راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی کور کی خصوصی تقریب آج منعقد ہوئی۔  کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز  تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔ فوجی افسروں اور جوانوں کو تمغۂ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (JCOs) اور 15 سپاہیوں کو تمغۂ بسالت سے نوازا گیا۔ 47 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) اور 102 افسران کو قوم کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔ شہداء کے قریبی رشتہ داروں (NOK) نے بعد از مرگ ان کے ایوارڈ وصول کیے۔ 

پنجاب حکومت کا خواجہ سراؤں مثالی اقدام

کور کمانڈر نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی افسران اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سے نوازا گیا

پڑھیں:

پی ایس ایل 10 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔

راولپنڈی میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا۔

جیٹ پروپلژن کا مظاہری کرنے والے فلائنگ مین نے پی ایس ایل 10 کی ٹرافی  سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے اس کو اسٹیج پر سجایا۔

بعدازاں سرتال اکیڈمی کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔

افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض نامور پریزنٹر زینب عباس نے انجام دیے۔ ترانے کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے اسٹیج پر گفتگو کی جس کے بعد معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

بعد ازاں تقریب میں شریک لوگ ینگ اسٹنرز کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔ جس کے بعد مشہور پاپ گلوکار علی ظفر نے شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے اپنے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتو میں گانے پیش کیے۔

 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی کور کے 166 افسروں، جوانوں کیلئے اعزازات  
  • پی ایس ایل 10 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پاک فوج کے 166 افسروں اور جوانوں کو شاندار خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات
  • راولپنڈی کور میں فوجی افسران اور جوانوں میں تمغے دینے کی تقریب
  • راولپنڈی کور کی تقریب تقسیم اعزازات; فوجی افسروں و جوانوں کو میڈیلز سے نوازا گیا
  • راولپنڈی کور میں تقریب، فوجی آفیسرز اور جوانوں کو ملٹری اعزاز سے نوازا گیا
  • راولپنڈی کور میں تقریب، فوجی آفیسرز اور جوانوں کو ملٹری اعزاز سے نوازا گیا
  • پی ایس ایل سیزن 10 کی افتتاحی تقریب کل راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوگی