بانی پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
احسن اقبال ؛ فوٹو فائل
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2018 میں سازش کے ذریعے ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔
ظفروال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام سے کیے وعدے پورے کیے، نواز شریف کے دور میں بجلی کے کارخانے لگا کر لوڈشیڈنگ ختم کی گئی، نواز شریف نے موٹرویز کے منصوبے شروع کیے۔
احسن اقبال نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے نیا پاکستان بنائیں گے وہ 4 سالوں میں اجاڑ گئے، جب ان سےحکومت عوام نے عدم اعتماد کے ساتھ لی پاکستان دیوالیہ ہونے والا تھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی مسلم لیگ ن کا منشور ہے۔
انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت ختم کرکے ملکی ترقی کا سفر روکا گیا، بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو آئینی و جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال
پڑھیں:
وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی میں کلثوم نواز اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی
وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی میں کلثوم نواز اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے راولپنڈی کینٹ کے شہریوں کو بین القوامی معیار کے علاج اور طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کلثوم نواز ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہڑ چوک میں واقع پرانے جی ٹی ایس کے اڈے کی جگہ پر راولپنڈی کینٹ کے دل میں واقع 36 کنال زمین پر تیس سو بیڈ پر مشتمل اسپتال کی تعمیر کے حوالے سے پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میگا پروجیکٹ کی تعمیر کا آغاز رواں برس میں کیا جائے گا جبکہ پبلک سروس ڈویلپمنٹ پروجکیٹ پی ایس ڈی پی میں اس پروجیکٹ کی رقم کو منظور کیا جائے گا۔اسپتال میں دل کے مریضوں کا وارڈ بھی بنایا جائے گا جبکہ کلثوم نواز اسپتال کی تعمیر سے راولپنڈی کی مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ ٹیکسلا اٹک ہری پور فتح جنگ ترنول حسن ابدال گولڑہ کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔
رکن قومی اسمبلی ملک ابرا اور رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار کا کہنا ہے کہ قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کو ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے، ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے اس اسپتال کی تعمیر ہمارا خوب تھا ماضی میں ہمارا علاقہ سیاست کی نظر ہوگیا لیکن اب اقتدار عوام کے پسندیدہ افراد میں ہے کلثوم نواز اسپتال کی تعمیر سے حلقے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس پروجکیٹ کے لئے خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں گے جبکہ وزیر اعظم شہاز شریف اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔