مشہور سیریل سی آئی ڈی کے کردار اے سی پی پرادیومن کی 'موت' کا اعلان، مداحوں میں غم و غصہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سونی ٹی وی اپنی مشہور کرائم سیریز "سی آئی ڈی" کے کردار اے سی پی پرادیومن کی 'موت' کا ڈرامائی اور گمراہ کن اعلان کرنے پر تنقید کی زد میں آگیا۔
ہفتہ 5 اپریل کو چینل کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا:
"اے سی پی پرادیومن کی یاد میں… ایک ایسا نقصان جو کبھی نہیں بھلایا جا سکے گا"
ساتھ ہی ایک گرافک بھی شیئر کیا گیا جس پر لکھا تھا:
"ایک دور کا اختتام، اے سی پی پرادیومن (1998–2025)"
اس اعلان کو ابتدا میں اداکار شیواجی ستم (Shivaji Satam) کی حقیقی موت سمجھا گیا، جنہوں نے دہائیوں تک اے سی پی پرادیومن کا کردار نبھایا۔
مداحوں میں فوری طور پر گھبراہٹ اور غم کی لہر دوڑ گئی تاہم جلد ہی یہ واضح ہوا کہ یہ اعلان محض ایک مارکیٹنگ اسٹنٹ تھا جو "سی آئی ڈی 2" کے آنے والے سیزن کی تشہیر کے لیے کیا گیا تھا۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ صارفین نے اس پوسٹ کو شرمناک قرار دیتے ہوئے سونی ٹی وی کو آڑے ہاتھوں لیا۔
کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ "یہ مارکیٹنگ نہیں بلکہ دھوکہ ہے" اور کم از کم ایک واضح ڈسکلیمر (وضاحت) ہونا چاہیے تھی۔
دریں اثنا شیواجی ستم کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھوڑے وقت کے لیے بریک لیا ہے تاہم انہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ کیا انکا کردار مستقل طور پر ختم کیا جا رہا ہے یا نہیں۔
اس تنازعے نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ ایک ایسا کردار جس نے ایک پورے دور کی نمائندگی کی انہیں اس قسم کے ڈرامائی اور گمراہ کن طریقے سے رخصت کرنا ناانصافی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے سی پی پرادیومن
پڑھیں:
ہانیہ عامر کی دوست کی مایوں میں شرکت، تصاویر وائرل
اداکارہ ہانیہ عامر کی دوست کی مایوں میں شرکت کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست کی مایوں کی تقریب میں شرکت کی، جہاں وہ روایتی اور دلکش انداز میں نظر آئیں۔
A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)
ہانیہ نے آف وائٹ ریشمی لباس زیب تن کیا تھا جس پر خوبصورت اور رنگین کڑھائی کی گئی تھی، جو ان کی شخصیت پر خوب جچ رہا تھا۔
ہانیہ عامر نے اس ایونٹ میں اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ تصاویر بنوائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
ان تصاویر میں اداکارہ کا خوش گوار موڈ اور خوبصورت انداز دیکھنے والوں کو بے حد پسند آیا ہے۔
مایوں کی تقریب میں ہانیہ کا روایتی انداز، مسکراہٹ اور دوستانہ مزاج سب کو بھا گیا، تصاویر پر ہزاروں مداحوں نے کمنٹس کیے ہیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ کے فینز کی تعداد انسٹاگرام پر 18.1 ملین سے زائد ہے، جو ناصرف ان کی خوبصورتی بلکہ ان کی شاندار اداکاری کے بھی مداح ہیں۔
Post Views: 1