لاہور کی 10 احتساب عدالتوں میں سے 5 ختم
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی حکومت کی جانب سے لاہور کی 10 احتساب عدالتوں میں سے 5 ختم کر دی گئیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 احتساب عدالتوں کو دیگر عدالتوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت 1 کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل جبکہ احتساب عدالت 8 کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل 3 لاہور میں منتقل کیا گیا ہے۔
کراچی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما آغا.
اسی طرح احتساب عدالت 3 کو اسپشل کورٹ کسٹم ملتان جبکہ احتساب عدالت 6 کو اسپیشل کورٹ کسٹم لاہور میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت 7 کو اسپیشل کورٹ سنٹرل گجرات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احتساب عدالت گیا ہے
پڑھیں:
بیٹے کی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا
لاہور:بیٹے کی معمولی تلخ کلامی اور جھگڑا باپ کی جان لے گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سوتر منڈی کے رہائشی حارث علی نے اپنے باپ کو معمولی تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران دھکا دیا۔ زمین پر گرنے سے چوٹ آنے پر باپ زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا ۔
لوہاری گیٹ پولیس نے شہزاد عرف چھادے کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور بیٹے حارث کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد نہیں کیا، باپ جھگڑے کے بعد تیسری منزل سے نیچے آیا تو طبیعت خراب ہو گئی۔ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔