جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 9 کی عدالت کے روبرو اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں پیش کیا گیا۔

جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

تفتیشی افسر سے تاحال کیس کا حتمی چالان جمع نہیں کرایا گیا۔ عدالت نے چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔

ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر شکیل احمد کے اعتراضات کے عبوری چالان مسترد کردیا گیا تھا۔ عدالت نے چالان پر اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور ،بیٹے کی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2025ء) بیٹے کی معمولی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سوتر منڈی کے رہائشی حارث علی نے اپنے باپ کو معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران دھکا دیا۔ زمین پر گرنے سے چوٹ آنے پر باپ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

لوہاری گیٹ پولیس نے شہزاد عرف چھادے کی نعش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا اور بیٹے حارث کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد نہیں کیا، باپ جھگڑے کے بعد تیسری منزل سے نیچے آیا تو طبیعت خراب ہو گئی۔ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار ہونے والے پولیس افسر کو عدالت کا رہا کرنے کا حکم
  • ملزم ساحر کیخلاف منشیات کیس، سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • ایف آئی اے نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا
  • کسٹم اہلکاروں کی گاڑی سے سینکڑوں موبائل فونز کی برآمدگی پر محکمہ کا بیان سامنے آ گیا
  • معمولی جھگڑے پر شہری کا قتل، مجرم کو پھانسی کا حکم
  • لاہور ،بیٹے کی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا
  • شوہر کے قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والی خاتون اور آشنا بری
  • فیملی پر ہوٹنگ کرنے سے منع کیوں کیا؟ نوجوان پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
  • ساحر حسن منیشات برآمدگی کیس میں اہم پیشرفت