Daily Pakistan:
2025-04-13@15:19:04 GMT

صدر زرداری کوہسپتال سےڈسچارج کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT

صدر زرداری کوہسپتال سےڈسچارج کر دیا گیا

 کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی  زرداری کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔

"جنگ  " کے مطابق  صدر مملکت آصف زرداری روبصحت ہوگئے۔ کراچی میں انکے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق انھیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔  کورونا منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ صدر مملکت کو یکم اپریل کو طبعیت کی خرابی پر ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ انھیں عید الفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ 10 دن سے زائد ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ 

 ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

"دنیا نیوز " کے مطابق ڈاکٹر عاصم کا مزید کہنا  تھا کہ  مطابق آصف علی زرداری کی فزیوتھراپی جاری رہے گی اور باقاعدہ سے چیک اپ بھی کیا جائے گا۔ 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

صدر مملکت آصف زرداری کے علاج میں پیش رفت، کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

صدر مملکت آصف زرداری کے علاج میں پیش رفت، کورونا ٹیسٹ منفی آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں پیش رفت سامنے آئی ہے، کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، ان کی انفیکشن ڈیزیز ماہرین کے زیر علاج ہیں جہاں ان کی فزیوتھراپی کی جارہی ہے۔ڈاکٹر عاصم کے مطابق آصف علی زرداری مزید ایک سے 2 روز تک ہسپتال میں رہیں گے، ڈاکٹرز نے ان سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف زرداری کئی روز بعد اسپتال سے ڈسچارج
  • صدرِ مملکت آصف علی زرداری مکمل صحت یاب، ہسپتال سے گھر منتقل
  • صدر زرداری کا کرونا ٹیسٹ منفی، ہسپتال سے چھٹی مل گئی
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر، اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • صدر زرداری روبصحت، اسپتال سے چھٹی مل گئی
  • صدر مملکت روبصحت ہو گئے، ہسپتال سے چھٹی مل گئی
  • صدر مملکت آصف زرداری کے علاج میں پیش رفت، کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں اہم پیشرفت
  • صدر  آصف علی زرداری کے علاج میں پیشرفت، کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا