادا کیا
  • برطانیہ نے جوابی ٹیرف عائد کرنے کے لیے امریکی مصنوعات کی فہرست تیار کر لی
  • تجارتی اور ٹیرف جنگ کا کوئی فاتح نہیں ،چینی وزارت خارجہ
  • امدادی اور عالمی اداروں کے کارکنوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ