---فائل فوٹو 

امریکی کمپنی کی ٹیم کی جانب سے کورنگی کریک میں آگ لگنے کے مقام کا دورہ کیا گیا ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق آگ کے اطراف موجود پانی میں کئی مقامات سے گیس کے بلبلے نکل رہے ہیں، گیس کی ابتدائی ریڈنگز پی پی ایل لے گی۔

تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی کریک میں آگ لگنے کے اطراف گڑھے کا سائز 150 فٹ ہو گیا ہے۔

کراچی: کورنگی کریک کے گڑھے میں آگ 7 روز بعد بھی نہ بجھی

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ ساتویں روز بھی نہ بجھ سکی۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں آگ بجھانے ک لیے عالمی شہرت یافتہ امریکی فرم سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا

اس حوالے سے قائم کمیٹی کے ذرائع کے مطابق گیس کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے دو جدید ترین میٹرز خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

تکنیکی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے لیے بورنگ میں سیمنٹ بھرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ایران میں 8 پاکستانی کار مکینکس قتل

ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کردیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق قتل کیے گئے 8 پاکستانی ایرانی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں کام کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی حکام پاکستانی کار مکینکس کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد مقتول پاکستانیوں کی لاشیں وآپس بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں 8 پاکستانی کار مکینکس قتل
  • امریکی کمپنی ٹیسلا کا سعودی عرب میں آپریشن کا آغاز
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے والد اور امریکا میں قائم کمپنی کو سلور نوٹس جاری کرنے کی سفارش
  • کورنگی ‘بھڑکتی آگ بدستور شدت سے جاری، منرل ٹیسٹ
  • کراچی: گھر کے اندر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
  • امریکی کمپنی کی جانب سےحیران کن کار متعارف
  • ٹرمپ کے دورۂ ریاض کی تیاریوں کیلئے سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے
  • کراچی؛ کورنگی میں چند روز قبل بھڑکنے والی آگ بدستور شدت سے جاری
  • کراچی سینٹرل ،پورشن مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن 13 بلڈرزگرفتار