سٹیج اداکارہ کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آگیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسٹیج اداکارہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسٹیج اداکارہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور متاثرہ خاتون کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں اور علاج جاری ہے۔
واقعہ صادق آباد میں پیش آیا جہاں اسٹیج اداکارہ سے 3 افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کی ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزمان پارٹی کیلئے ڈیرے پر لے کر گئے اور نشہ آور جوس پلاکر زیادتی کی۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اسٹیج اداکارہ کو پارٹی کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور حالت خراب ہونے پر ریسکیو ٹیم نے خاتون اسپتال منتقل کیا ہے۔
اسپتال میں خاتون کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے اور ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد کچھ طبی ٹیسٹ کروائے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسٹیج اداکارہ
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔
راولپنڈی میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا۔
جیٹ پروپلژن کا مظاہری کرنے والے فلائنگ مین نے پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے اس کو اسٹیج پر سجایا۔
بعدازاں سرتال اکیڈمی کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔
افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض نامور پریزنٹر زینب عباس نے انجام دیے۔ ترانے کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے اسٹیج پر گفتگو کی جس کے بعد معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
بعد ازاں تقریب میں شریک لوگ ینگ اسٹنرز کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔ جس کے بعد مشہور پاپ گلوکار علی ظفر نے شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے اپنے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتو میں گانے پیش کیے۔