2025-02-01@01:51:41 GMT
تلاش کی گنتی: 2565
«بنایا گیا»:
(نئی خبر)
فائل فوٹو ایک سو سے زائد ڈکیتیوں میں مطلوب ملزم کراچی پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم ریاست کو پنجاب سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا گیا تھا، ملزم گذری تھانے منتقلی کے دوران پولیس ٹیم کو دھوکا دیکر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے، ملزم نے وارداتوں میں ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کے زیورات چوری کیے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پنجاب میں بھی چوری اور ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔
کراچی: سندھ میں رواں سال پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف مقرر کردیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو اس معذوری کا سبب بننے والی بیماری سے بچانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پولیو خاتمے کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس منعقد ہوا، جس میں 2025 تک پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اس معذوری کا سبب بننے والی بیماری سے بچانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے آئندہ قومی حفاظتی ٹیکہ مہم کی تیاریوں کو...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں کر سکتے، یہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ اس کے دل میں چور ہے۔ نو مئی اور 26 نومبر کے سانحات کا حساب لیے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں...
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) بلاول بھٹو کا امریکی صدر کیساتھ ناشتے کا پلان کینسل ہو گیا، طیارے پر سوار ہونے کے بعد امریکا جانے کا پلان کینسل ہونے پر بلاول بھٹو کراچی ائیرپورٹ سے واپس چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو امریکا روانگی کیلئے منگل کی شب کو اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پہنچے۔ بلاول بھٹو کو بذریعہ دبئی امریکا کیلئے روانہ ہونا تھا، چئیرمین پیپلز پارٹی دبئی جانے والے طیارے پر اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ سوار ہوئے، تاہم پھر اچانک بلاول بھٹو اپنے طیارے سے اتر کر بلاول ہاوس کیلئے واپس روانہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے امریکا میں...
کوئٹہ: باپ نے ٹک ٹاک بنانے پر ناراض ہوکر بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بلوچی اسٹریٹ میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکی کو قتل کرنے کی اطلاع ملی، پولیس نے وہاں پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا تو پتا چلا کہ لڑکی کی عمر 15سال ہے جسے اس کے باپ نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ اہل خانہ سے تفتیش پر بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کو ٹک ٹاک وڈیوز بنانے کا شوق تھا، باپ کے کئی بار منع کرنے پر بھی لڑکی باز نہیں آئی جس پر طیش میں آکر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا، اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قاتل باپ کی تلاش...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں، وقت آگیا ہے کہ پاکستان استحکام کے راستے پر چلے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، اڑان پاکستان حکومت کا نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان استحکام کے راستے پر چلے، اوورسیز پاکستانی وطن کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں اربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں، بلوچستان میں تانبے کے ذخائر نکالنے کےلیے کام ہو رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں بھی بلوچستان سے ذخائر نکالنے میں دلچسپی لے رہی ہیں، سعودی عرب نے بھی...
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نذر عباس کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پر بحالی کا آفس آرڈر جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نذر عباس کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پر بحالی کا آفس آرڈر جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عدالتی آرڈر کے باوجود بینچز اختیارات کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد گریڈ 21 کے افسر سپریم کورٹ میں تعینات ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذرعباس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 31 جنوری جمعۃ المبارک کے روز طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ کابینہ کا اجلاس 31 جنوری جمعۃ المبارک کے روز طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کریں گے۔ کابینہ اجلاس دن 2 بجے سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا بعد میں جاری کیا جائے گا۔
ایم این اے کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ تیس ہزار ووٹوں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے کو اس بھونڈے انداز سے گرفتار کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور ضلع کرم سے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں تحصیل چیئرمین مولانا مزمل حسین فصیح کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے انہیں فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مزمل حسین فصیح تحصیل چیئرمین پاراچنار اپر کرم کو ریاستی جبر کے خلاف آواز اٹھانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، مولانا مزمل حسین نے ہمیشہ امن و امان اور باہمی رواداری...
علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر کی حیثیت سے استعفی دے دیا جسے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منظور کرلیا۔ یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منظور کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا بطور صدر کے پی کے پی ٹی آئی استعفی منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر کی حیثیت سے استعفی دے دیا جسے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منظور کرلیا۔ یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منظور کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈاپور کو صدر...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج راجہ منہاس کا سگا بھائی میرے خلاف کیس میں وکیل اور پراسیکیوٹر ہے
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) توشہ خانہ 2 کی اپیل کا کیس سننے والے جج پر عمران خان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے تعینات ہونے والے جج راجہ منہاس کا سگا بھائی میرے خلاف کیس میں وکیل اور پراسیکیوٹر ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ " فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں کر سکتے- یہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ اس کے دل میں...
اپنی ایک خبر میں فلسطینی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں باہمی تعاون اور سیاسی ہم آہنگی میں تقویت کیساتھ ساتھ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آج فلسطینی اتھارٹی کے ایک وفد نے شام پر حاکم باغیوں کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات قصر الشعب میں انجام پائی۔ اس وفد کی قیادت فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم "محمد مصطفیٰ" کر رہے ہیں۔ اس بارے میں فلسطین کی سماء نیوز نے اعلان کیا کہ اس ملاقات میں باہمی تعاون اور سیاسی ہم آہنگی میں تقویت کے ساتھ ساتھ شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ شام میں مسلح و...
امریکی صدر نے فوج میں تنوع، مساوات اور شمولیت سے متعلق ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج سے تنوع، مساوات اور شمولیت (ڈی ای آئی) ختم کے لیے متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے، جس کے تحت ان ہزاروں فوجیوں کو بحال کر دیاجائے گا، جنہیں کووڈ-19 کی ویکسین لگوانے سے انکار کرنے پر نکال دیا گیا تھا، اسی طرح حکم نامے میں ٹرانس جینڈر فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی سے واپس واشنگٹن جاتے ہوئے ان ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے۔ ایک ایگزیکٹو آرڈرز میں کہا گیا ہے...
بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ،تبدیلی کا امکان ،سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق کا انکشاف
بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ،تبدیلی کا امکان ،سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )بی بی کی رپورٹس کام کر گئیں،بانی تحریک انصاف کا پی ٹی آئی کے پی میں عاطف خان گروپ پر اعتماد بڑھ گیا ۔سینئر تجزیہ نگار کاشف رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کی مشکلات بڑھنے والی ہیں۔ان کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بیگم کی رپورٹس پر کاروائی کی جا سکتی ہے اور بطور وزیر اعلی انہیں ہٹائے جانے کا بھی امکان ہے۔...
اپنے بیان میں ترجمان نیشنل پارٹی نے کہا کہ جس طرح عوام دشمن اقدامات کو قانونی اور آئینی لبادے میں ڈالا جا رہا ہے، وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی نے پیکا ترمیم ایکٹ کو عوام دشمن قانون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ اس قانون کے خلاف سیاسی کردار ادا کریں گے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوریت پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ ایسے تمام عوام دشمن قانون کی بلا خوف مخالفت کریں گے جس سے اظہار آزادی، تحریر و تقریر کے حق سے عوام کو محروم کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدوں اور پی ڈی...
ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے اسلام آباد میں احسن اقبال وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ نون کے ساتھ رات گئے اہم اور طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں آمدہ الیکشن کی تیاریوں، تعمیر و ترقی کے سفر کے تسلسل اور گلگت بلتستان کے عوام کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے اعتماد سے 2025ء کے الیکشن میں بھرپور کامیابی کے عزم کا...
ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے کے ریسٹ ایریا میں کھڑے ایل پی جی باؤزر دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی۔آگ نے دیگر 2 باؤزرز، آئل ٹینکر اور ایک پیٹرول پمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو کی کارروائی کے دوران 3 فائر فائٹرز جھلس کر زخمی ہوگئے، آگ پر قابو پالیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کےمطابق واقعہ میں 1 شخص جاں بحق اور تین فائرفائٹر جھلس کر معمولی زخمی ہوئےجبکہ آگ پر 6 گھنٹوں بعد قابو پایا گیا۔ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ میں انڈس ہائی وے پر ریسٹ ایریا میں 3 ایل پی جی باؤزر کھڑے تھے، ایک باؤزر میں اچانک آگ لگی اور دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے بعد قریب موجود دیگر 2 گیس باؤزر اور...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کو ریگولر بینچ میں آئینی مقدمہ لگانے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا اور انہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری ہوا تھا۔ تاہم ، پیر کو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی سپریم کورٹ کے بینچ نے توہین عدالت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا تھا۔ منگل کے روز نذر عباس کو عہدے پر بحال کردیا گیا ہے اور رجسٹرار آفس نے ان کی ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پر بحالی کا آفس آرڈر بھی جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عدالتی آرڈر کے باوجود بینچز اختیارات کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کا...
اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر کے عہدے سے استعفا منظور کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے خود ہی پارٹی کے صدر کے عہدے سے استعفا دیا تھا، جسے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے منظور کر لیا۔ اس سے قبل علی امین گنڈاپور کو خیبر پختونخوا کے پی ٹی آئی کے صدر کے عہدے سے ہٹا کر جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کیا گیا تھا۔ ...
اجلاس میں گلگت ماسٹر پلان، بزنس حب، سینیٹری اور سیوریج سسٹم سمیت جاری و نئے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت جی ڈی اے (گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کا گیارہواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گلگت ماسٹر پلان، بزنس حب، سینیٹری اور سیوریج سسٹم سمیت جاری و نئے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ چیف سیکریٹری نے سیوریج سسٹم میں تاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت دی۔ اجلاس میں پروجیکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کو فعال بنانے اور حلقے کے ایم این ایز کی شمولیت پر بھی زور دیا گیا۔ کنوداس سکارکوئی واٹر سپلائی سکیم کے تحت کئی علاقوں میں پانی کی ترسیل شروع ہو چکی...
اسلام آباد (زمان مغل سے ) خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کے مبینہ ملزم کے نمونے تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے پمز کے میڈکو لیگل ڈاکٹر حزیفہ طاہراور انکے کار خاص شوکت مسیح اورتھانہ مارگلہ کے تین سے زائد اہلکاروں کے خلاف متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا ملزم ڈاکٹر حذیفہ میڈیکو لیگل پمز نے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ملزم آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد شبیر بھٹی کی عدالت میں عبوری ضمانت کی توسیع کے لئے پیش ہو گا خاتون کی جانب سے ڈاکٹرر حذیفہ طاہر اور انکے کار خاص شوکت مسیح پر سیمپل تبدیل کرنے کے الزام میں میبینہ بھاری رشوت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے...
اسلام آباد: ایف بی آر نے رواں مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 7 ماہ (جولائی تا جنوری) میں 440 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جب کہ ایف بی آر کو جنوری میں بھی 50 ارب روپے سے زائد کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوری 2025 کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 956 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم اس کے مقابلے میں صرف 900 ارب روپے تک وصولی متوقع ہے۔ اسی طرح، ایف بی آر نے جنوری سے مارچ 2025 تک کی سہ ماہی کے لیے 3100 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر...
سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔ ایوان شاہی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود کی نماز جنازہ کل بدھ کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائےگی۔ ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل ہونہار طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کی اب تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت ہونہار طلبا و طالبات میں 50 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کرےگی، اور سالانہ بنیادوں پر 2 ہزار لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں رواں برس اپلائی نہ کر سکنے والے طلبا کے لیے خوشخبری وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا و طالبات کو آن لائن اپلائی نہیں کرنا پڑےگا، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائےگا۔ اسکولوں کی جانب سے مرتب کیا گیا ڈیٹا تصدیق کے...
ممبئی میں پونزی اسکیم کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام میں ایک یوکرینی اداکار ارمین اٹائن کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس اسکینڈل کے تحت لوگوں کو قیمتی پتھروں، سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری پر بھاری منافع کا لالچ دیا گیا تھا۔ ٹوریس جیولری نے فروری 2024 میں ممبئی اور اس کے مضافات میں چھ اسٹورز کھولے تھے۔ یہ اسٹورز قیمتی جواہرات بیچنے کے ساتھ ساتھ ایک بونس اسکیم کی پیشکش بھی کر رہے تھے، جس میں 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 10 ہزار روپے کے قیمتی پتھر کا لاکٹ دیا جاتا تھا۔ سرمایہ کاروں کو 6 فیصد سالانہ منافع دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، جو بعد میں 11 فیصد تک پہنچا دیا...
سوات: مینگورہ کے نواحی علاقے امان کوٹ کے ایک گھر میں کمرے کے اندر سوئی گیس بھرنے سے نئی نویلی دلہن دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی، دلہا حالت بے ہوشی میں پایا گیا۔ ایکسپریس کے مطابق امان کوٹ باچا محلہ میں سگنیچر گرامر پبلک اسکول کے پرنسپل کیپٹن (ر) شیر محمد کے گھر کے ایک کمرے میں سوئی گیس لیکیج کے باعث ان کی نئی نویلی بہو مسماۃ (ر) جاں بحق ہوگئی جب کہ جاں بحق لڑکی کا دلہا ریحان بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ امدادی ادارے کے مطابق دلہا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ ریحان نامی نوجوان کی 12 دن قبل شادی...
آئل کمپنز ایڈوائزی کونسل نے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ، خط میں کہا گیا کہ لاہور میں د ن کے اوقات میں آئل ٹینکرز کو روکنے سے شہر میں فیول کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے او سی اے سی خط کے متن کے مطابق ٹریفک پولیس نے ہیوی ٹریفک کو صبح 6سے رات 11 تک آنے سے روک دیا ہے ،پابندی سے شہر میں 400 سے زائد پٹرول پمپس کو فیول کی سپلائی متاثر ہے ،لاہور میں 50 لاکھ صارفین کو فیول کی طلب پورا کرنا مسئلہ بن گیا ہے ،آئل ٹینکرز کو فیول کی سپلائی دن کے اوقات میں کرنے کی اجازت دی جائے ،فیول کی سپلائی مسلسل جاری رہنے سے قلت...
بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ نئی دہلی میں سری لنکا کے قائم مقام ہائی کمشنر کو آج صبح وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور اس واقعہ پر شدید احتجاج کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سری لنکا کی بحریہ نے منگل کی صبح ڈی لفٹ جزیرے کے قریب فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ سے دو بھارتی ماہی گیر شدید زخمی ہوئے ہیں جس پر بھارتی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارت میں سری لنکا کے قائم مقام ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق فائرنگ سے تین دیگر بھارتی ماہی گیر بھی معمولی زخمی ہوئے۔ وزارت نے کہا کہ آج صبح ڈی لفٹ جزیرے سے 13 ہندوستانی ماہی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حج آپریشن کے دوران خدمات انجام دینے والے ملازمین کے لئے ایس او پی جاری کردی گئی ہے، ایئرپورٹ اتھارٹی کی تیاریاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے حج آپریشن 2025 کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں، حج آپریشن میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کس طرح اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے اس سلسلے میں اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر جاری کردیا گیا ہے۔ ایس جی گروپ ایک تا 11 کے ملازمین حج ڈیوٹی کیلئے اہل ہوں گے، ملازمین کی کم از کم مدت ملازمت 5 سال ہوگی اور ان کا فٹ ہونا لازم ہوگا۔ حج آپریشن کے دوران خدمات انجام دینے والے ملازمین کے حوالے سے 4 فروری کو ہیڈ کوارٹرز میں قرعہ اندازی...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں نیا صدر علی امین گنڈاپور کی مرضی سے تعینات کیا گیا انہوں نے عہدے چھوڑنے کیلئے عمران خان سے درخواست کی تھی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور ایک ہی جگہ مذاکرات ہو رہے تھے کہیں اور مذاکرات نہیں ہو رہے تھے، ہم فراغ دلی کے ساتھ ان کے ساتھ بیٹھے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا سات دن کے اندر جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا جائے، جوڈیشل کمیشن بن جاتا تو مذاکرات آگے بڑھتے، پی ٹی آئی...
ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کو بحال کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو بحال کردیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے نذر عباس کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پر بحالی کا آفس آرڈر جاری کردیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار کو آئینی مقدمہ ریگولر بینچ میں لگانے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا اور عدالت کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس جاری ہوا تھا۔ گزشتہ روز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل مشتمل دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کا فیصلہ سناتے...
اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم زین میر کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا، جبکہ دیگر 5 نامزد ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسپیکرز فورم کا لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس، 3 روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم پولیس مزید گرفتاریوں کے لیے بھی متحرک ہے، جبکہ فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ سول سیکریٹریٹ زاہد عمر کو معطل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر اتوار کو مظفرآباد میں حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو بحال کردیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ روز نامہ جنگ کے مطابق رجسٹرار آفس نے نذر عباس کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پر بحالی کا آفس آرڈر جاری کیا۔ایڈیشنل رجسٹرار کو آئینی مقدمہ ریگولر بینچ میں لگانے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔ ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے آفس آرڈر جاری کیا تھا جبکہ انہیں تاحکم ثانی رجسٹرار آفس کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بعدازاں ایڈیشنل...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 جنوری 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 31 جنوری کو ملک بھر میں شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے ہوں گے، حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پرامن مزاحمت کریں گے، بہت وقت دے دیا اب حکومت کو عوام کے لیے بجلی سستی کرنا پڑے گی۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیکا قانون کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ اور عوام کی آواز دبانے کا حکومتی ہتھکنڈا قرار دیا اور صحافیوں کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اس قانون کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور نائب امیر ڈاکٹر اسامہ...
علامتی تصویر۔ کراچی کے علاقے گلشن جمال میں بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شخص کو لوٹ لیا گیا۔ متاثرہ شہری نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ محمود آباد میں نجی بینک سے رقم نکلوائی تھی۔ پولیس کے مطابق شہری نے واقعے کی رپورٹ شارع فیصل تھانے میں جمع کرائی ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسٹریٹ کرائم اور بھتے کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد 2024، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 70 ہزار واقعات، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 112 شہری قتل متاثرہ شہری کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار 3 مسلح ڈاکو بینک سے پیچھا کر رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل گاڑی کے آگے روکی اور اسلحے سے گاڑی کا سائیڈ شیشہ توڑا۔ شہری کے بیان کے مطابق...
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا بطور صدر کے پی کے پی ٹی آئی استعفی منظور کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبرپختون خوا کے صدر کی حیثیت سے استعفی دے دیا جسے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منظور کرلیا۔ یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منظور کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں : علی امین نے کے پی میں پارٹی صدارت چھوڑنے کیلیے عمران خان سے خود درخواست کی تھی، بیرسٹر گوہر واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈاپور کو صدر کے پی کے عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔
ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس کو ان کے عہدے پر بحال کردیا گیا۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے نذر عباس کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے عہدے پر بحالی کا آفس آرڈر جاری کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عدالتی آرڈر کے باوجود بینچز اختیارات کیس سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد گریڈ 21 کے افسر سپریم کورٹ میں تعینات ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذرعباس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، کسٹم ایکٹ سے متعلق کیس کو آئینی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا جانا تھا، غلطی سے سپریم...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور کیا گیا ہے۔
عمرے کیلئے سعودی عرب جاتے ہوئے 28، آذربائیجان، سعودی عرب، ترکیہ، قبرص، بحرین، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا، سنگاپور، مالوی، برونڈی، کانگو، عمان، بوٹسوانا انڈونیشیا، البانیہ اور مڈغاسکر جاتے ہوئے ورک ویزا پر 18، وزٹ ویزا پر 47، اسٹڈی ویزا پر 2 اور بزنس ویزا پر جانے والے 5 افراد کو آف لوڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل کے عملے نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ممالک جانے والے 103 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 28 عمرہ زائرین اور ورک ویزا کے 18 مسافر بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق عمرے کیلئے سعودی عرب جاتے ہوئے 28، آذربائیجان، سعودی عرب، ترکیہ، قبرص، بحرین،...
ایک ویڈیو پیغام میں صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گستاخ مولوی کو گرفتار کیا جائے گا لیکن چور دن گزرنے کے باوجود مجرم آزاد ہے اور حکومت ٹس سے مس نہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے خبردار کیا ہے کہ توہین امام مہدی کے مرتکب تکفیری مولوی کو گرفتار نہ کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ گستاخ مولوی کو گرفتار کیا جائے گا لیکن چور دن گزرنے کے باوجود مجرم آزاد ہے اور حکومت ٹس سے مس نہیں۔ عوام میں تشویش ہے،...
حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا گیا،محدود تعداد میں نشستیں باقی،نئی درخواستوں کی وصولی کب تک ہو گی ،جا نیں
اسلام آباد ( نیوزڈیسک )وزارت مذہبی امور نے حتمی حج پیکیج کا اعلان کردیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکیج کی حتمی قیمت 10لاکھ75ہزار مقرر،شارٹ حج پیکیج 11لاکھ 50ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10فروری وصول کی جائے گی۔ سرکاری حج سکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں ۔نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30جنوری تک ہوگی۔ شارٹ حج کی بکنگ مکمل،خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکیج کی بکنگ ہوگی۔ پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔ مزیدپڑھیں:‘اسکائی فورس‘ کی اسکریننگ میں شریک یہ خوبصورت لڑکی کون ہے؟
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلی مریم نواز شریف کا خواب۔۔۔ہر بے گھر کے لئے اپنی چھت۔۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر 3اور 5مرلے کی ہاؤسنگ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بےگھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کی سکیم کا بھی جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق عوام کو فری پلاٹ دینے کے لئے ٹی او آرز طے کرنے کے لئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فروری میں پنجاب میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نےپنجاب میں گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیدیا۔ اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے۔...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ محمد فہیم کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔ دوران سماعت، نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کے تھرڈ سیکرٹری محمد فہیم کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل کی جرح بھی مکمل کی گئی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے فارن آفس کے آفیسر عمر صدیق پر بھی جرح مکمل کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت پیر 3 فروری تک ملتوی کر دی۔ مشال...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) کو عہدے پر بحال کردیا۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) نذر عباس کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو آئینی مقدمہ ریگولر بینچ میں لگانے پر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایڈیشنل رجسٹرار بحال سپریم کورٹ نذر عباس وی نیوز
اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ برسلز سے موصول ہونیوالے ایک "پیغام" کے بعد غاصب صیہونی رژیم کے وزیر برائے ڈائیاسپورہ امور نے بیلجیئم کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے کیونکہ اس پیغام میں کہا گیا تھا کہ اس صیہونی وزیر کو "سزا سے استثنی" حاصل نہیں! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے وزیر برائے ڈائیاسپورہ امور عمیخائی چیکلی (Amichai Chikli - Minister of Diaspora Affairs) نے گرفتاری کے خوف سے بلجیئم کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ برسلز سے ایک "پیغام" موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس صیہونی وزیر کو "سزا سے استثنی" حاصل نہیں! اسرائیلی ریڈیو ٹیلیویژن تنظیم نے بیلجیئم ذرائع...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے 6 ماہ میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال کروا دیئے۔پی آئی اے کے 7 روٹس پر طیاروں کی کمی کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا۔ جبکہ اسلام آباد سے پیرس کے ایک روٹ پر ایاسا کی جانب سے پابندی عائد تھی۔ تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات کے باعث 8 بین الاقوامی روٹس کو بحال کروا دیا گیا۔قومی ایئرلائن کے اسلام آباد سے پیرس کے لیے روٹ کو 4 سال 5 ماہ بعد بحال کیا گیا۔ اور اسلام آباد سے پیرس کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو آپریٹ کیا جا رہا ہے۔بلوچستان کے ضلع تربت سے شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن کو 4...
کراچی کے عوام جو پہلے ہی کئی مشکلات کا شکار ہیں اب ٹرانسپورٹ سہولت سے متعلق ان کے لیے ایک بُری خبر سامنے آ گئی ہے۔ کراچی کے عوام جو پہلے ہی ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ چند سال قبل وفاقی حکومت کے گرین لائن بس اور پھر سندھ حکومت کے ریڈ لائن بس سے ان کی کچھ اشک شوئی ہوئی۔تاہم اب کراچی میں پیپلز بس سروس (ریڈ لائن) سے سفر کرنے والے عوام کے لیے بری خبر ہے کہ اس کے کرایوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور نئے نرخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پیپلز بس سروس میں کرائے میں 20 سے 60 فیصد تک کا غیر معمولی اضافہ کیا گیا...
امریکا میں ایک 30 سالہ شہری خاتون نے ٹک ٹاک پر اپنی والدہ کی موت سے جُڑے عجیب و غریب واقعے کو شیئر کیا ہے۔ امریکی خاتون مورین برینیگن نے والدہ کی موت سے قبل ان کے ساتھ وقت گزارا تھا جس کے بعد والدہ اپنے گھر روانہ ہوگئی تھیں۔ مورین نے گھر جانے کے بعد اپنی 52 سالہ والدہ ڈیبی کو میسیج کیا جس میں انہوں نے مذاق میں لکھا، کیا آپ گھر زندہ پہنچ گئیں جس کے بعد پتہ چلا کہ وہ واقعی مرچکی تھیں۔ مورین نے والدہ کے ساتھ ان کی موت سے قبل ایک ساتھ دن گزارا تھا۔ جب ان کی والدہ اپنے گھر کے لیے روانہ ہوئیں تو مورین نے اپنی والدہ کو ایک پرمزاح...
اسلام آباد پولیس نے شہری کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی نعش ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ رات شہری کو قتل کرکے اس کی مسخ شدہ لاش کو ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وفاقی پولیس کے تحقیقاروں نے ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے خطرناک ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو 6 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں سینکڑوں ملزمان گرفتار پولیس کے مطابق ملزم نے شواہد نہیں چھوڑے تھے لیکن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا اور اسلام آباد سے فرار ہوتے گرفتار کرلیا، ملزم نے...
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کردیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے اور شارٹ حج پیکج 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔ ترجمان مذہبی امور کا بتانا ہے کہ حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی، سرکاری حج اسکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں۔ ترجمان کےمطابق نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ہوگی تاہم شارٹ حج کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے اور خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکج کی بکنگ ہوگی۔ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31...
مریم نواز کا فروری میں صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آئندہ ماہ صوبہ بھر میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف دے دیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے منصوبے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کیلئے سکیم کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا، سفارشات اور تجاویز پر غور کر کے 9 ہزار 15 مکانوں کی تعمیر کے لئے 8 ارب 20 کروڑ روپے کے قرضے جاری کئے گئے۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )پاکستان کا قرض نومبر 2024تک70.37 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق حکومت 2025 کے اوائل میں اضافی قرض لینے کا منصوبہ رکھتی ہے ماہرین نے بڑھتے ہوئے بیرونی قرضوں کے درمیان محصولات کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا. نومبر 2024 تک پاکستان کا کل قرض بڑھ کر 70.37 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا جو مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کے لیے مسلسل قرضے لینے کی وجہ سے ہوا ہے جون 2024 میں مرکزی حکومت کے قرضے میں 68.914 ٹریلین روپے سے 2 فیصد اضافہ ہوا گھریلو قرضوں میں زیادہ تر اضافہ ہوا 3 فیصد اضافے کے ساتھ 48.585 ٹریلین...
گزشتہ 6 میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال ہوگئے۔ قومی ائیرلائن کے 7 روٹس پر طیاروں کی کمی کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا۔ وزیراعظم وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات کے باعث گزشتہ 6 ماہ میں پی آئی اے کے8 بین الاقوامی روٹس بحال کروادیئے گئے۔ اسلام آباد سے پیرس ایک روٹ پر ایاسا کی جانب سے پابندی عائد تھی۔ اسلام آباد سے پیرس کے روٹ کو 4 سال 5 ماہ بعد بحال کیا گیا۔ اسلام آباد سے پیرس کی لیے دوطرفہ پروازوں کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔ تربت سے شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا۔ تربت...
بڑی کامیابی ۔۔۔اعلیٰ سطح کا امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی قیادت ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر کر رہے ہیں: ذرائع
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بڑی کامیابی ۔۔۔اعلیٰ سطح کا امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی قیادت ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کا اعلیٰ سطحی انویسٹمنٹ وفد 2 روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچا ہے ،وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں انویسٹمنٹ، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی، نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی انویسٹمنٹ وفد کا پاکستان آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لانگ اور شارٹ حج پیکیج کی...
معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ برس آمنہ عروج نامی لڑکی سے خاتون کی لالچ ذہن میں رکھ کر رات کو ملنے نہیں گئے تھے، ان کے لیے خواتین کی کوئی کمی نہیں تھی۔ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے اغوا کی کوشش کے معاملے سمیت دوسرے معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔ پروگرام کے دوران خلیل الرحمٰن قمر نے اعتراف کیا کہ ان کے اغوا کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں پولیس اور عدلیہ کا اہم کردار رہا ہے، دونوں ادارے اچھا کام کر رہے ہیں، وہ مطمئن ہیں۔ تاہم ساتھ ہی انہوں نے مبہم انداز...
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 منظور کر لیا، صحافیوں نے احتجاجاً ایوان بالا سے واک آؤٹ کر دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری کی تحریک پیش کی، جسے اپوزیشن اور میڈیا تنظیموں کی سخت مخالفت کے باوجود ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت بل کی منظوری کے بعد اپوزیشن ارکان طیش میں آگئے اور احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، صحافیوں نے بھی پریس گیلری سے واک آؤٹ...
کہا گیا گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کابینہ کا ہے، 190 ملین پاؤنڈ بھی کابینہ کا فیصلہ تھا جس پر سزا ہوئی: واوڈا
کہا گیا گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کابینہ کا ہے، 190 ملین پاؤنڈ بھی کابینہ کا فیصلہ تھا جس پر سزا ہوئی: واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ گاڑیوں کی خریداری پر کہا گیا کہ کابینہ کا فیصلہ ہے، 190 ملین پاونڈ بھی کابینہ کا فیصلہ تھا جس پر سزا ہوئی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 384 ارب روپے کا ہدف ایف بی آر نے پورا نہیں کیا، کوئی اشتہار نہیں آیا کہ گاڑیاں خریدی جائیں گی، فنانس کمیٹی پرالزام لگا دیا گیا کہ کوئی فنانس کمیٹی پراثرانداز ہوا ہے، ہم پر الزام آرہا ہے کہ ہم پاکستان کے خزانے کوکروڑوں روپے کا...
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ کسٹم ہاؤس کراچی میں سالانہ 15سو ارب کی کرپشن ہوتی ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ چوری، بدمعاشی، غنڈا گردی اس ملک کا وتیرہ ہے، 384 ارب روپے کا ہدف ایف بی آر نے پورا نہیں کیا، کسٹم ہاؤس کراچی میں سالانہ 15سو ارب کی کرپشن ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے یہ گاڑیاں اپنے مختص کردہ بجٹ میں سے لیں گے، کیا ایف بی آر نے دیا گیا ہدف پورا کردیا ہے، گاڑیوں کی خریداری کے لیے اخبارات میں کوئی اشتہار نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات میں پڑھا کسٹم ہاؤس میں سالانہ 3 ہزار ارب کی اسمگلنگ...
بھارت میں تفریح کے دوران کزن نے کمپریسر سے ہوا بھردی جس کے باعث شہری جان کی بازی ہار گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گجرات پولیس نے بتایا کہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا جب کہ اس کے کزن نے مبینہ طور پر اس کے پرائیویٹ پارٹس میں کمپریسر پائپ سے ہوا بھردی۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ شخص پرکاش اپنے بھائی گھیوا بھائی اور اپنے دوستوں سے ملنے گیا جو کاڈی میں ایک دھات کی کمپنی میں کام کر رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ شام کے وقت جب سب تفریح کر رہے تھے کہ پرکاش کے کزن الپیش نے مذاق میں اس کے پرائیویٹ پارٹس میں کمپریسر پائپ ڈال دیا جس...
ایف بی آر کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا جہاں سینیٹر فیصل واواڈا نے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا۔ فیصل واواڈا نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی گاڑیاں خریداری .کیلئے ٹرانزیکشن کا معاملہ آیا۔ ایف بی آر کو 384 ارب کا ٹیکس شاٹ فال کا سامنا ہے، شاٹ فال کے باعث شاید شاباشی کے عوض گاڑیاں دینے کا فیصلہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی خریداری کیلئے اخبارات میں کوئی اشتہار نہیں آیا، معاملہ وزیر خزانہ کا تھا، وزیر دفاع صاحب بیچ میں آ گئے۔ سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ ایف بی آر کے ملازمین کو 2 مہینے اور پھر 3 مہینوں...
خیبرپختونخوا کے خصوصی افراد کے لیے ایک اور سہولت کا آغازکیا گیا ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخواکا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے ذریعے مصنوعی اعضا کی فراہمی کا آغاز ہونے جارہا ہے،پیراپلیجک سنٹر پشاور میں مصنوعی اعضا تیار کرکے مفت لگائے جائیں گے، خیبرپختونخوا سے کوئی بھی خصوصی شخص ڈاکٹر کے معائنے اور ہدایات پر مصنوعی اعضا تیار کروا سکے گا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ 37ہزار خصوصی افراد کو10ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے، معذور طلبا و طالبات اور سرکاری ملازمین کو الیکٹرک چیئرز فراہمی کا منصوبہ شروع کیا گیا، منصوبے کا بنیادی مقصد خصوصی افراد کی خود مختاری کو فروغ دینا اور ان کی سماجی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔خصوصی افراد کے لیے ایسے اقدامات سے ان...
---فائل فوٹو حیات آباد سے لاپتہ 4 بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر چیف جسٹس اشتیاق اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور نے سماعت کی۔عدالت نے کیس کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل آفس سے رپورٹ طلب کر لی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک سال قبل 4 بھائیوں کو حیات آباد سے اغواء کیا گیا تھا، پشاور ہائی کورٹ میں پہلے بھی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی جو واپس لے لی گئی تھی۔ لاپتہ بھائیوں کے مقدمات میں ملوث ہونے کا کیس، ڈی ایس پی کا حلف نامہ مسترد، آئی جی سی ٹی ڈی سے طلبراولپنڈیلاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس... جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ آپ نے...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں گودام اور آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔چیف فائر افسر کے مطابق کوئٹہ میں گودام اور آئل ٹینکر میں لگی آگ بجھا دی گئی۔ شہر کی تمام فائر بریگیڈ گاڑیوں اور فائر فائٹرز نے ہزار گنجی میں گودام میں لگی آگ پر قابو پانے میں حصہ لیا۔ آگ نے بڑے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ دوسری جانب شالکوٹ تھانے کے عقبی حصے میں گودام میں لگی آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آتشزدگی آئل ٹینکرز میں ہوئی۔ جوائنٹ روڈ پر مکان میں لگی آگ پر بھی قابو پا لیا گیا۔ آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ کوئٹہ زلزلے سے لرز اٹھا،...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی اپوزیشن اور میڈیا تنظیموں کی سخت تنقید کو نظر انداز کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کی منظوری دے دی۔ سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے کے تحت کارروائی ہوئی۔ اجلاس میں الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کا ترمیمی بل (پیکا) منظوری کے لیے پیش کیا گیا، جسے اپوزیشن اور میڈیا تنطیموں کی سخت مخالفت کے باوجود منظور کرلیا گیا۔ قبل ازیں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ پیکا ایکٹ کو منظور کر چکی ہیں۔ علاوہ ازیں ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل 2025ء بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ ملک کے چھوٹے...
مقبوضہ کشمیر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعداد و شمار سے صورتحال میں بہتری کے بھارت کے دعوے بے نقاب
مبصرین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لے اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے اعداد و شمار نے2019ء میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد صورتحال میں بہتری کے بی جے پی کی بھارتی حکومت کا دعوئوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق 2019ء سے اب تک 955 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔ جن میں 18خواتین اور 31 نوجوان بھی شامل ہیں۔ اس دوران 251 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست قتل...
سعید احمد: رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی عمرہ پیکجز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کی وجہ سے ائیرلائنز کے ٹکٹوں اور ہوٹلز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے جبکہ فائیو سٹار عمرہ پیکج سرکاری حج پیکج سے بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ یکم رمضان سے ایئرلائنز کی ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ ائیر بلیو کا لاہور سے جدہ دوطرفہ کرایہ 1 لاکھ 62 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ پی آئی اے کا لاہور سے جدہ دوطرفہ کرایہ 1 لاکھ 87 ہزار روپے تک ہو گیا ہے۔ سعودی ائیرلائنز کے اکانومی کلاس کے ٹکٹ کا کرایہ 2 لاکھ 66 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے۔ وزیر...
کرم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)ہنگو کی تحصیل ٹل سے اشیائے خورونوش لے کر 120 چھوٹی گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم پہنچ گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مال بردار گاڑیوں میں اشیائے خورونوش، پھل،سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان موجود ہے۔(جاری ہے) ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ انہیں آٹا اور گھی نہیں مل رہا، پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کا بھی شدید بحران ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کرم سامان لے جانے والے قافلوں پر 2 مرتبہ حملے ہوچکے ہیں جس کے بعد حکومت نے کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا...
پنجاب کے میدانی علاقے پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، کئی مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مختلف مقامات پرشدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹا پلازہ تک اورموٹرویایم 5 کو ترنڈہ محمد پناہ سے ظاہرپیر تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ شدید دھند کے باعث موٹرویایم 11 کولاہورسے سیالکوٹ تک تمام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا،حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ترجمان نے مزید...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پیش کردیا جسے سینیٹ سے منظور کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں بل پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جب یہ بل سینیٹ کی کمیٹی مین پیش ہوا تو یہ لوگ کہاں تھے جو آج آکر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں۔ اس موقع پر جے یو آئی ایف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل میں مجوزہ ترامیم بھی ایوان میں پیش کیں جنہیں مسترد کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
کراچی(نیوز ڈیسک) کے الیکٹرک کی جانب سے حب پمپنگ اسٹیشن پر 25-2024 کے سالانہ مینٹیننس کام شروع ،کے الیکٹرک نے 12 بج کر 8 منٹ پر حب پمپنگ اسٹیشن پر مینٹیننس کے کام کا آغاز کردیا، ترجما ن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 6 سے 8 گھنٹے ہوگا، مینٹیننس کے کام کی وجہ سے حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند کردی گئی ہے، کام کے باعث ضلع غربی اور کیماڑی کو مجموعی طور پر 37 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہے گی اس حوالے سےشہر کو...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13 اور 16 جنوری کے آرڈرز واپس لے لیے۔ آئینی بینچ نے نذر عباس توہینِ عدالت کیس کا ریکارڈ کسٹمز ڈیوٹی کیس کیساتھ منسلک کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کے روبرو کسٹمز ڈیوٹی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ کا توہین عدالت کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گزشتہ روز کا توہینِ عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں...
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قیادت کا وفد ان رہائی پانے والے قیدیوں سے بھی ملاقات کرے گا جنہیں گزشتہ ہفتے رہا کر کے مصر بھیج دیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ تحریک کے رہنماؤں کا ایک وفد مصری فریق سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد میں پیش رفت پر بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچا ہے۔ تحریک حماس نے مرکز اطلاعات فلسطین کو دیے گئے ایک بیان میں واضح کیا کہ تحریک کی قیادت کا ایک وفد لیڈرشپ کونسل کے سربراہ محمد درویش کی سربراہی میں سرکاری دورے پر مصری دارالحکومت قاہرہ پہنچا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)دوہری شہریت رکھنے والے ایف بی آر افسران کی تفصیلات طلب کر لی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ڈی جیز اور چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوہری شہریت والے افسروں کی فیملی سمیت تفصیلات دی جائیں۔(جاری ہے) ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرائی جائیں، دوہری شہریت والے افسر کا نام، عہدہ، گریڈ اور ملازمت میں شمولیت کی تاریخ بھی دی جائے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوہری شہریت پیدائشی ہے یا بعد میں لی گئی، یہ بھی بتایا جائے۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوسری...
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک مذہبی تقریب کے دوران اسٹیج گرنے سے 5 افراد ہلاک اور خواتین اور بچوں سمیت 40 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثہ جین نروان میلے کے دوران پیش آیا جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تقریب کے دوران بانس اور لکڑی سے بنایا گیا عارضی اسٹیج گرا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ آج صبح سیکڑوں عقیدت مند جین مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں بھگوان آدتی ناتھ کو لڈو چڑھانے کے لیے موقع پر پہنچے، اس دوران عقیدت مندوں کے لیے تیار کیا گیا عارضی اسٹیج زیادہ وزن کے باعث گر گیا اوردرجنوں افراد پھنس گئے۔ ضلع مجسٹریٹ...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔ گزشتہ روز کابینہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا جس میں قومی ایئرلائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کے بیان کی وجوہات جانے کےلیے قانونی کارروائی بھی شامل تھی۔ ایجنڈے میں مڈل ایسٹ گرین منصوبے کی توثیق، ٹیرف اینڈ ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق وزارت کامرس کی سمری اور ایکس سروس مین کے لیے وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت عدم ادائیگیاں شامل تھیں جبکہ نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل اور وزارت قومی صحت کے زیر انتظام میڈیکل کالجز کے ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس سیٹوں کا کوٹہ بھی...
امریکہ میں غیر قانونی طور تارکین وطن کے خلاف اقدامات‘ ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف جاری اقدامات کے تحت اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ہزاروں کو ان کے آبائی وطن واپس بھیجا جا رہا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امیگریشن کے قوانین نافذ کرنے والے وفاقی امریکی ادارے ”یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ“نے بتایا کہ ملک بھر میں 956 افراد کو حراست میں لیا گیا ایک بیان میں آئی سی ای نے کہا کہ اس نے دیگر وفاقی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر شکاگو میں کام کیا ہے تاکہ شہر میں امریکی امیگریشن قانون کو نافذ کرنے اور ممکنہ طور پر خطرناک غیر...
ویب ڈیسک:وزارت ریلوے نے آئندہ چند ماہ میں 15 ہزار اضافی پوسٹیں ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو وزارت کی رائٹ سائزنگ کوششوں کا حصہ ہے،یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیاہے۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کی، جس کا مقصد وفاقی وزارتوں میں رائٹ سائزنگ کے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا،اسٹیبلشمینٹ ڈویژن نے وزیر کو آگاہ کیا کہ 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے سے 11,877 پوسٹوں اور 4,660 مرنے والی پوسٹوں کے خاتمے کی تصدیق حاصل ہو چکی ہے،اورنگزیب نے کمیٹی کے فیصلوں کے نفاذ کی تعریف کی اور وزارتوں اور محکموں کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر اعظم کے...
اس ویڈیو نے صہیونی دشمن کی طرف سے اس کے مارے جانے کے شبے کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ثالث ممالک کو اس کی زندگی کا ثبوت فراہم کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ سرایا القدس نے پیر کی شام ایک ویڈیو ریکارڈنگ نشر کی، جس میں اسرائیلی قیدی اربیل یہود کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو نے صہیونی دشمن کی طرف سے اس کے مارے جانے کے شبے کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ثالث ممالک کو اس کی زندگی کا ثبوت فراہم کیا گیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں قیدی اربیل یہود نے کہا کہ وہ القدس بریگیڈز کی قیدی ہے اور اس کی صحت اچھی ہے۔ وہ اس سے قبل 2013ء اور...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا منگل کو بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کیا تھا۔(جاری ہے) تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 23 جنوری 2025 کو بھی وزیراعظم کی نجی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔
معروف پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم نے ایک حالیہ ٹی وی شو میں اپنے ایک مداح کے غیر معمولی رویے کے بارے میں دلچسپ اور حیران کن واقعہ سنایا۔ رباب ہاشم نے بتایا کہ انہیں انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ سے روزانہ تقریباً 200 میسجز موصول ہو رہے تھے۔ ابتدا میں انہوں نے اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی لیکن پھر ایک دن ایسا ہوا جس نے انہیں حیران کر دیا۔ اداکارہ نے کہا، “ایک دن میری شوٹنگ سے چھٹی تھی اور میں گھر پر تھی۔ اچانک گھر کی بیل بجی، دروازہ کھولا ایک خاتون اور مرد موجود تھے جو اندرون سندھ سے آئے تھے۔ ان کے ہاتھ میں ایک باسکٹ تھی جس میں تحائف تھے۔ انہوں نے اصرار کیا...
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل کے عملے نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی ایئر پورٹ سے مختلف ممالک جانے والے 103 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 28 عمرہ زائرین اور ورک ویزا کے 18 مسافر بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق عمرے کے لیے سعودی عرب جاتے ہوئے 28، آذربائیجان، سعودی عرب، ترکیہ، قبرص، بحرین، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا، سنگاپور، مالوی، برونڈی، کانگو، عمان، بوٹسوانا انڈونیشیا، البانیہ اور مڈغاسکر جاتے ہوئے ورک ویزا پر 18، وزٹ ویزا پر 47، اسٹڈی ویزا پر 2 اور بزنس ویزا پر جانے والے 5 افراد کو آف لوڈ کیا گیا۔ کراچی، 24 گھنٹوں میں بیرون ممالک جاتے ہوئے 35...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت پر غیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہونیوالے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی میگا ایونٹ میں شمولیت کھٹائی میں پڑتی دیکھائی دے رہی ہے۔ بھارت نے جسپریت بمرا کا نام انگلینڈ سے ون ڈے سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے مگر سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بمرا کی دستیابی کے حوالے سے غیریقینی ظاہر کرتے ہوئے یہاں تک کہا گیا ہے کہ اگر فاسٹ بولر 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلیے فٹ ہوگئے تو یہ کوئی معجزہ ہوگا۔ ادھر...
پشاور: ہائی کورٹ نے حیات آباد سے لاپتا 4 بھائیوں کے کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حیات آباد سے الکوزی خان کے 4 لاپتا بھائیوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ دوارن سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایک سال قبل درخواست گزاروں کو حیات آباد سے اٹھایا گیا۔ یہ درخواست عدالت میں زیر سماعت تھی اس دوران فیملی نے درخواست واپس لی کہ ہماری بات ہورہی ہے۔ وکیل نے بتایا کہ جنہوں نے اٹھایا تھا، انہوں نے کہا کہ ہم اس کو بہ حفاظت واپس کریں گے، آپ درخواست واپس لے...
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، ڈالر سستا ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ، انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروبار ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 65 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس مثبت سے منفی میں تبدیل ہو گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 703 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 816 پوائنٹس پر آ گیا۔ گزشتہ روز بھی دوسرے اور آخری سیشن میں انڈیکس مثبت سے منفی ہوا تھا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین ایف بی آر نے ایک کروڑ روپے سے مہنگی پراپرٹی خریدنے کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز میں آمدن ظاہر کرنا لازمی قرار دیدیا۔ بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے دیتے ہوئے کہا کہ صرف 12افراد نے 10 ارب روپے یا زیادہ مالیت کے اثاثے ظاہر کئے ہیں، ہم ماضی میں سخت فیصلے ملتوی کرتے آئے ہیں، 70سال سے یہ ملک اسی طرح چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ظاہر شدہ آمدن اور اثاثوں کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے، غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی...
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا تھا۔ تاہم اب وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 23 جنوری 2025 کو بھی وزیراعظم کی نجی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔
پشاور: غذائی اجناس کا 120 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز پشاور: کرم میں امدادی اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، غذائی اجناس کا 120 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بھیجا جانے والا قافلہ اب تک کا سب سے بڑا قافلہ ہے، قافلے میں اشیائے خورونوش سمیت دیگر امدادی سامان شامل ہے، پولیس اور ایف سی کی نگرانی میں قافلہ کرم پہنچا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلہ پہنچنے کے بعد متاثرین میں غذائی اشیاء کی تقسیم جاری ہے، امدادی اشیاء کا قافلہ ٹل کے علاقے سے روانہ ہوا تھا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت پر غیر یقینی کے بادل منڈلانے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہونیوالے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی میگا ایونٹ میں شمولیت کھٹائی میں پڑتی دیکھائی دے رہی ہے۔ بھارت نے جسپریت بمرا کا نام انگلینڈ سے ون ڈے سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے مگر سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بمرا کی دستیابی کے حوالے سے غیریقینی ظاہر کرتے ہوئے یہاں تک کہا گیا ہے کہ اگر فاسٹ بولر 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلیے فٹ ہوگئے تو یہ کوئی معجزہ ہوگا۔ مزید پڑھیں:...
—فائل فوٹو دوہری شہریت رکھنے والے ایف بی آر افسران کی تفصیلات طلب کر لی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ڈی جیز اور چیف کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوہری شہریت والے افسروں کی فیملی سمیت تفصیلات دی جائیں۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرائی جائیں، دوہری شہریت والے افسر کا نام، عہدہ، گریڈ اور ملازمت میں شمولیت کی تاریخ بھی دی جائے۔ ایف بی آر نے گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیافیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے...