قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، اجلاس کیلئے 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال زیر غور آئے گی۔
محصولات سے متعلق بل، دستور میں ترمیم سے متعلق مسودے بھی قومی اسمبلی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
صدارتی خطاب پر بحث بھی ایجنڈا میں شامل ہے، فاٹا کے ضم شدہ اضلاع کا این ایف سی ایوارڈ کے مطابق فنڈ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قومی اسمبلی اجلاس؛ اپوزیشن ارکان اور اسپیکر کے درمیان تلخ کلامی، نکتہ اعتراض کا مطالبہ
قومی اسمبلی اجلاس؛ اپوزیشن ارکان اور اسپیکر کے درمیان تلخ کلامی، نکتہ اعتراض کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان اوراسپیکر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اپوزیشن ارکان نے نکتہ اعتراض کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی اراکین نے ساڈا حق ایتھے رکھ کے نعرے لگائے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر نے اپوزیشن کو نکتہ اعتراض کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان بولے تو حکومتی بینچ پر خاموشی رہی، حکومت کی طرف سے جواب کے وقت شور مچانا شروع کر دیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاجا اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا، تحریک انصاف اراکین نے ساڈا حق ایتھے رکھ کے نعرے بلند کیے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے سیڑھیوں پر بیٹھ گئے۔مختصر احتجاج کے بعد اپوزیشن اراکین لابی میں چلے گئے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے ارکان نے وزیر مملکت طلال چوہدری کی تقریر کے دوران بھی احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی اراکین نے نعرے بازی کی اور ڈیسک بجا کر احتجاج کیا۔