علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی خبریں، جنید اکبر کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں پر پی ٹی آئی کے صوبائی جنید اکبر نے کہا ہے کہ کہیں پر بھی ایسی کوئی بات نہیں ہورہی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ میرا بھی اختلاف تھا، لیکن یہ کوئی بڑی بات نہیں پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں کرپشن الزامات: اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے جواب جمع کرا دیا
انہوں نے کہاکہ عاطف خان میرے ساتھ چل رہے ہیں، لیکن بحیثیت پشاور ریجن صدر وہ وزیراعلیٰ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
جنید اکبر نے کہاکہ پارٹی میں اختلاف سامنے آنے پر سینیئر قیادت نے وزیراعلیٰ کے بیان کا نوٹس لیا ہے، اور دونوں فریقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ صبر و تحمل سے کام لیں، سیاسی کمیٹی معاملے کو جلد حل کرلے گی۔
انہوں نے کہاکہ احتجاج کے حوالے سے جو بھی حکم ہوگا اس پر عملدرآمد کریں گے، اگلے ہفتے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک کا آغاز ہونے جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات سامنے آگئے ہیں، ایک طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آمنے سامنے ہیں تو دوسری جانب اعظم سواتی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی والوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، اس میں اختلافات ہونا بڑی بات نہیں، اسد عمر
بابر سلیم سواتی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، جس پر انہوں نے اپنا جواب پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کو جمع کرا دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختلاف اسد قیصر اعظم سواتی بابر سلیم سواتی پی ٹی آئی قیادت جنید اکبر عاطف خان علی امین گنڈاپور عمران خان وزارت اعلٰی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اختلاف اعظم سواتی بابر سلیم سواتی پی ٹی ا ئی قیادت جنید اکبر علی امین گنڈاپور وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز علی امین گنڈاپور بابر سلیم سواتی پی ٹی ا ئی جنید اکبر انہوں نے نے کہاکہ
پڑھیں:
کے پی حکومت کسی بھی افغان مہاجرکو زبردستی نہیں نکالے گی، علی امین گنڈاپور کا اعلان
پشاور (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں دہشتگردی ختم ہوچکی تھی۔ خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے۔ توجہ ہٹنے سے دہشتگردوں کو اپنے پاؤں پھیلانے میں مددملی۔
پی ٹی آئی کوختم کرنے کیلئے پورازورلگایاگیا۔ بانی پی ٹی آئی کی حکومت جس طرح ہٹائی گئی ہمارے اس پر تحفظات ہیں۔ وفاقی حکومت کو کہتے ہیں افغانستان سے آگے بڑھنے کیلئے ٹی اوآرز بنائے۔ افغانستان کے ساتھ معاملہ آگےبڑھانے پر سنجیدگی سے غورکرناہوگا۔
ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ ٹی او آرز دیئے ہوئے2سے3مہینے ہوگئے۔ جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا اس پورے خطے میں امن نہیں ہوگا۔ دہشتگردی کا حل مذاکرات کے ذریعے نکل سکتا ہے۔
میری اپیل ہے کہ ہر معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔ ہم نے صوبائی ایکشن پلان پر کام شروع کیا ہوا ہے۔ مجھے وزیراعظم ،وفاقی وزرا کے بیانات پر افسوس ہے۔ جنگ جیتنے کےلئے لوگوں کے دل جیتنے ہوں گے۔
کے پی حکومت کسی بھی افغان مہاجرکو زبردستی نہیں نکالے گی۔ افغان حکومت جب تک ان کو لینے کو تیار نہیں ہوتی ہم واپس نہیں بھیجیں گے۔ دعاگوہوں آصف علی زرداری جلد صحت یاب ہوں۔ وزیراعلیٰخیبرپختونخوا نے کہاکہ آنکھیں بند کرنے سے مسئلے حل نہیں ہوتے۔ این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر سڑکوں پرنکلیں گے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نے اپنے شہریوں کو تحفظ دینا ہے۔
وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع دہشتگردی کی زد میں ہیں۔ میں وزیراعلیٰ ہوتے ہوئے بھی بانی سے کئی مہینے بعد ملاقات کرپاتاہوں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں مختلف امور زیر بحث آئے۔
پارا چنار کا مسئلہ پرانا ہے ہم اس کومکمل حل کررہےہیں۔ اس وقت جو لوگ ستو پی کر سو رہے تھے ان کا میں ذمہ دار نہیں۔ میری کوشش ہے یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ۔ درخواست کی کہ مجھے جہاز دیں تاکہ وہاں سے لوگوں کو نکالوں۔ میرا ایک ہیلی کاپٹر زیادہ سے زیادہ 20 لوگوں کو لےجا سکتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ میں مجبوری کے تحت حکومت کے ساتھ بیٹھتا ہوں ۔ یوٹیوب پے بیٹھنے والے پیسے کے لیے کچھ بھی بول لیتے ہیں۔ یوٹیوبر کاروبار کرتے ہیں ،شرلی چھوڑتے ہیں۔ کبھی وہ ایک تو کبھی دوسری مارتے ہیں ۔
یوٹیوبر کی کیا حیثیت ہے میں ان پر بات کرنا مناسب ہی نہیں سمجھتا۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اس وجہ سے مسلم ممالک نشانے پر ہیں ۔ تمام مسلم ممالک میں حالات آپکے سامنے ہیں ۔
اسلامی تاریخ کے مطابق نقصان مسلمانوں کو ہونا ہے وہ ہو رہا ہے۔
عمران خان نے ہمیشہ خود مزاکرات کی بات کی ہے ۔ عمران خان ڈیل نہیں کرے گا ۔۔یہ لوگ ڈیل کر کے آئے ہیں۔ مذاکرات پاکستان کے لیے ،جو غلط ہوا ہے ان پر ہم کریں گے ۔
خان صاحب کے ساتھ ملاقات میں حکومتی ،سیاسی،دہشتگرردی پر بات ہوئی ہے .
مزیدپڑھیں:گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک نئے فیچر کا اضافہ