5 اکتوبر جلا ﺅگھیراﺅ کیسز میں علیمہ خانم اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
روالپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اپریل ۔2025 )انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 اکتوبر جلا ﺅگھیراﺅ کے 2 مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کر دی ہے. جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے مقدمات پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی علیمہ خانم اور عظمی خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں وکلا نے علیمہ خانم اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی اور موقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات کرنی ہے.
(جاری ہے)
بعدازاں 5 اکتوبر جلا ﺅگھیراﺅ اور تشدد کے 3 مقدمات پر سماعت ہوئی جس میں سلمان اکرم راجہ اور دیگر ملزمان نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی عدالت نے سلمان اکرم راجہ اور دیگر کی ضمانتوں میں بھی 7 مئی تک توسیع کی علیمہ خانم، عمران خان اور علی امین گنڈاپور سمیت 200 افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ دھمیال میں دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے. مقدمے میں سابق صدر مملکت عارف علوی، اسد قیصر، عمر ایوب اور حماد اظہر بھی نامزد ہیں ایف آئی آر مجموعی طور پر 14 دفعات کے تحت درج ہے جس میں کہا گیا کہ ملزمان نے چکری روڈ پر ٹائر جلا کر سڑک بلاک کی اور اشتعال انگیز نعرے بازی کر کے خوف و ہراس پھیلایا. ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پولیس پر پتھرا ﺅکیا آتشی اسلحے سے فائرنگ کی اور علیمہ خان نے عمران خان کی طرف سے 24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا بشری بی بی کی ایما پر لوگ مشتعل ہوئے، سڑکوں پر نکلے اور ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود امن و امان میں خلل ڈالا. اس سے قبل علیمہ خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں عارف علوی، علی امین گنڈاپور، شہریار ریاض، حماد اظہر اور اسد قیصر کو نامزد کیا گیا تھا مقدمے میں ڈکیتی، اقدام قتل اور تعزیرات پاکستان کی دیگر دفعات شامل کی گئیں متن میں لکھا گیا تھا کہ عمران خان نے علیمہ خان کے ذریعے عوام کو 24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا تھا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علیمہ خانم اور عظمی خان علیمہ خان خان کی
پڑھیں:
چین کی شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت
چین کی شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے ناظم الامور گینگ شوانگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں گذشتہ ہفتے شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر حملے بند کرے اور جلد از جلد شامی علاقے سے دستبردار ہو۔
جمعہ کے روز گینگ شوانگ نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات نے بین الاقوامی قوانین بلکہ شام کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو افواج کے انخلا سے متعلق 1974 کے معاہدے کی پاسداری کرنی چاہئے۔گینگ شوانگ نے کہا کہ چین شام کی عبوری انتظامیہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ساحلی علاقوں میں پرتشدد واقعات کی تحقیقات کو شفاف اور ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھائے اور عالمی برادری کی نگرانی کو قبول کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ شامی عبوری انتظامیہ کو انسداد دہشت گردی کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر تے ہوئے ای ٹی آئی ایم سمیت سلامتی کونسل کی طرف سے فہرست میں شامل تمام دہشت گرد تنظیموں پر کاری ضرب لگانے میں ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔