صدر مملکت روبصحت ہو گئے، ہسپتال سے چھٹی مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
سٹی42: کراچی سے یہ بریکنگ نیوز آ رہی ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری روبصحت ہو گئے ہیں۔ انہیں آج ہی ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔
صدر آصٖ علی زرداری کے ذاتئی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے اس ؟خبر کی تصدیق کی ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کا کرورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا
ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے صدر آصف زرداری کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے۔
صدر مملکت کووڈ 19 کا ویرئینٹ لگ جانے کے باعث علیل ہو گئے تھے۔ وہ 10 دن سے زائد عرصہ نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے۔
صدر آصف علی زرداری کو عید الفطر کی رات نوابشاہ س میں ان کی رہائش گاہ سے کراچی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی زرداری
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری کے علاج میں پیشرفت، کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا
کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ان کا کورونا کا ریپڈ ٹیسٹ منفی آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ صدر زرداری اب بھی انفیکشز ڈیزیز کے ماہرین کی زیر نگرانی زیر علاج ہیں، جبکہ ان کی عمومی صحت میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صدر مملکت کو فزیو تھراپی بھی دی جا رہی ہے تاکہ ان کی صحت یابی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔
ڈاکٹرز کے مطابق صدر زرداری آئندہ ایک سے دو دن تک اسپتال میں زیر علاج رہیں گے اور ان کی مکمل نگرانی جاری ہے۔ فی الوقت ڈاکٹرز نے صدر مملکت سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار رکھی ہے تاکہ ان کی صحت پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔